خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباگستاخانہ خاکے اور امت ِ مسلمہ!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

گستاخانہ خاکے اور امت ِ مسلمہ!

از سائیٹ ایڈمن نومبر 28, 2020
از سائیٹ ایڈمن نومبر 28, 2020 0 تبصرے 66 مناظر
67

گستاخانہ خاکے اور امت ِ مسلمہ!

مغرب کے مختلف ممالک میں وقتاً فوقتاً رحمت اللعالمین ﷺکی شان میں گستاخی ٗ قرآن کریم کی بے حرمتی کی ناپاک حرکتیں منظر عام پر آتی رہی ہیں اور یہ تسلسل جاری ہے۔جن کا بنیادی مقصد امت ِ مسلمہ کی دِ ل آزاری اور جذبات کو مجروح کرنا ہوتا ہے۔ کسی انسان کی بے حرمتی ٗ توئین ٗ جذبات کو مجروح کرنے کی کوئی بھی مہذب معاشرہ اجازت نہیں دیتا ٗ اور نہ ہی یہ ضابطہ اخلاق ہے۔ اور پھر ایسی حرکت ٗ نازیبا الفاظ کا استعمال ٗ کبھی کارٹون ٗ کبھی فلمیں ٗ کبھی بے حرمتی ٗ جس سے امتِ مسلمہ کی دِل آزاری کے ساتھ ہی ایک ایسی ہستی کے حوالہ سے توئین کی ناکام جسارت کی جاتی ہے ٗ جن کی خاطر یہ کائنات معرض وجود میں آئی۔ اگر اس زوایہ سے دیکھا جائے تو یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ جن کا ذکر خود اللہ تعالیٰ نے بلند کیا ہو ٗ ان کا دُنیا کیسے مقام و مرتبہ کم کرنے کی جسارت کر سکتی ٗماسوائے اپنی ناکامی کے اس میں کوئی بھی حقیقت نہیں ہے۔ لیکن یہ بالمعوم انسانیت اور بالخصوص امت ِ مسلمہ کے ایمان کا سنگین معاملہ ہے۔ دُنیا میں جتنے بھی راہنما تشریف لائے ٗ وہ انسانی معاشرت کی راہنمائی ٗ رشد وہدایت کے لیے آئے۔ ان تمام میں سے نبی پاکﷺ وہ مقدس ترین ہستی ہیں جو تمام جہانوں کے لیے ہدایت ہی نہیں ٗ بلکہ رحمت بھی ہیں۔ اِس مقدس ہستی کی عزت و توقیر نے ہی انسانیت کو عزت و احترام ٗ امن ٗ بھائی چارہ ٗ آداب زندگی ٗ اور زندگی کا شعور بخشا۔ان کی توئین گویا پوری انسانیت کی توئین ہے۔
یہ وہ عظیم ہستی ہیں جو وجہ تخلیقِ کائنات ہیں۔ آپﷺ کی عظمت در حقیقت اللہ کریم کی عظمت ہے ٗ اور آپﷺ کی عظمت کا ادراک درحقیقت انسانیت کی عظمتوں کا اساس ہے۔دُنیا بھر میں امن کے دُشمن ادیان کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے دُنیا میں فساد برپا کیے ہوئے ہیں۔ ساری دُنیا جانتی ہے کہ مسلمانوں نے اسلام کو بزور شمشیر نہیں پھیلایا بلکہ نبی پاکﷺ کی عظمت کو دلوں میں راسخ کیا اور ان کے طریقوں سے ہی دُنیا میں امن قائم ہوا۔
جدید دُنیا میں جہاں دُنیا کو ایک گلوبل ویلج میں تبدیل کر دیا گیا وہاں اظہار رائے کی آزادی کے نام پر بھی بہت سے فتنے سر اُٹھا رہے ہیں۔ نبی پاکﷺ کی ختم نبوت کے حوالے سے آپﷺ کی عزت و ناموس کے حوالے سے یورپی ممالک اور امریکہ میں رسالت مآبﷺ کی شان اقدس میں گستاخانہ اندازاختیار کیا جا رہا ہے۔یہ واقعات پہلے بھی تھے لیکن بہت ہی کم ٗ اگر یوں کہا جائے کہ سو شل میڈیا اِس حوالے سے فساد کی جڑ ہے تو بے جا نہ ہوگا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ آزادی رائے اس قدر اخلاقی حدود پھلانگ جائے ٗ یہ سوشل میڈیا اس قدر مادر پدر آزاد بن جائے کہ جو ہستی ٗ جو کتاب محبت ٗ ہدایت ٗ رحمت کا منبع ہو ٗ ان کے خلاف یوں نازیبا الفاظ لکھیں اور پھر تشہیر کی جائے ٗیہ افسوس ناک ہی نہیں ٗ بلکہ شرمناک بھی ہے۔ اور اسے اظہارِ رائے کی آزادی سے جوڑا دیا جانا اس سے بھی بدتر ہے۔یہ بالعموم ضابطہ اخلاق ٗ انسانیت کی بے توقیری ٗ توئین ہے۔ وہ جو انسانیت ٗ اعلیٰ اقدار کے علمبردار ہیں ٗ انہیں یہ کیوں نظر نہیں آتا؟ کیا سوشل میڈیا کی اربوں کھربوں ڈالر کی سرمایہ کاری، انسانیت کی توئین سے بڑھ کر ہے؟ہر ذی شعور یہ بخوبی جانتا ہے کہ اللہ پاک نے یہ کائنات اپنے محبوب نبی پاکﷺ کے لیے تخلیق کی اور آپﷺ کی بدولت ہیں سارئے جہانوں کے اندر جان ہے اور نظام ِ کائنات ان ہی کی بدولت رواں دواں ہے۔ ہر مسلمان کے اندر روح محمد ﷺ ہے۔
سوشل میڈیا نے دُنیا کو گلوبل ویلج بنایا جدید سائنسی ترقی نے زیست ِ انسانی کو سہل کیا ٗ اس کے مثبت استعمال نے انسانی زندگی کو آسان تر کر دیا ٗ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں لیکن یہ سب کچھ انسانیت سے بڑھ کر ہر گز نہیں ہے ٗ آزادی ِرائے کی آڑ میں اَدب واحترام کا دامن کبھی بھی چھوڑا جانا چاہیے۔ اور پھر ایسی مقدس ترین ہستی کے حوالہ سے نازیبا الفاظ ٗ خاکے کسی صورت نہیں ہونے چاہیے۔ رحمت اللعالمین ﷺ کی عزت و تکریم ٗدرحقیت اللہ پاک سے محبت اور تکریم ہے۔ نام نہاد آزادی ِاظہار کے علمبرداروں کو یہ بات سمجھ جانی چاہیے کہ یہ ایک ہستی کی نہیں بلکہ پوری انسانیت اور بالخصوص امت ِمسلمہ کی توئین اور دِل آزاری ہے۔ یہ عمل بنیادی انسانی حقو ق کے بھی متصادم ہے۔یہ کم علمی ٗ جاہلیت ہے کہ آپ خود تو انسانی حقوق کے علمبردار کہلائیں لیکن انسانیت کو اپنے ہی ہاتھوں پاؤں تلے روند ڈالیں ٗ اور اللہ کے محبوب ﷺ کی ذات اقدس کے حوالے سے گستاخی مرتکب ہو تے رہیں۔ بقول حضرت اقبالﷺ ہر مسلمان کی اند روح محمدﷺ ہے اور اِس روح محمدﷺ کا یہ کمال ہے کہ ہر مسلمان اپنا آقا کریمﷺ سے اپنی جان مال اولاد سے بڑھ کر محبت کرتاہے۔آج بھی انسانی حقوق کا حوالہ دے کر جو انسانیت کی توئین کی جاتی ہے وہ اقبالؒ کے اشعار سے بخوبی سمجھا جا سکتا ہے۔دیو استبداد جمہوری قبا میں پائے کوب ٗتُو سمجھتا ہے یہ آزادی کی ہے نیلم پری ٗہے وہی سازِ کہن مغرب کا جمہوری نظام ٗجس کے پردوں میں نہیں غیر از نوائے قیصری!
مسلمان اربوں کی تعداد میں کرہ ارض پر آباد ہیں ٗ دُنیا میں زندہ قوموں اپنے بنیادی ایمان و عقائد کی حفاظت کرتی ہیں۔ نبی مہربان ﷺجب تک ہر مومن کو اپنی جان ٗ اپنے ماں باپ ٗ اپنی اولاد اور دُنیا کے ہر انسان سے زیادہ محبوب نہ ہو جائیں وہ اللہ کی نظروں میں حقیقی مومن نہیں کہلا سکتا۔ ہماری تو پہچان ہی ہمارے آقا و مولا ﷺہیں۔ در دلِ مسلم مقامِ مصطفیؐ است ٗآبروئے ما زنام مصطفیؐ است۔
ہالینڈ ہو یا کوئی بھی ملک ٗ قوم انہیں ایسی ناپاک جسارت نہیں کرنی چاہیے جس سے نہ صرف انسانیت کی تذلیل ہو بلکہ دُنیا کا امن داؤ پر لگ جائے۔ایسے توئین آمیز واقعات سے مسلمانوں کے جذبات بُری طرح مجروح ہورہے ہیں۔ ایسی صورت میں لازم ہے کہ سوشل میڈیا ہو یا کوئی بھی اظہار رائے کا پلیٹ فورم اس کا منفی استعمال روکا جائے۔ ضابطہ اخلاق کے ساتھ مثبت اور تعمیری ٗ فلاحی استعمال کیا جاناچاہیے جس سے امن ٗ بھائی چارے کی فضا قائم ہو اور دُنیا امن کا گہوارہ بن سکے ٗ کیونکہ اسلام وہ امن پسند دین ہے جو نام ہی امن، بھائی چارے ٗ محبت ٗ الفت، خیر خواہی کا نام ہے۔ پوری دُنیا کا امن تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو روکنے کے ساتھ ہی ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ ہر مذہب ٗ قوم کے عقائد ٗ مقدس مقامات ٗ مقدس ہستیوں کی عزت و تکریم ہمیں اسلام نے بتائی ہیں۔ اسلام ہی دین ِ فطر ت ہے اسی میں بھلائی ہے۔اور پھر یہ واقعات امت ِ مسلمہ کو جھنجوڑ رہے ہیں کہ متحد ہو جائیں۔

عابد ضمیر ہاشمی ، آزاد کشمیر

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • پہلے آواز لگائی ہم نے
  • عشق باز ٹڈہ
  • بلوچستان کے تعلیمی نظام کی ان کہی داستان
  • لرزاں ہیں ابھی دیکھ کے باہر کی اداسی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میں ایک مرتبہ
پچھلی پوسٹ
تیرے ارد گرد وہ شور تھا

متعلقہ پوسٹس

بلوچستان کے تعلیمی نظام کی ان کہی داستان

دسمبر 14, 2025

دن رات بنائیں لفظوں سے

اکتوبر 10, 2025

محبسِ خواب میں تعبیر نہیں کھلتی تھی

مارچ 28, 2022

آگ دل میں لگی ھے

جولائی 3, 2025

جس کے ہاتھ میں تانا بانا ہوتا ہے

اکتوبر 16, 2025

اک ادا سے آئے گا، بہلائے گا، لے جائے گا

نومبر 11, 2025

کرفیو آرڈر

مئی 20, 2020

غبارے

دسمبر 23, 2021

سنتا ہوں میں صدائیں یہ اشکوں کی جھیل سے

مئی 14, 2020

عِشق حقیقی

جنوری 21, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کج روی کا حسن

اگست 9, 2022

پریشے کا مقدر

اگست 7, 2022

تمہاری ذات کا پہلے گماں کوئی...

مئی 14, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں