خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااپریل فول اور اس کی حقیقت
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاویس خالد

اپریل فول اور اس کی حقیقت

اویس خالد کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن اپریل 1, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 1, 2020 0 تبصرے 612 مناظر
613

اپریل فول اور اس کی حقیقت

جب بھی معاشرے میں کوئی وبا پھیلتی ہے تو اس کے تدارک کے لئے محقق سر جوڑ کر بیٹھ جاتے ہیں اور اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لا کر اس پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہیں۔جب کسی مرض کی نشاندہی ہوتی ہے تو اس کا توڑ کرنے والی ادویات پر بھی غور و فکر کا دائرہ کار وسیع کر دیا جاتا ہے۔توجہ طلب بات یہ ہے کہ ہم لفظ "بیماری” کو صرف جسمانی بیماری خیال کرتے ہیں جبکہ روحانی بیماریاں،اخلاقی بیماریاں،سماجی بیماریاں اور سیاسی بیماریاں جوجسمانی بیماریوں سے کہیں ذیادہ نقصان دہ اور خطرناک ہیں اور اصل توجہ اور علاج کی مستحق بیماریاں ہیں ان سے مکمل طور پر نا واقف ہیں۔یہ بیماریاں عدم توجہی کا شکار ہو کر ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہیں اور ہمیں ادراک تک نہیں ہے اور چونکہ ادراک نہیں لہٰذا اس کے تدارک کی بھی کوئی فکرنہیں ہے۔یہ اخلاقی بیماریاں جو اخلاقی انحطاط کا سب سے برا سبب ہیں ان میں سے ایک بیماری دروغ گوئی ہے جو کثرت سے معاشرے کا جزولا ینفک بن چکی ہے۔آج معاشرے میں جھوٹ بولنے کو گناہ تصور ہی نہیں کیا جاتا بلکہ مجبوری،ضرورت،مصلحت،باعث ِتفریح اور تقاضائے وقت جیسے خوبصورت لفظوں کا لبادہ اوڑھا کر اپنی معاشرتی بصیرت،دور اندیشی،سیاست دانی اور دانشمندی کا حصہ سمجھ کر اس ذہانت پر فخر کیا جاتا ہے۔قرآن اور حدیث میں متعدد مقامات پر اس حوالے سے واضح احکامات موجود ہیں۔مسلمانوں کو اخلاقی طور پر پست کر کے ان کی ناطاقتی کو غلامی میں تبدیل کرنے کی روش یہود و نصاریٰ کی طرف سے ہمہ وقت جاری ہے اور اس ضمن میں وہ ہمیں عملی طور پر کسی نہ کسی قسم کی خرافات میں الجھائے رکھتے ہیں۔ان میں سے ایک اپریل فول بھی ہے۔

انسانی فطرت ہے کہ وہ گناہ کی طرف جلد مائل ہو جاتا ہے کیونکہ گناہ میں بظاہر لذت دکھائی دیتی ہے اور اسے بڑادیدہ زیب اور دلکش بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔اور ہم حقیقت جانے بغیر اس کا قائل ہو کرخوشی کا زریعہ گردانتے ہوئے قبول کر بیٹھتے ہیں اور ناقابلِ تلافی نقصانات اٹھاتے ہیں۔یکم اپریل کو مغربی دنیا میں اپریل فول کیوں منایا جاتا ہے؟اس کے پس منظر میں کتنا دل خراش واقعہ ہے،مسلمانوں کی سادہ لوحی اور بے بسی کے ساتھ کیسا گھناؤنا اور اذیت ناک سلوک ہے کہ تصور کرنے سے جھرجھری آنے لگتی ہے۔اسپین پر عیسائیوں نے دوبارہ قبضہ کرنے کے بعد مسلمانوں کے خون کی ندیاں بہا دیں تو قتل و غارت سے تھک کر بادشاہ فرڈیننڈ نے ایک بھیانک سازش رچاتے ہوئے یہ اعلان کروایا کہ یہاں مسلمانوں کی جان محفوظ نہیں رہ سکتی لہٰذا ایک الگ ملک ان کے لئے بنا دیا گیا ہے اور یہ وہاں آرام سے آزادی سے رہ سکتے ہیں۔جو مسلمان وہاں جانا چاہتے ہیں انہیں بحری جہاز کے زریعے وہاں پہنچا دیا جائے گا۔لا تعداد مسلمان اس پیشکش کو عافیت سمجھتے ہوئے جہاز میں سوار ہو گئے۔سمندر کے بیچ میں جا کر فرڈیننڈ کے گماشتوں نے جہاز میں بارود سے سوراخ کر دیے اور خود حفاظتی کشتیوں میں سوار ہو کر نکل گئے۔چشم زدن میں پورا جہاز مسافروں سمیت سمندر میں غرق ہو گیا۔اس پر عیسائی دنیا نے بڑی خوشیاں منائیں ا ور مسلمانوں کو بے وقوف بنانے پر بادشاہ کی اس شرارت کو بہت سراہا۔اس روز یکم اپریل تھا۔اور پھر اس دن کو باقاعدہ خوشی کی علامت سمجھ کر منایا جانے لگا۔معروف مغربی لکھاری جیفری چاسر نے اپنی کتاب”کینٹبری ٹیلز” میں 32 مارچ کا تذکرہ کر کے مزاح کا عنصر پیش کیا۔جو ایک طرح سے بے وقوف بنانے کے مترادف تھا۔ویسے آج کے جدید ادبی اسکالرز اس کو محض کتابت کی غلطی گردانتے ہیں۔اب خود اندازہ لگائیے کہ جس شغل کی بنیاد اور ابتدا جھوٹ،دھوکا دہی اور مسلمانوں کو اذیت دینے سے ہوئی ہو،اسے اسلامی معاشرے میں اپنانا اور منانا کس قدر تکلیف دہ امر ہے۔حضورؐ سرورِ عالم جو سراپا صفات ہیں اور منبع خیر اور ردِ شر و شرک ہیں،انہیں عملی، ظاہری زندگی میں ملنے والا پہلا لقب ہی صادق ہے۔یعنی لا محدود مناقب و صفات میں سے آپؐ نے معاشرے میں سب سے پہلے جس صفت کا اظہار فرمایا وہ صداقت ہے جو جھوٹ کی ضد ہے۔اس میں امت کے لئے بہت بڑا درس پنہاں ہے۔

آج عیسائی مسلمانوں کے ملک میں مسلمانوں کو اپریل فول مناتے ہوئے دیکھ کر ہمارا کیسا مذاق اڑاتے ہوں گے۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کے نصاب میں ایسی سازشوں کو بے نقاب کیا جانا چاہیے اور ان سازشوں کی حقیقت سے پردہ اٹھا کر ہی ہم ایسی رذائل اخلاق خرافات سے نفرت پیدا کر سکیں گے۔اگر انہیں اسی طرح محض تفریح کا ذریعہ بنا کر اور بے ضرر سمجھ کر پیش کیا جاتا رہا تو ہم اپنی آئندہ آنے والے نسلوں کو ان گمراہیوں کی دلدل سے کبھی نکال نہیں پائیں گے۔لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ خود بھی سمجھیں اور اپنی اولادوں کو بھی حقیقت سے آگاہ کریں۔ویسے بھی آج کل ملک کے جو حالات ہیں صرف توبہ ہی ہمیں بچا سکتی ہے۔

بقول راقم
پہنچا دے ہر بیمار تلک اے مرے خدا
پیغامِ شِفا جو بھی میرے ذہن سے نکلے

اویس خالد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شب ڈوب گئی
  • پھانس
  • کیا آنکھیں کیا سپنا سائیں
  • كُلُّ نَفْسٍ ذَآىٕقَةُ الْمَوْتِ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
پھول جتنا ہی کھل سکے ہم لوگ
پچھلی پوسٹ
جب بھی دل کھول کے روئے ہوں گے

متعلقہ پوسٹس

بھُٹو تُم سے نہیں مرے گا

مئی 9, 2020

کچھ باتیں ضروی ہیں

ستمبر 12, 2025

اندھیری رات ظالم نظام

جون 8, 2024

تاج نے تخت نے بغاوت کی

اکتوبر 10, 2025

وعدہ پورا ہوا

مئی 24, 2024

خلوت سے ہو گیا ہوں

جون 27, 2025

روشن ستارہ

جون 28, 2020

ٹکراؤ کی سیاست کے نقصانات

دسمبر 12, 2025

چوراہے کا ڈھولچی

دسمبر 31, 2021

نقشِ ماضی

جنوری 6, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

کہا ہے تجھ سے بارہا وجودیت

اپریل 16, 2025

رمضان المبارک کا مہینہ

اپریل 14, 2022

قدرت کا نازک رقاص

نومبر 24, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں