خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباروح اور بدن
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر صابر شاہ

روح اور بدن

از ڈاکٹر صابر شاہ نومبر 3, 2025
از ڈاکٹر صابر شاہ نومبر 3, 2025 0 تبصرے 64 مناظر
65

انسان دو حقیقتوں کا مجموعہ ہے — بدن اور روح۔
بدن کی بنیادی اکائی خلیہ ہے، اور ہر خلیے کے اندر اللہ کے حکم کی جو قوت کارفرما ہے، اسی کا نام روح ہے۔
بدن کو مٹی سے بنایا گیا، اسی لیے اس کی ضروریات بھی مٹی سے پوری ہوتی ہیں، جب کہ روح کی پرورش اللہ کے احکامات پر عمل کرنے سے ہوتی ہے، یوں بدن کی غذا خوراک ہے اور روح کی غذا نیک اعمال۔

بدن اور روح، دونوں کا مرکز دل ہے۔
دل ہی وہ مقام ہے جو خون کے ذریعے بدن کے ہر خلیے تک غذا پہنچاتا ہے۔ اسی دل کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:
"انسان کے بدن میں گوشت کا ایک ٹکڑا ہے، اگر وہ درست ہو جائے تو پورا بدن درست ہو جاتا ہے، اور اگر وہ بگڑ جائے تو پورا بدن بگڑ جاتا ہے — خبردار! وہ دل ہے۔”

یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے:
نیک اعمال تو روح کی غذا ہیں، تو دل کے درست ہونے سے روح کی اصلاح کیسے ممکن ہوتی ہے؟
انسان کی آنکھیں، کان اور زبان وہ دروازے ہیں جن سے دل متاثر ہوتا ہے۔ جو کچھ انسان دیکھتا، سنتا اور بولتا ہے، وہ دل پر اثر ڈالتا ہے، اور یہی اثر روح تک منتقل ہوتا ہے۔ اگر یہ دروازے برائی سے محفوظ رہیں تو دل اور روح دونوں پاکیزہ رہتے ہیں، اور انسان نیکی کی توفیق پاتا ہے۔

جیسے ہوا سے آکسیجن پھیپھڑوں میں جاتی ہے، پھر خون میں شامل ہو کر دل تک پہنچتی ہے اور وہاں سے پورے بدن میں پھیلتی ہے اسی طرح انسان جو کچھ سنتا، دیکھتا یا پڑھتا ہے، اس کا اثر دل کے راستے روح تک پہنچتا ہے۔

ممکن ہے کہ ذکرِ الٰہی، نماز، یا قرآن کی تلاوت کے دوران ایسی روحانی لہریں اور شعاعیں پیدا ہوتی ہوں جن کی فرکونسی اور امپلیچیوڈ روح پر مثبت اثر ڈالتی ہیں۔ یہ بھی قابلِ غور ہے کہ جیسے بدن کو زندہ رہنے کے لیے ہر لمحہ آکسیجن درکار ہوتی ہے، ویسے ہی روح کو زندہ رکھنے کے لیے مسلسل نیک اعمال ضروری ہیں۔

اگر ہوا میں موجود آکسیجن کا صرف 14 یا 15 فیصد حصہ ہی خون تک پہنچتا ہے، تو مشائخِ سلوک کا یہ قول معنی خیز محسوس ہوتا ہے کہ:
"زبان پر سو مرتبہ اللہ کا نام لینے سے دل صرف ایک بار اللہ کہتا ہے۔”
یعنی روح تک اثر پہنچنے کے لیے زیادہ محنت، اخلاص اور تسلسل درکار ہے۔

جیسے بدن کی ضروریات پوری کی جائیں تو جسم مضبوط ہوتا ہے،اسی طرح نیک اعمال اور ذکر سے روح پروان چڑھتی ہے۔ طاقتور بدن جسمانی بیماریوں سے مقابلہ کرتا ہے،
اور مضبوط روح شیطانی و نفسانی شرور کے خلاف ڈھال بن جاتی ہے۔

بدن کے کمزور ہونے سے قوتِ مدافعت ختم ہو جاتی ہے،
اسی طرح روح کے کمزور ہونے سے انسان روحانی بیماریوں — جیسے تکبر، حسد، شہوت اور غفلت — میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

کچھ غذائیں بظاہر مفید مگر درحقیقت مضر ہوتی ہیں،
جیسے فاسٹ فوڈ یا کولڈ ڈرنکس۔
ایسے ہی کچھ اعمال بظاہر روح کو خوش کرتے ہیں،
مگر دراصل روح کو مردہ کر دیتے ہیں،
جیسے موسیقی، بد نظری، جھوٹ اور غیبت۔
جب جسم بیمار ہو تو کھانے کی رغبت ختم ہو جاتی ہے،
اور جب روح بیمار ہو تو نیکی میں دل نہیں لگتا۔

جسمانی بیماری کے علاج کے لیے انسان معالج کے پاس جاتا ہے،
اور روحانی بیماری کے علاج کے لیے اہل اللہ کی صحبت اختیار کرتا ہے۔ جیسے معالج نسخے میں کچھ ادویات تجویز کرتا ہے اور کچھ چیزوں سے پرہیز کا حکم دیتا ہے، اسی طرح روحانی صحت کے لیے گناہوں سے اجتناب اور ذکرِ الٰہی لازم ہے۔ اگر علاج میں پابندی نہ کی جائے تو شفا ممکن نہیں، اسی طرح روحانی علاج سے فائدہ تبھی حاصل ہوتا ہے جب انسان استقامت اختیار کرے۔

بدن ظاہر ہے اور روح باطن۔
ظاہر کی زینت محمد رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے —
آپ ﷺ کے طرزِ زندگی کو اپنانے سے انسان کا ظاہر حسین و جمیل بنتا ہے۔ باطن کی زینت لا الٰہ الا اللہ ہے —
یعنی یقینِ کامل، قربِ الٰہی اور تعلق مع اللہ سے روح منور ہوتی ہے۔
بدن نظر آتا ہے، اس کی ضروریات سمجھنا آسان ہے،
لیکن روح چونکہ پوشیدہ ہے، اس کی احتیاجات سمجھنا مشکل لگتا ہے، اسی لیے انسان عام طور پر اس پہلو کو نظر انداز کر دیتا ہے۔

یقیناً جسمانی طور پر صحت مند انسان ہی معاشرے کی ترقی کا ضامن ہے، لیکن اگر وہی انسان روحانی بیماریوں کا شکار ہو تو کیا ایسا معاشرہ واقعی ترقی کر سکتا ہے؟
سوچنے کا مقام یہی ہے۔

ڈاکٹر صابر شاہ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • تمہارے ہجر کو کافی نہیں سمجھتا میں
  • نبی اُمّیﷺ بحیثیت معلم
  • زر رہے ہیں عجب ماہ و سال ، پوچھئے مت
  • زخم خوردہ سے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
ڈاکٹر صابر شاہ

اگلی پوسٹ
کچھ ایسی کوزہ گری آگئی اُداسی میں
پچھلی پوسٹ
میڈم – ناولٹ (قسط نمبر 2)

متعلقہ پوسٹس

غالباً وقت کی کمی ہے یہاں

جون 13, 2020

حق مہر کتنا ہوگا، بتایا نہیں گیا

مئی 22, 2020

زخم نیا بھی دو تو کیا

اپریل 15, 2018

سمے کی راجدھانی سے نکل کر

اکتوبر 25, 2025

اسلام کی اہمیت

مارچ 12, 2026

اب کہ ‘میں تم’ کو

جون 26, 2025

اس درجہ میرے فن کا حسد مت کرو اے دوست

جولائی 25, 2022

پیٹو پیٹریاٹ اور جنک فوڈ کی جنگ

نومبر 28, 2024

پیرہن اور بھی تابناک ہوا

جنوری 14, 2021

بلا کی دھول ہے آنکھیں

مئی 9, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اجنبی آنکھیں

اپریل 25, 2019

بچے بذریعہ جراحت

مارچ 20, 2020

تکبر کا انجام

جولائی 24, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں