خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابانمک حرام
آپکا اردو باباابصار فاطمہاردو افسانےاردو تحاریر

نمک حرام

از ابصار فاطمہ اپریل 1, 2023
از ابصار فاطمہ اپریل 1, 2023 0 تبصرے 64 مناظر
65

فہمیدہ دکان میں داخل ہوئی تو سلائی مشینوں کی مخصوص گڑ گڑ کا شور گونج رہا تھا۔
” اسلام علیکم حاجی صاحب! منیر کو بلوائیے گا پلیز۔”
فہمیدہ نے کپڑوں کا تھیلا حاجی صاحب کے سامنے کاونٹر پہ رکھ دیا مگر نظریں دکان میں ادھر ادھر گردش کر رہی تھیں۔ اس نے زمین پہ بکھری کترنوں کو پیر سے ذرا سائیڈ پہ کیا اور قدم رکھنے کی جگہ بنائی۔ کافی کوشش کے باوجود سلائی مشین پہ جھکے کئی سروں میں منیر کا سر نظر نہیں آیا۔ آج دکان پہ گاہک خواتین بھی کم تھیں اور ہینگر پہ کپڑے بھی چند ہی ٹنگے تھے۔
"آو آو باجی! اس بار بہت دن بعد آئیں۔ آپ کپڑوں کی فکر نہ کرو ایک دم فٹ سلو کے دوں گا۔” حاجی صاحب منیر والی بات گول کر گئے۔
"نہیں حاجی صاحب! منیر کو ہی بلوا دیں اس سے کہیں میرے کپڑے سی کر دے۔ سچ کہوں، آپ کے باقی لڑکے تو ہڈ حرام ہیں۔ ان کے ہاتھ میں سوٹ چلا گیا تو سمجھو برباد ہوگیا۔ نہ صحیح کٹائی آتی ہے نہ سلائی میں صفائی ہے۔ ڈیزائن بتاو کچھ بنا کچھ دیتے ہیں۔ ” فہمیدہ کے لہجے میں قطیعت تھی۔
” باجی آپ فکر نہ کرو۔ میں آپ کا سوٹ سب سے بہترین کاریگر سے سلوا کر دوں گا۔ اس دفعہ آپ بھلے پیسے بھی کم دینا۔ ایک دم ٹاپ کلاس ڈیزائن بنوا دوں گا۔ کرینہ کپور لگو گی۔ دوسری عورتیں دیکھتے ہی گر جائیں گی۔ اے گڈو! باجی کے لیے بھاگ کے ٹھنڈی بوتل تو لا۔”
حاجی صاحب جو پہلے عموما نو لفٹ کی تفسیر بنے بیٹھے ہوتے تھے آج بچھے بچھے جارہے تھے۔
” حاجی صاحب نہ مجھے کرینہ کپور لگنا ہے نہ عورتوں کو گرانا ہے۔ مگر کپڑے میں منیر سے ہی سلواوں گی صاف بات ہے مجھے اسی کے ہاتھ کی سلائی پسند ہے۔”
فہمیدہ کو حاجی صاحب کی غیر متعلق گفتگو نے جھنجھلا دیا۔
"چھوڑو باجی اس نمک حرام کی بات ہی نہ کرو۔” حاجی صاحب کے ماتھے پہ بل آگئے۔
” کیوں حاجی صاحب ایسا کیا کر دیا اس نے؟” فہمیدہ کو منیر جیسے محنتی کاریگر کے بارے میں یہ رائے سن کر تھوڑی حیرت ہوئی۔
"سانپ تھا باجی سانپ۔ اپنے مالک کو ڈس گیا۔ اتنے سال ہنر سکھایا۔ ساتھ دہاڑی بھی دی۔ بیٹوں کی طرح خیال رکھا۔ اور ذرا ہاتھ صاف ہوا کام پہ تو اپنی الگ دکان کھول کے بیٹھ گیا۔ اور ہمارے گراہک بھی توڑ کے لے گیا۔” حاجی صاحب کی بلی آخر کار تھیلے سے باہر آہی گئی۔ فہمیدہ کو بھی سن کر عجیب لگا۔ واقعی کتنی احسان فراموشی کی بات ہے۔ اسے یاد آیا پچھلی دفعہ منیر تھوڑا غصے میں تھا۔ حاجی خود ہر سوٹ کی 700 سلائی وصول کرتا تھا جبکہ منیر جیسے پرانے کاریگر کو بھی اس میں سے 200 ملتا۔ مگر پھر بھی جو شخص آپ کو ہنر سکھائے اس کو ایسی چوٹ دے جانا واقعی نمک حرامی ہی ہے۔ وہ خود کاروباری گھرانے سے تھی اور یہ مسائل سنتی رہتی تھی جیسے ہی لڑکے دکان داری کے گر سیکھ لیتے فورا اپنی دکان کھولنے کی تاک میں ہوتے۔ فہمیدہ کا شوہر اسی لیے کوشش کرتا تھا کہ ان کی دہاڑی بس اتنی ہو کہ نہ وہ تنگ ہو کر بھاگی‍ں نہ اپنی دکان کھولنے کے قابل ہوں۔ ورنہ ان کام کرنے والے لڑکوں کی تو ذات ہی نیچ تھی وفاداری آتی ہی نہیں تھی۔ فہمیدہ افسوس سے سر ہلاتی دکان سے باہر آگئی۔ اس کا دل منیر کی طرف سے خراب ہو گیا۔ وہ اسے کتنا ایمان دار اور ماہر کاریگر سمجھتی تھی مگر وہ بھی دوسروں کی طرح بے ایمان نکلا۔
کچھ ہی دیر بعد وہ منیر کی چھوٹی سی نئی دکان میں بیٹھی اسے سوٹ ک ڈیزائن بتا رہی تھی۔

 

ابصار فاطمہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پہاڑیے
  • موتیوں کا دیس قطر
  • دل میں پھر غم کی
  • سعادت حسن منٹو کا اپنی شادی کے متعلق بیان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
ابصار فاطمہ

اگلی پوسٹ
فائو جی کیمرا
پچھلی پوسٹ
عورت کے حقوق

متعلقہ پوسٹس

14اگست: جشنِ آزادی اور اس کے تقاضے!

اگست 15, 2020

افشائے راز

نومبر 15, 2019

فيه ذكركم

جنوری 24, 2026

تربوز سے تپتی دھوپ میں ٹھنڈک کا احساس

نومبر 14, 2021

شاید سمجھ رہے ہیں ہمارا خدا نہیں

اکتوبر 10, 2025

کوئی فرق نہیں پڑتا

فروری 16, 2019

آزمائش یا سزا ( پہلا حصہ)

جون 17, 2025

یزید

اکتوبر 29, 2019

کس چمن سے چلی ہے پروائی

اپریل 25, 2020

کتاب بازار

جون 5, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

گرتی ہوئی حویلی سے

جون 10, 2024

سڑک کے کنارے

فروری 5, 2020

سعادت مند ترین انسان کون ہے؟

دسمبر 16, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں