خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامودی ناکام بیانیہ؛ بھارت کرپٹ ترین ملک قرار!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعابد ضمیر ہاشمی

مودی ناکام بیانیہ؛ بھارت کرپٹ ترین ملک قرار!

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 16, 2020
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 16, 2020 0 تبصرے 31 مناظر
32

مودی ناکام بیانیہ؛ بھارت کرپٹ ترین ملک قرار!

جب انسان اپنی حدود سے باہر آتا ہے تو ذلت و رسوائی مقدر میں لکھ دی جاتی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سرکار کی مسلم کش پالیسوں ٗ ناکام حکمت عملی ٗ خودساختہ بیانیے سے بھارت تباہی کے دہانے آ کھڑا ہوا۔ فسطائی قیادت کے باعث بھارت خطرناک ترین ملک قرار دیا گیا ٗ اب بھارت مودی کے ہاتھوں ایشیاء کا کرپٹ ملک قرار؛ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی 17 ایشیائی ممالک کی سروے رپورٹ میں بھارت کو ایشیاء کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا گیا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی بھارت کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بدعنوانی میں بھارت کا ایشیا میں پہلا نمبر ہے۔بھارت میں رشوت ستانی کی شرح 39 فیصد ہے جب کہ 46 فیصد بھارتی عوامی خدمات کے لیے ذاتی تعلقات استعمال کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ شرح ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔جنوری میں ورلڈ اکنامک فورم کے لیے جاری اپنی رپورٹ میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ’کرپشن پرسیپشن انڈیکس‘ کے حوالے سے 180 ملکوں میں بھارت کو 80 واں نمبر دیا تھا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق 17 ایشیائی ممالک کے 20 ہزار افراد سے سروے کیا گیا۔ سب سے کم رشوت ستانی والے ممالک میں جاپان اور مالدیپ شامل ہیں۔
مودی کی پے در پے ناکام پالیساں ٗ پڑوسی ممالک سے جنگی جنون ٗ اندرونِ بھارت کسان ٗ محنت کش طبقہ مودی کی پالیسوں سے نالاں ٗ ساتھ ہی لاکھوں نوجوان بے روزگار ہو چکے۔ نازی ذہنیت کے حامل موجودہ وقت کے ہٹلر نریندر مودی کے کیا کہنے ٗ خطے پر حکمرانی اور ہندوتوا کو فروغ دینے کے خواب نے ان کو کہیں کا نہیں چھوڑا۔ مقبوضہ کشمیر سے لیکر اندرونِ بھارت ٗ نیپال اور چین تک انہوں نے ایک عجیب افراتفری اور اُدھم مچا رکھا ہے ٗ پورے خطے کو بے یقینی ٗ جنگ کی صورتحال سے دوچار کیا ہوا ہے ٗ لیکن اس کے نتیجے میں نقصان بھارت اور بھارتی عوام کا ہو رہا ہے۔ انتہا پسندی ٗ تنگ نظری ٗ عدم برداشت ٗ اورعدم رواداری جیسے افعال بد واعمال بد کو کسی مہذب جمہوری معاشرے میں زیادہ عرصہ تک اگر پنپنے دیا جائے تو گھٹن زدہ ایسے سماج اور ایسے معاشرے تادیر اپنا مستقبل برقرار نہیں رکھ پاتے، ٹوٹ پھوٹ جاتے ہیں اور بکھر جا تے ہیں۔
عوامی جمہوریت کی نشوونما وسیع النظر ٗوسعت قلب ٗفکری آزادی کے ہمہ گیر انسانیت پرور ماحول میں ہی پروان چڑھ پاتی ہے ٗ کسی نگرانی چوکسی اورروک ٹوک کے بغیر کھلے ڈلے سماجی اور معاشرتی ماحول میں جمہوریت کے ثمرات عوامی دہلیز تک بہت تیزی سے پہنچتے ہیں۔جمہوریت کی ترقی سے اقوام کی ترقی فروغ پاتی ہے اور انسان اپنے آپ کو آزاد جمہوری معاشروں میں باوقار تصور کرتا ہے۔ قوموں کی فلاح وبہبود اْن کے جان ومال کا تحفظ اْن کے بنیادی حقوق کی فراہمی کے معاملات جمہوریت کے بنیادی اصول وضوابط سے پیوستہ ہوتے ہیں اصل میں یہی جمہوریت کہلاتی ہے۔دُنیا کی سب سے بڑی سیکولر جمہوریہ سمجھا جانے والا بھارت نریندر مودی کے دورِ حکومت میں آر ایس ایس کی فسطائی فکر کا جس بری طرح شکار ہو چکا ہے۔ دُنیا اُسے اب بچشم سر دیکھ رہی ہے۔نریندر مودی کی سخت گیر ہندو پالیسی نے خود بھارت کی داخلی سیاست میں بے پناہ مسائل پیدا کردیے ہیں۔بھارت سمیت عالمی دُنیا میں بھی بھارت کی تصویر منفی انداز میں پیش ہورہی ہے۔
بین الاقوامی ادارے اسپیکٹیٹرانڈیکس نے بھارت کو دُنیا بھر میں رہنے کیلئے 5واں بدترین خطرناک ملک قرار دیا گیا تھا ٗ عالمی ادارے اسپیکٹیٹر انڈیکس نے 2019ء کیلئے دُنیا بھر کے 20 خطرناک ممالک کی فہرست جاری کی تھی ٗ اس فہرست میں برازیل پہلے ٗ جنوبی افریقا دوسرے ٗ نائیجریا تیسرے اور ارجنٹینا چوتھے نمبر پر ہیں ٗفہرست میں پیرو چھٹے ٗکینیا ساتویں ٗ یوکرین آٹھویں ٗترکی نویں اورکولمبیا دسویں نمبر پرموجود ہیں ٗحیرت انگیز طور پر اسپیکٹیٹر انڈیکس کی فہرست میں برطانیہ 12 ویں اور امریکا 16 ویں نمبر پر تھا ٗ فہرست کے مطابق میکسیکو کو گیارہویں نمبر پر دُنیا کا خطرناک ترین ملک قرردیا گیا تھا ٗ تیرہویں نمبر پرمصر ٗ چودھویں نمبر پرفلپائن ٗپندرہویں نمبر پر اٹلی ٗ سترہویں پر انڈونیشیا ٗ اٹھارہویں پریونان ٗ انیسویں پر کویت اور بیسویں نمبر پر تھائی لینڈ شامل،بھارت کو فہرست میں پانچویں نمبر پرخطرناک ملک قرار دیا گیا تھا۔مودی سرکار کی انسانیت سوز پالیساں نہ صرف مسلمانوں بلکہ خود بھارت کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔ ایک طرف بھارت کی شدت پسند ہندو حکومت ہے تو دوسری طرف ہمیں بھارت کے میڈیا میں بھی ایسے سخت گیر ہندوانہ کی حمایت کرنے والے لوگوں کی اکثریت تجزیوں نگاروں ٗ اینکرز پرسنز اور رپورٹروں کی غالب نظر آتی ہے جو ماحول میں کشیدگی یا انتہا پسندی کو ختم کرنے یا اسے چیلنج کرنے کی بجائے خود آگے بڑھ کر نریندر مودی کی حکومتی اقدامات کو کسی نہ کسی شکل میں تحفظ یا حمایت کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
بھارت کے سیکولر سیاست سے جڑے افراد سمجھتے ہیں کہ مودی حکومت ایک ایسا انتہا پسندی پر مبنی راستہ اختیار کررہی جو بھارت کو سیاسی ٗ مذہبی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم پیدا کرنے کا سبب رہا ہے۔ اس وقت بھار ت میں مودی مخالف عناصر میں جو نعرہ سب سے زیادہ مقبول ہورہا ہے اس میں ”ہمیں مودی کی بھارت نہیں ٗ بلکہ آئین کا بھارت“درکار ہے۔ یہ سوچ ظاہر کرتی ہے کہ ا س وقت بھارت کی سرکار آئین اور قانون سے زیادہ مودی کی سخت گیر پالیسی سے آگے بڑھ رہی ہے اور مودی حکومت کو اس بات سے کوئی سروکار نہیں کہ اس ملک کا آئین اور قانون کیا کہتا ہے۔یہ نعرے سیکولر سیاسی جماعتوں سے نکل کر سول سوسائٹی اور خاص طور پر یونیورسٹی کی سطح پر پڑھنے والے لڑکوں اور لڑکیوں مقبولیت حاصل کررہے ہیں۔ ویڈیوز میں نوجوانوں میں جوش اور مودی حکومت کے خلاف غصہ کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے۔ اس غصہ میں مختلف شہروں کی یونیورسٹیوں کے ہندو اور مسلم نوجوان نمایاں نظر آتے ہیں۔بہت سے مقامات پر ہندو اور مسلم اتحاد دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ہندو اور مسلم اکٹھے کھڑے یا ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ہم میں کوئی نفرت نہیں بلکہ مودی حکومت خود نفرت کے بیج بو کر مسلم ہندو فساد کو بڑھا رہی ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں دُنیا کی تاریخ کا طویل ترین لاک ڈاون ٗ کرفیو اور انسانی حقو ق کی بدترین پامالی پرپہلے ہی سخت مزاحمت موجود ہے۔ مودی سرکار کو ڈر ہے کہ اگر کرفیویا لاک ڈاون ختم کیا گیا تو اندر سے حکومت کو کشمیری نوجوانوں کی جانب سے سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کشمیر اور آسام کے معاملات کو دیکھیں تو اس کا جان بوجھ کر لسانی اور فرقہ وارانہ فساد میں بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بھارت پر ہندو برتری کی خواہشمند انتہا پسند اور نسل پرست نظریات کی قائل مودی حکومت قابض ہے۔ مودی حکومت نے 90 لاکھ کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں قیدکر رکھا ہے جس نے پوری دُنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔
نسل پرستی اور شدت پسندی بھارتی وزیر اعظم کی رگوں میں خون کی طرح دوڑ رہی ہے۔ مودی نے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کو قتل کروایا۔ جیت گئے مودی ٗ ہار گیا بھارت کے مصداق مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد پورے بھارت میں اقلیتوں کا عرصہ حیات تنگ کرنے کے لیے غنڈہ تنظیم آر ایس ایس کو بے لگام کردیا گیا۔ مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت کا خاتمہ مودی کی دہشتگرد سوچ کا عکاس ہے۔ مودی سرکار نے نام نہاد سیکولر بھارت کا اقتدار سنبھالتے ہی اپنے طے شدہ ایجنڈے کے تحت مقبوضہ وادی میں مظالم کا سلسلہ تیزکیا اورآزادی کے لیے آواز بلند کرنیوالے کشمیری نوجوانوں کو جدید ہتھیاروں اور پیلٹ گنوں کی فائرنگ کا چن چن کر نشانہ بنایا۔بھارتی وحشت وبربریت کے خلاف کشمیری عوام کا ردعمل فطری تھا ٗ چنانچہ مودی سرکارکی جنونیت نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ایک نیا جذبہ پیدا کردیا جنھوں نے بھارتی فوجوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر شہادتوں سے لبریز داستانیں رقم کیں اور سوشل میڈیا کے ذریعے دُنیا بھر میں بھارتی قصاب کا مکروہ چہرہ دکھا دیا۔
بھارت نے کشمیریوں کی آواز دبانے کے لیے ترغیب و تخویف سمیت ہر ہتھکنڈہ آزمایا ٗ مگر وہ کشمیریوں کے پایہ استقلال میں ہلکی سی بھی لچک پیدا کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ جذبہ حریت کو بندوق و بارود سے نابود کرنا ممکن ہوتا تو تحریک آزادی کشمیر کب کی دم توڑ چکی ہوتی اور بھارتی فوج کے بے پناہ انسانیت سوز مظالم کے آگے کشمیری سرنگوں ہو جاتے لیکن ایسا نہیں ہوا اور آج پورا کشمیر بھارتی مظالم کے خلاف سینہ سپر ہے۔مودی سرکار کے انوکھے مظالم کے باوجود کشمیری عوام نے اپنی پرعزم جدوجہد میں کوئی کمی نہیں آنے دی اور عالمی برادری کے سامنے ہندو انتہاء پسند مودی سرکارکا جنونی چہرہ بے نقاب کرنے کا سلسلہ بھی ساتھ ہی ساتھ جاری رکھا ہوا ہے۔ خود بھارت کے انصاف پسند حلقوں میں بھی مودی حکومت کے اس ناجائز اقدام کے خلاف شدید ردعمل پایا جاتا ہے۔مودی سرکار کی ہٹ دھرمی نہ صرف پڑوسی ممالک ٗ بلکہ دُنیا کے امن کے لیے بھی خطرناک ہیں۔مودی سرکار کی فسطائی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت رہنے کے لیے دُنیا کا پانچواں خطرناک ملک قرار دئیے جانے کے بعد اب ایشیاء کا کرپٹ ترین ملک قرار دیا جا چکا ہے ٗ جو کہ مودی سرکار کے ناکام ٗ خود ساختہ بیانیے کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کی فسطائی قیادت کا خمیازہ خود بھارت کو برسوں بھگتنا پڑے گا۔

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تمام ہجر زدوں کا امام کر کے مجھے
  • ترے بعد جو خلا ہے
  • سید ضمیر جعفری
  • آزمائش یا سزا ( دوسرا اور آخری حصہ)
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دو پیروں والی ماں
پچھلی پوسٹ
نفسیاتی جنگ اور بنی گالا کے کتے

متعلقہ پوسٹس

دشتِ ہجراں سے محبت کو نبھاتے ہوئے ہم

مئی 8, 2020

کماکے جو بھی لاتا ہے

جولائی 18, 2021

میرے وطن کی جان تھے عبدالقدیر خان

دسمبر 12, 2021

وہی تو اوجِ خِرَد پر براجمان ہوۓ

مئی 28, 2024

ایسے اُس ہاتھ سے گرے ہم لوگ

مئی 13, 2020

ہیں کہ دل میں کوئی آرزو نہیں مرے دوست

اپریل 13, 2019

بوئے خلوص ، عظمتِ انسان کھینچ کر

اکتوبر 24, 2025

پھوجا حرام دا

جنوری 25, 2020

یا خدا! تجھ سے دعا ہے

جون 26, 2025

یہ رزم گاہ میں ہے ناگزیر ، کھینچے گا

نومبر 8, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

استخارہ

مارچ 15, 2026

مختصر سیرتِ رسولﷺ

مارچ 10, 2026

لیلۃ القدر – ایک رات اور پوری زندگی

مارچ 9, 2026

صدقۂ فطر کی حکمت و اہمیت

مارچ 9, 2026

اعتکاف احکام اور آداب

مارچ 9, 2026

اردو شاعری

بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

مارچ 17, 2026

ماورا ہے سوچوں سے

مارچ 17, 2026

گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد...

مارچ 17, 2026

نشے میں ہم ہیں مگر

مارچ 17, 2026

یہ مرے گھر کے تین چار درخت

مارچ 17, 2026

اردو افسانے

عید کا ادھورا وعدہ اور لفظوں کا مصور

مارچ 17, 2026

دہلیز کا آخری وعدہ

مارچ 9, 2026

آدھی عورت آدھا خواب

جنوری 14, 2026

طوائف کون؟

جنوری 14, 2026

لمس

جنوری 12, 2026

اردو کالمز

سوچتے رہو، جیتے رہو

مارچ 18, 2026

اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

مارچ 17, 2026

میڈیا کا اثر اور ہماری سوچ تحریر

مارچ 17, 2026

کردار، کردار نگاری اور تخلیقیت

مارچ 16, 2026

امن بورڈ یا امن سے اکتاہٹ؟

مارچ 16, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • سوچتے رہو، جیتے رہو

    مارچ 18, 2026
  • بات کرتے ہو کیا دسمبر کی

    مارچ 17, 2026
  • اُردو شعرا پر سوشل انزائٹی کے اثرات

    مارچ 17, 2026
  • ماورا ہے سوچوں سے

    مارچ 17, 2026
  • گریہ و نالہ کناں ہیں دل _ برباد اور میں

    مارچ 17, 2026
  • نشے میں ہم ہیں مگر

    مارچ 17, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

محبت

نومبر 7, 2021

وہ تو ہمیشہ یہ کہتی تھی

نومبر 7, 2020

وحشتِ دل ہی بنے حیلہ

مارچ 6, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں