خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظمآدھا کمرہ
اردو نظمسارا شگفتہشعر و شاعری

آدھا کمرہ

از سائیٹ ایڈمن نومبر 14, 2021
از سائیٹ ایڈمن نومبر 14, 2021 0 تبصرے 62 مناظر
63

اس نے اتنی کتابیں چاٹ ڈالیں

کہ اس کی عورت کے پیر کاغذ کی طرح ہو گئے

وہ روز کاغذ پہ اپنا چہرہ لکھتا اور گندہ ہوتا

اس کی عورت جو خاموشی کاڑھے بیٹھی تھی

کاغذوں کے بھونکنے پر سارتر کے پاس گئی

تم راںؔ بو اور فرائڈؔ سے بھی مل آئے ہو کیا

سیفوؔ میری سیفوؔ میرابائیؔ کی طرح مت بولو

میں سمجھ گئی اب اس کی آنکھیں

کیٹسؔ کی آنکھیں ہوئی جاتی ہیں

میں جو سوہنی کا گھڑا اٹھائے ہوئے تھی

اپنا نام لیلیٰ بتا چکی تھی

میں نے کہا

لیلیٰ مجمع کی باتیں میرے سامنے مت دہرایا کرو

تنہائی بھی کوئی چیز ہوتی ہے

شیکسپئیر کے ڈراموں سے چن چن کر اس نے ٹھمکے لگائے

مجھے تنہا دیکھ کر

سارتر فرائڈؔ کے کمرے میں چلا گیا

وہ اپنی تھیوری سے گر گر پڑتا

میں سمجھ گئی اس کی کتاب کتنی ہے

لیکن بہر حال سارتر تھا

اور کل کو مجمع میں بھی ملنا تھا

میں نے بھیڑ کی طرف اشارہ کیا تو بولا

اتنے سارے سارتروں سے مل کر تمہیں کیا کرنا ہے

اگر زیادہ ضد کرتی ہو تو اپنے وارث شاہؔ

ہیر سیال کے کمروں میں چلے چلتے ہیں

سارتر سے استعارہ ملتے ہی

میں نے ایک تنقیدی نشست رکھی

میں نے آدھا کمرہ بھی بڑی مشکل سے حاصل کیا تھا

سو پہلے آدھے فرائڈؔ کو بلایا

پھر آدھے راںؔ بو کو بلایا

آدھی آدھی بات پوچھنی شروع کی

جان ڈنؔ کیا کر رہا ہے

سیکنڈ ہینڈ شاعروں سے نجات چاہتا ہے

چوروں سے سخت نالاں ہے

دانتےؔ اس وقت کہاں ہے

وہ جہنم سے بھی فرار ہو چکا ہے

اس کو شبہ تھا

وہ خواجہ سراؤں سے زیادہ دیر مقابلہ نہیں کر سکتا

اپنے پس منظر میں

ایک کتا مسلسل بھونکنے کے لیے چھوڑ گیا ہے

اس کتے کی خصلت کیا ہے

بیاترؔچے کی یاد میں بھونک رہا ہے

تمہارا تصور کیا کہتا ہے

سارتروں کی تصور کے لحاظ سے

اب اس کا رخ گوئٹےؔ کے گھر کی طرف ہو گیا ہے

باقی آدھے کمرے میں کیا ہو رہا ہے

لڑکیاں

کیا حرف چن رہی ہیں

استعارے کے لحاظ سے

حرام کے بچے گن رہی ہیں

لڑکیوں کے نام قافیے کی وجہ سے

سارتر زیادہ نہیں رکھ پا رہا ہے

اس لیے ان کی غزل چھوٹی پڑ رہی ہے

زمین کے لحاظ سے نقاد

اپنے کمروں سے اکھڑنے کے لیے تیار نہیں

لیکن انہوں نے وعدہ کیا ہے

سارے تھنکر اکٹھے ہوں گے

اور بتائیں گے کہ سوسائٹی کیا ہے

اور کیوں ہے

ویسے ہواؤں کا کام ہے چلتے پھرتے رہنا

دور اندیش کی آنکھ کیسی ہے

سگریٹ کے کش سے بڑی ہے

وہ گھڑے سے پتھر نکال کر گن رہے تھے

اور کہہ رہے تھے میں اس گھڑے کا بانی ہوں

چائے کے ساتھ غیبت کے کیک

ضروری ہوتے ہیں

اور چغلخوری کی کتاب کا دیباچہ

ہر شخص لکھتا ہے

زبانوں میں بجھے تیروں سے مقتول زندہ ہو رہے ہیں

بڑا ابلاغ ہے

سوسائٹی کے چہرے پہ وہ زبان چلتی ہے

کہ ایک ایک بندے کے پاس

کتابوں کی ریاست بندے سے زیادہ ہے

ریاست میں

مہارانیوں کے قصے گھڑنے پر

علم کی بڑی ملتی ہے

بل کے سادہ کاغذ پر

علم لکھ دیا جاتا ہے

تازہ دریافت پر

ہر فرد کی مٹھی گرم ہوتی ہے

پہلے یہ بتاؤ جھجھنے کی تاریخ پیدائش کیا ہے

میں کوئی نقاد ہوں جو تاریخ دہراتا پھروں

کسی کا کلام پڑھ لو

تاریخ معلوم ہو جائے گی

تمہاری آنکھوں میں آنسو

میرؔ کی کتاب کا دیباچہ لکھنا ہے

یہ کس کی پٹی ہے

نقاد بھائی کی

یہ کس کی آنکھ ہے

مجھے تو سیفوؔ بھابھی کی معلوم ہو رہی ہے

اور یہ ہاتھ

غالب کا لگتا ہے

بکتے ہو

زر کی امان پاؤں تو بتاؤں

جتنے نام یاد تھے بتا دیئے

لیکن تمہارا تصور کیا کہتا

میں دم ہلانے کے سوا کیا کر سکتا ہوں

سارا شگفتہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • مری حیات ہے بس رات کے اندھیرے تک
  • قابل نہیں سمجھتے جنھیں
  • کیا کہا
  • من موجی ہے ایک ڈگر میں رہتا ہے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
عورت اور نمک
پچھلی پوسٹ
چاند کا قرض

متعلقہ پوسٹس

وہ سب سے آگے اندھیرے میں

ستمبر 27, 2023

خوشی سے کرتے ہیں ہر اک کے غم کا ماتم...

دسمبر 29, 2019

مل رہے ہو صف – دشمن میں

فروری 14, 2021

ڈھلتے سورج میں سہارا مرے دل جیسا ہے

دسمبر 11, 2020

ہم کو مٹا سکے یہ زمانے میں دم نہیں

دسمبر 23, 2025

جیسے جیسے کر رہا ہوں عمرِ رفتہ کا حساب

جنوری 23, 2020

پگلی

مئی 30, 2020

نظر نظر بے قرار سی ہے، نفس نفس میں شرار...

دسمبر 20, 2019

تُو زُلف زُلف تھی مگر کھلی نہیں

مئی 19, 2020

میکدہ ،رات غم کا گھر نکلا

نومبر 8, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

زندگی دل کا سکوں چاہتی ہے

جون 21, 2020

24 جنوری

دسمبر 20, 2019

ہنسنے ہنسانے پڑھنے پڑھانے کی عمر...

مئی 5, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں