خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباشباہت فردوس
آپکا اردو بابااردو تحاریرمقالات و مضامین

شباہت فردوس

از سائیٹ ایڈمن جون 20, 2024
از سائیٹ ایڈمن جون 20, 2024 0 تبصرے 84 مناظر
85

چونچ گیاوی کا نام اردو شعروادب میں کسی بھی طور محتاج تعارف نہیں ہے بلکہ صنف طنزومزاح میں ایک نمایاں نام ہے۔ چونچؔ گیاوی کا اصل نام محمد قسیم احمد ہے. سند کے مطابق ان کی پیدائش 5 جنوری 1973 کو آبگلہ گیا کے ایک مہذب، ادب نواز اور تعلیم یافتہ گھرانے میں ہوئی۔ آپ کے والد جناب اظہار احمد کو بھی شاعری سے اچھا خاصہ لگاؤ تھا. لیکن انھوں نے کبھی بہ ذات خود شاعری نہیں کی۔ بڑے بھائی اسلم سلازار 1970-90 کی دو دہائی کے نامور افسانہ نگار رہے ہیں جن کے افسانوں کا ترجمہ دیگر زبانوں میں بھی کیا گیا۔اسکول کے زمانے سے ہی چونچ گیاوی کو زبان و ادب سے گہرا لگاؤ رہا لیکن 1986میں میٹرک کے بورڈ امتحان میں کامیابی درج کرنے کے بعد باضابطہ رجحان شاعری کی طرف ہوا اور1987ء کے اکتوبر ماہ سے صنف غزل میں طبع آزمائی شروع کی۔ تب یہ رہبرؔ گیاوی کے نام سے صرف سنجیدہ شاعری کرتے تھے لیکن 1993ء میں رہبر اردو لائبریری مونگیر کے کل ہند مشاعرہ میں مدعو کیے جانے کے بعد طنزومزاح کی طرف بھی اپنا رخ کیا اور 1994سے باضابطہ طور پر مزاحیہ شاعری کو بھی اپنایا. چونکہ طنزومزاح کے لٸے عام طور سے شعرا اپنا مزاحیہ تخلص بھی رکھا کرتے ہیں اس لٸے انھیں بھی ایک مزاحیہ تخلص سید شاہ نجم امام منعمی پیر طریقت صاحب سجادہ نشیں خانقاہ منعمیہ ابوالعلائیہ آبگلہ گیا نے مزاحیہ تخلص چونچؔ گیاوی عطا کیا اور یہ تب سے چونچؔ گیاوی کی حیثیت سے بھی مشہور ہوگئے۔چونچؔ گیاوی کی یہ خوبی ہے کہ بیک وقت وہ سنجیدہ اور مزاحیہ دونوں ہی شاعری کرتے ہیں. انھوں نے سب سے پہلے محمد یوسف انصاری ثمرؔ ٹکاروی کی شاگردی اختیار کی. 5ستمبر 1995 کو ثمرؔ ٹکاروی کے انتقال کے بعد ان کے چھوٹے بھائی محمد یعقوب انصاری شجرؔ ٹکاروی سے اصلاح لی۔ 2 دسمبر 2000ء کو شجر صاحب کے انتقال کے بعد دو غزلوں پر جناب فرحت قادری سے اصلاح لی۔ ان کے بعد اب اصلاح لینے کا سلسلہ ترک کردیا۔ 2009ء میں بہار اردو اکیڈمی کے جزوی مالی تعاون سے پہلا مزاحیہ شعری مجموعہ "تصویر وقت” کے نام سے منظر عام پر آیا جس کی چہار جانب پذیرائی ہوئی اور دوسرا مجموعہ”ذرا بچ کے” 2020 میں اردو ڈاٸریکٹوریٹ بہار پٹنہ کے جزوی مالی تعاون سے منظر عام پر آچکا ہے۔ اردو ادب کی خدمت کے لٸے 1996میں ثمر ٹکاروی ایوارڈ سے بزم راہی گیا نے نوازا. جب کہ بہار اردو اکیڈمی پٹنہ نے 2010ء میں شوقؔ نیموی ایوارڈ سے سرفراز کیا. اس کے علاوہ انھیں دیگر اداروں کی جانب سے چھوٹے بڑے کئی ایوارڈ مل چکے ہیں. چونچؔ گیاوی کی شاعری دیگر مزاحیہ شعرا سے اس معاملہ میں منفرد ہے کہ انھوں نے تقریباً ہر موضوع کو اپنے اشعار میں استعمال کیا ہے۔حالات حاضرہ پر اشعار کہنا چونچ گیاوی کا خاص مشغلہ ہے۔ یہی سبب ہے کہ مشاعروں میں جہاں ایک بار بلائے جاتے ہیں وہاں ان کی پبلک ڈیمانڈ ہوتی ہے اور وہ وہاں بار بار بلائے جاتے ہیں اور ان کے کلام کو دل جمعی کے ساتھ بہ غور سنا جاتا ہے۔ ان کے چند قطعات ملاحظہ فرمائیں:

اک اک قدم اٹھاتا ہے بیوی سے پوچھ کر
وہ فرض بھی نبھاتا ہے بیوی سے پوچھ کر
ہے کتنا طابع دار یہ خود دیکھ لیجٸے
وہ ماں سے ملنے جاتا ہے بیوی سے پوچھ کر

بیگم نے رعب مجھ پہ جماتے ہوئے کہا
ساتھی کو گھر بلا کے حماقت نہ کیجٸے
چینی کے دام بڑھ گٸے ہیں چونچؔ اس لٸے
چائے نہیں ملے تو شکایت نہ کیجٸے

بڑا بیٹا گیا ہے مولوی کے پاس پڑھنے کو
مجھے امید ہے اک دن وہ ملا بن کے نکلے گا
مگر چھوٹے کو صحبت مل گئی لچے، لفنگوں کی
اسے سب لوگ کہتے ہیں کہ نیتا بن کے نکلے گا

کسی کو تیل پڑھ کر دے دیا ہے
کسی کے گھر پلیتہ جل رہا ہے
کرشمہ مولوی صاحب کا دیکھیں
بنا پونجی کے دھندہ چل رہا ہے

ہوئی تھی ساٹھ براتی کی بات سمدھی سے
گئے جو اس سے زیادہ تو ناشتہ نہ ملا
سبب جو جاننا چاہا تو کیا بتائیں چونچؔ
پڑی وہ مار کہ چھپنے کا راستہ نہ ملا

نوکر نے پاؤں میرا دباتے ہوٸے کہا
لچے لفنگے سارے سیاست میں آگٸے
ڈگری ہے جس کے پاس اسے نوکری نہیں
جو چائے بیچتے تھے حکومت میں آگئے

وہ سناتن ہو کہ اسلام یا سکھ ، عیسائی
سارے مذہب نے ہمیں صرف محبت دی ہے
جھوٹا الزام لگا کر یہ بتادو ہم کو
ماب لنچنگ کی تمھیں کس نے اجازت دی ہے

بہت نقصان سہنا پڑرہا ہے
گدھوں کے ساتھ رہنا پڑرہا ہے
ضرورت آپڑی ہے چونچ ؔصاحب
گدھے کو باپ کہنا پڑرہا ہے

خدا کے واسطے افواہوں پر دھیان نہ دیں
یہ آپ سب کی دعا ہے ، ابھی میں زندہ ہوں
کہا یہ نیتا نے پبلک سے چونچ محفل میں
ضمیر میرا مرا ہے ، ابھی میں زندہ ہوں

لگے ہوٸے ہیں وہ نام و نشاں مٹانے پر
ہمیں ہی رہنا ہے ہر حال میں نشانے پر
ہمارے نام سے نوٹس بھی ہو گیا جاری
بس ایک زخمی پرندہ کی جاں بچانے پر

پرائے دیس سے ہرگز وہ کالا دھن نہ لائیں گے
ہمیں اور آپ کو یونہی سدا الو بنائیں گے
کہا بچے نے سنٸے چونچؔ انکل کہہ رہا ہوں میں
ابھی دوتین برسوں تک تو اچھے دن نہ آئیں گے

کورونا سے پریشاں آدمی سے ڈاکٹر بولا
کہاں بیکار میں مہنگی دوائیں اتنی کھائے گا
کراسن تیل لے لے ہاف لیٹر اور گھر جاکر
جلادے شام سے دیپک کورونا بھاگ جائے گا

پوچھا بلی نے کل یہ جیلر سے
جیل میں ان کو آپ بھر دیں گے
چند کتوں نے دی مجھے دھمکی
ماب لنچنگ تمہارا کردیں گے

گال پر تھپڑ پڑا جو اس میں انگلی چار تھی
اب مجھے کوٸی بتاٸے اس کی کیا رفتار تھی
کان میں میرے یہ آکر ایک بچے نےکہا
ریکٹر پر تبرتا تو فور ہنڈریڈ پار تھی

اور اس طرح کے نہ جانے کتنے طنز سے بھرپور اشعار چونچ گیاوی کے زنبیل میں پڑھنے کو مل جائیں گے۔چونچؔ گیاوی کی شاعری کا سلسلہ ابھی جاری ہے. ان سے مزید بہتر شاعری کی امید کی جاتی ہے. کیونکہ چونچؔ گیاوی کے مطابق موضوعات کی کمی نہیں ہے. موضوع تو ہمارے ارد گرد پڑے رہتے ہیں. ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اسے کس طرح تلاش کرتے ہیں. وہ موضوع کو تلاش بھی کرتے رہتے ہیں اور اسے برتنے کا ہنر بھی بہت عمدہ طریقے سے جانتے ہیں. اکثر مزاحیہ شاعر بیوی، سالی سالا تک محدود رہتے ہیں لیکن شاید یہ شاعری نہیں کیونکہ سماج کی برائیوں اور سماج میں پھیلے تعفن کو اپنے اشعار کے ذریعہ دور کرنا روز مرہ کے مسائل کو حل کرنا ہی اصل شاعری ہے۔ چونچؔ گیاوی سے 0091-8507854206 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

SHABAHAT FIRDAUS شباہت فردوس
C/O MERAJ KHALID معراج خالد
NEAR ANJAAN SHAHEED AABGILA,GAYA (BIHAR) India
PIN.823003

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • خواب و خیال
  • اب بھی مجھ کو شکوہ چشمِ نم سے ہے
  • ماورا وقت سے اور سود و زیاں سے آگے
  • ‘یار’ اونچان ہوا جاتا ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
سرحدِ فکر پر ایک بیمار ماں
پچھلی پوسٹ
عمران راقم کی ہمہ جہت شخصیت

متعلقہ پوسٹس

محبتوں كی سفیر شاعرہ

جنوری 21, 2020

پاکستان کے لیے دو خوش خبریاں

فروری 20, 2025

ریت پر نقش بنائیں گے

مارچ 22, 2025

نیند کرتے ہیں مر نہیں جاتے

جون 13, 2020

عاشق تھے مگرصاحبِ دستار

مئی 18, 2025

کیا ہم فوج کے بغیر رہ سکتے ہیں؟

مئی 12, 2026

پاکستانی بچوں کا تحفظ

ستمبر 6, 2025

انگور – چھوٹی چیز بڑے فائدے

اکتوبر 21, 2021

سفیرِ ادب

اپریل 9, 2026

محبسِ خواب میں تعبیر نہیں کھلتی تھی

مارچ 28, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

ستمبر 13, 2026

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

سلام بحضور امام حسین (ع)

ستمبر 10, 2026

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

اردو شاعری

​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

ستمبر 15, 2026

حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

ستمبر 10, 2026

اپنی نیّت دیکھ لینا، پھر ہماری دیکھنا

ستمبر 10, 2026

قصّہِ پارینہ

ستمبر 5, 2026

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

آیت نور اور ڈارک ویب

ستمبر 10, 2026

جھکے گا ظلم کا پرچم

ستمبر 6, 2026

6 ستمبر 1965

ستمبر 5, 2026

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • سلام بحضور امام حسین (ع)

    ستمبر 10, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

درد دل کی دوا نہیں کرتے

اکتوبر 16, 2025

جج صاحب سیاست میں

نومبر 15, 2025

اڑے تھے ذرے مگر آسمان تک...

مارچ 24, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں