خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب
آپکا اردو بابااردو تحاریراسلامی گوشہاسلامی مضامینمحمدصدیق پرہار

حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب

از محمدصدیق پرہار جولائی 12, 2023
از محمدصدیق پرہار جولائی 12, 2023 0 تبصرے 53 مناظر
54

قرآن مجیدمیں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فضائل ومناقب اوریوم تقدیس قرآن

کتاب تاریخ کربلا کے صفحہ ایک سوچھتیس پرلکھا ہے کہ خلیفہ سوم حضرت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے مناقب میں بھی قرآن کریم کی بہت سی آیات کریمہ کانزول ہواہے ان میں چندقارئین کرام کی خدمت میں پیش کی جارہی ہیں۔قرآن پاک میں سورۃ البقرہ میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔
(مفہوم) ”وہ جواپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھردیئے پیچھے نہ احسان رکھیں نہ تکلیف دیں ان کا(اجروثواب)ان کے رب کے پاس ہے اورانہیں نہ کچھ اندیشہ ہونہ کچھ غم“
حضرت صدرالافاضل علامہ مولانا سیدنعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ تفسیرخزائن العرفان کے صفحہ 66 پرتحریر فرماتے ہیں کہ یہ آیت کریمہ حضرت عثمان غنی اورحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہما کے حق میں نازل ہوئی۔
صاحب مشکوٰۃ لکھتے ہیں کہ غزوہ تبوک جیسے غزوہ عسرت بھی کہتے ہیں یہ غزوہ مسلمانوں کی سخت تنگی،ناداری اوربے سامانی کے عالم میں ہوا گرمی سخت تھی اورتبوک مدینہ منورہ سے چھ سومیل کی دوری پرواقع تھا۔اوریہ غزوہ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاآخری غزوہ تھا جو9 ھجری ہوا۔ اس کے بعد حضورنے کسی غزوہ میں شرکت نہیں فرمائی۔ اس غزوہ میں چالیس ہزاراورسترہزارکے درمیان صحابہ کرام تھے۔ حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کوجہادکے لیے چندہ دینے کاحکم دیا۔
ترمذی شریف میں ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن خباب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس وقت حاضرتھا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) شرکاء جنگ کوتبوک کی مددکے لیے لوگوں کوجوش دلارہے تھے۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پرجوش الفاظ سن کرکھڑے ہوگئے اورعرض کیایارسول اللہ!میں سواونٹ ان کے کمبل اورپالان کے ساتھ خدائے تعالیٰ کی راہ میں پیش کرتاہوں۔پھررسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اورترغیب دلائی توآپ رضی اللہ عنہ نے منبرپرکھڑے ہوکرعرض کیایارسول اللہ!میرے ذمہ دوسواونٹ مع سازوسامان کے ہیں میں اسے آپ کی بارگاہ میں پیش کردوں گا۔حضورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھرترغیب دلائی توحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے عرض کیا یارسول اللہ میرے ذمہ تین سواونٹ مع سازوسامان کے ہیں میں پیش کروں گا۔حدیث کے راوی حضرت عبدالرحمن بن خباب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام منبرسے اترتے جاتے تھے اورفرماتے جاتے تھے۔ (مفہوم) اس کے بعدعثمان پرکوئی گناہ نہیں وہ جوبھی کریں اس کے بعدعثمان کوکوئی گناہ نہیں وہ جوبھی کریں۔ مطلب اس کایہ ہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اس کے بعددیگرکوئی ایک کام نہ بھی کریں توان کے مدارج عالیہ میں کچھ رکاوٹ نہ آئے گی۔
حضرت امام رازی تفسیرکبیرمصری میں اس آیت کریمہ کے تحت فرماتے ہیں کہ یہ آیت حضرت عثمان وحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہماکی شان میں نازل ہوئی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ نے غزوہ تبوک کے لیے ایک ہزاراونٹ مع سازوسامان ایک ہزاردیناراللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کیاتوآپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنادست شفقت درازفرمایا اوربارگاہ الٰہی میں یوں دعافرمائی
اے اللہ یہ عثمان ہے،میں اس سے راضی ہوا توبھی اس سے راضی ہوجا۔
اللہ تعالیٰ اپنے مقدس کلام پاک میں ارشادفرماتاہے
یعنی عنقریب نصیحت مانے گاجوڈرتاہے اوراس سے وہ بڑابدبخت دوررہے گا اورسب سے بڑی آگ میں جائے گا
صاحب تفسیرکبیرنے لکھا ہے کہ ”یعنی یہ آیت کریمہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔
ارشاد خداوندی ہے
یعنی کیاوہ جسے فرمانبرداری میں رات کی گھڑیاں گزریں سجودمیں اورقیام میں آخرت میں ڈرتا اوراپنے رب کی رحمت کی آس لگائے
صاحب تفسیر کبیراس آیت کی تفسیرمیں لکھتے ہیں ”یعنی اس آیت سے حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ مرادہیں اس لیے کہ آپ پوری رات ایک ہی رکعت میں گزاردیاکرتے تھے اورپوراقرآن حکیم ایک ہی رکعت میں ختم فرماتے تھے۔“حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں یہ آیت کریمہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔صاحب تفسیرحسینی بھی لکھتے ہیں کہ یہ آیت حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے بارے میں نازل ہوئی۔
کتاب خطبات محرم کے صفحہ ایک سوچوالیس پرلکھا ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ جیش عسرہ کی تیاری کے زمانہ میں ایک ہزاردیناراپنے کرتے کی آستین میں بھرکرلائے۔ان دیناروں آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گودمیں ڈال دیا۔راوی حدیث حضرت عبدالرحمن بن سمرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان دیناروں کواپنی گودمیں الٹ پلٹ کردیکھتے جاتے تھے اورفرماتے جاتے تھے یعنی آج کے بعدعثمان کوان کاکوئی عمل نقصان نہیں پہنچائے گا۔ سرکاراقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں اس جملہ کودوبارفرمایا۔مطلب یہ ہے کہ فرض کرلیاجائے کہ اگرحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ سے کوئی خطاواقع ہوتوآج کاان کایہ عمل ان کی خطاکے لیے کفارہ بن جائے گا۔
تفسیرخازن اورتفسیرمعالم التنزیل میں ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے جیش عسرہ کی اس طرح مددفرمائی کہ ایک ہزاراونٹ سازوسامان کے ساتھ پیش فرمایا اورایک ہزاردیناربھی چندہ دیا۔ اورحضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے صدقہ کے چارہزاردرہم بارگاہ رسالت پیش کیے توان دونوں حضرات کے بارے میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی۔
یعنی جولوگ کہ اپنے مال کواللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں پھردینے کے بعد نہ احسان رکھتے ہیں اورنہ تکلیف دیتے ہیں توان کااجروثواب ان کے رب کے پاس ہے اورنہ ان پرکوئی خوف طاری ہوگا اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔(پ۳ع۴)
حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک روزنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم،حضرت ابوبکرصدیق،حضرت عمرفاروق،حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہم احدپہاڑپرتھے کہ یکایک وہ ہلنے لگا تونبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے احد!توٹھہرجاکہ تیرے اوپرصرف ایک نبی یاصدیق یادوشہیدہیں۔
اس حدیث شریف سے معلوم ہوا کہ حضورسیدعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہاڑوں پربھی اپناحکم نافذفرماتے تھے اوریہ بھی ثابت ہواکہ خدائے تعالیٰ نے آپ کوعلم غیب عطافرمایاتھا کہ برسوں پہلے حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ اورحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے شہیدہونے کے بارے میں حضورخبردے رہے ہیں۔ اورحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ خوب جانتے تھے کہ ندی کابہتاہوادھارارک سکتاہے درخت اپنی جگہ سے ہٹ سکتاہے بلکہ پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ٹل سکتاہے مگراللہ کے محبوب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کافرمان نہیں ٹل سکتا۔اس لیے کہ آپ اپنی شہادت کاانتظارفرمارہے تھے تویہ اوران کے علاوہ دوسرے لوگ جواپنی شہادت کے منتظرتھے جیسے کہ دولہا،دولہن اپنی شادی کی تاریخ کے منتظرہوتے ہیں توان کے حق میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی
”یعنی توان میں سے کوئی وہ ہے جواپنی منت پوری کرچکا (جیسے حضرت حمزہ ومصعب رضی اللہ عنہم کہ یہ لوگ جہادپرثابت قدم رہے یہاں تک کہ جنگ احدمیں شہیدہوگئے) اوران میں سے کوئی وہ ہے جو(اپنی شہادت کا)انتظارکررہاہے۔ (جیسے حضرت عثمان،حضرت طلحہ رضی اللہ عنہم)
حضرت علامہ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ علیہ تحریرفرماتے ہیں کہ مدینہ منورہ میں ایک منافق رہتاتھا اس کادرخت ایک انصاری پڑوسی کے مکان پرجھکاہواتھا جس کاپھل ان کے مکان میں گرتاتھا۔انصاری نے سرکاراقدس صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ان کاذکرکیا۔ اس وقت تک منافق کانفاق لوگوں پرظاہرنہیں ہواتھا۔حضورانورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایادرخت انصاری کے ہاتھ بیچ ڈالو۔اس کے بدلے تمہیں جنت کادرخت ملے گا۔ مگرمنافق نے انصاری کودرخت دینے سے انکارکردیا جب اس واقعہ کی خبرحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کوہوئی کہ منافق نے حضورانورصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کومنظورنہیں کیاتوآپ نے پوراایک باغ دے کردرخت کواس سے خریدلیا اورانصاری کودے دیا۔اس پرحضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی تعریف اورمنافق کی برائی میں یہ آیت کریمہ نازل ہوئی
”یعنی عنقریب نصیحت مانے گاجوڈرتاہے اوراس سے وہ بڑابدبخت دوررہے گاجوسب سے بڑی آگ میں جائے گا“(پ۰۳ع۲۱)
کتاب تاریخ کربلاکے صفحہ ایک سو۵۳ پرہے کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کاسب سے اہم دینی وعلمی کارنامہ یہ ہے کہ آپ رضی اللہ عنہ نے قراتوں کے اختلاف کوختم کرنے کی غرض سے عہدصدیقی وعہدفاروقی میں مدون قرآن مجیدکوام المومنین حضرت حفصہ رضی اللہ عنہاسے حاصل کیا اورزیدبن ثابت،عبداللہ بن زبیررضی اللہ عنہم وغیرہ سے نقول بناکراسلامی ممالک میں روانہ فرمائے اورحکم دیا کہ آئندہ اسی کے مطابق قرآن لکھے اورپڑھے جائیں۔
۸۱ ذی الحج خلیفہ ثالث امیرالمومنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کایوم شہادت ہے۔ ۸۱ ذی الحج ۴۴۴۱ھ ۷ جولائی ۳۲۰۲ء بروزجمعہ مبارک حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کایوم شہادت منایاجارہاہے۔ اسی روزوزیراعظم شہبازشریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے مذموم اوراشتعال انگیزواقعہ کے خلاف یوم تقدیس قرآن منانے کااعلان کیاہے۔ اسی سلسلہ میں وزیراعظم شہبازشریف نے ۶ جولائی جمعرات کوپارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بھی بلایاہے۔ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اس طرح کے شرانگیزواقعات کے تدارک اوراسلاموفوبیاکے خلاف جوبھی لائحہ عمل بنایاجائے گا وہ اجلاس کے بعدمعلوم ہوجائے گا۔قرآن پاک کی توہین کاہردورمیں خاص طورپرموجودہ دورمیں موثرجواب یہ ہے کہ ہم مسلمان قرآن پاک کی تعلیمات پرعمل کریں۔ جن کاموں سے اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں منع کیاہے ان کاموں سے رک جائیں ایسے کاموں کوہمیشہ کے لیے چھوڑ دیں اورجن کاموں کے کرنے کاحکم دیاہے ان پرعمل کریں۔ یوم تقدیس قرآن کے موقع پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں یہ قوانین بناکرسویڈن میں قرآن کریم کی توہین کرنے والوں کے عزائم ناکام بنادیے جائیں۔ کونسلر صوبائی اورقومی اسمبلی کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں اورملک بھرمیں تمام محکموں اوراداروں میں نائب قاصد سے آفیسران تک سرکاری آسامیوں پرتعیناتی کے لیے قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قراردی جائے۔ کاغذات نامزدگی کی منظوری کے وقت امیدواروں کامتعلقہ حلقہ میں قرآن پاک کے مستندقاری اورحفاظ کرام امیدواروں سے قرآن پاک سنیں جوقرآن پاک کی درست تلاوت کرسکے اسے ہی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔ اورسرکاری آسامیوں پربھی اسے ہی تعینات کیاجائے جوقرآن پاک کی درست تلاوت کرسکتاہو۔ تمام سرکاری اورپرائیویٹ دفاترمیں صبح کے وقت سب سے پہلے قرآن پاک کی تلاوت کی جائے اورنعت شریف پڑھی جائے۔پاکستان کے تمام ٹی وی چینلزپرصبح کے وقت ایک گھنٹہ قرآن پاک کی تفسیرکاپروگرام نشرکیاجائے۔ جن میں مفتی منیب الرحمن، علامہ رضاثاقب مصطفائی،علامہ خادم حسین خورشید،علامہ حامدسعید کاظمی، مفتی سہیل رضاامجدی، مفتی محمداکمل کوخاص طورپرمدعوکیاجائے۔

 

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شمعِ اَخْلَاقِيَّت کا اجالا
  • منتظر ہے شام
  • آگہی توشۂ رَہ کردی
  • یہ مری روح میں گونجتا کون ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
محمدصدیق پرہار

اگلی پوسٹ
تم نےحاتم طائی کا قصہ سنا ہو گا؟
پچھلی پوسٹ
شیخ خالد زاہد

متعلقہ پوسٹس

صبح کا گیت گا رہی ہوں میں

مارچ 20, 2020

صنوبر کے نایاب جنگلات

مئی 19, 2024

سال 2025

دسمبر 29, 2025

اُداسی دل میں بساۓ

اکتوبر 14, 2025

ہمارے ظرف کے جتنا کوئی وبال تَو ہَو

فروری 1, 2020

دریا بپھر گئے ہیں

اگست 29, 2025

کڑوی مسری

جنوری 24, 2020

ندبہ

جون 15, 2020

"چار چاند "اور نیلم احمد بشیر

جولائی 5, 2024

پیا سا

جنوری 27, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

نسوانیت کا عکس

دسمبر 25, 2024

ہم ایک دن نکل آئے تھے

مئی 28, 2024

جُھمکے

جنوری 31, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں