457
اس ابتدا کی سلیقے سے انتہا کرتے
وہ ایک بار ملے تھے تو پھر ملا کرتے
کواڑ گرچہ مقفّل تھے اُس حویلی کے
فقیر پھر بھی گُزرتے رہے صدا کرتے
ہمیں قرینہٕ رنجش کہاں میسّر ہے
ہم اپنے بس میں جو ہوتے ترا گلہ کرتے
تری جفا کا فلک سے نہ تزکرہ چھیڑا
ہنر کی بات کسی کم ہنر سے کیا کرتے
تجھے نہیں ہے ابھی فرصتِ کرم،نہ سہی
تھکے نہیں ہیں مرے ہاتھ بھی دعا کرتے
چِقیں گری تھیں دریچوں پہ چار سُو انور
نظر جُھکا کے نہ چلتے تو اور کیا کرتے
انور مسعود
