خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباحقیقی ہیرو
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزڈاکٹر نعمان رفیع

حقیقی ہیرو

از سائیٹ ایڈمن نومبر 24, 2020
از سائیٹ ایڈمن نومبر 24, 2020 0 تبصرے 54 مناظر
55

گزشتہ 2 سال سے میں تحصیل ہیڈ کوارٹر سمبڑیال میں تعینات ہوں۔ یہ ایک چھوٹا سا ہسپتال ہے یہاں سہولیات بھی کچھ خاص زیادہ نہیں ہیں۔ آپ اس بات کا اندازہ ایسے لگا سکتے ہیں کہ میں یہاں پہلا میڈیکل اسپیشلسٹ ہوں ۔اس علاقے میں اردگرد چھوٹے چھوٹے گاؤں ہیں کوئی خاص بڑا شہر قریب نہیں ہے سوائے سیالکوٹ کے۔کرونا کے دوران بیس پچیس دن لاک ڈاؤن میں ذرا نرمی ہوئی تو ہسپتال میں لوگوں کا جمع غفیر دیکھ کر فکر لاحق ہوئی کہ اگر یہ لوگ کرونا کا شکار ہو گئے تو کیا ہو گا۔
جب اکثریت کا معائنہ کیا تو جو بیماریاں وہ بتا رہے تھے وہ سن کر جی چاہتا تھا سر دیوار سے مار لوں۔ اتنے خطرناک حالات میں یہ ان بیماریوں کا علاج کروانے ہسپتال آئے ہیں جبکہ گھر سے نکلناصرف اپنی ہی نہیں بلکہ گھر والوں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالنا ہے۔

پچھلے دو سالوں میں اب میرا تجربہ یہ ہے کہ لوگ جن بیماریوں کا معائنہ کروانے ہسپتال آتے ہیں وہ گھریلو مختصر دوائی سے بھی ٹھیک ہو جاتی ہیں مگر لوگ ہسپتال آنا فرض سمجھتے ہیں ،معائنہ کرواتے ہیں، نسخہ بھی لکھواتے ہیں مگر علاج گھریلو ٹوٹکوں سے ہی کرتے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ وہ تندرست بھی ہو جاتے ہیں۔

اب سوال یہ ہے کہ لوگوں نے اگر دواء استعمال کرنی ہی نہیں تو وہ ہسپتال آتے ہی کیوں ہیں؟ میں نے عوام کے اس رویے کا جو نتیجہ ذاتی طور پر نکالا ہے وہ میرے لیے حیران کن بھی تھا۔ہمارا تعلق ایک بہت ہی غریب ملک سے ہے۔ یہاں اکثریت کو سوائے ٹی وی کے اور کوئی تفریحی سرگرمیاں میسر ہی نہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ہسپتال ایک ایسا پبلک ادارہ ہے جہاں ہر کوئی بغیر تمیز کے بمعہ فیملی 24 گھنٹے کسی بھی وقت آسکتا ہے۔
باقی کسی بھی ادارے میں عوام کو یہ سہولت میسر نہیں ۔ہماری یہ معصوم عوام ٹیلی ویژن پر ڈرامے دیکھتی ہے ۔ٹی وی ڈراموں میں ہم بہت بڑے گھر اور بہت ہی امیر گھرانوں کی کہانیاں دیکھتے ہیں۔ وہاں ہیرو بہت ماڈرن تھری پیس سوٹ میں ایک شاندار آفس میں کام کرتا ہے۔ ان کی گاڑی بھی بہت قیمتی ہے۔ وہ اپنے گھر کے لاونج میں بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔چائے پیتے بھی اسی سوٹ میں ملبوس ہوتا ہے۔
ہاں جب وہ ڈنر(رات کا کھانا)کرتا ہے تو کوٹ ڈرائنگ ٹیبل پر بیٹھتے کرسی کی پشت پر رکھتا ہے اور اپنی ٹائی کی ناٹ بھی تھوڑی ڈھیلی کر دیتا ہے ہاں البتہ جب وہ صبح جاگنگ کرتا ہے تو اسکا لباس مختلف ہوتا ہے۔ ٹراؤزر بنیان اور جاگر پہنے جب وہ واپس گھر آتا ہے تو لان میں اورنج جوس اور سفید تولیہ پہلے سے موجود ہوتے ہیں۔ایسا ہی حال ہیروئن کا ہے۔ فل میک اپ،قیمتی لباس، ہیل والی سینڈل پہنے وہ کسی حور سے کم نہیں نظر آتی۔
ہمارے ڈراموں کی ہیروئن پہلے توکچن کا کام کرتی ہی نہیں۔ اگر کرتی بھی ہیں تو فل میک اپ میں ،جبکہ ہماری ہیروئن سوتی بھی میک اپ کر کے اور اس پر ستم یہ کہ جب وہ 6 گھنٹے میں نیند پوری کر کے آنکھیں کھولتی ہے تو بھی اس کا میک اپ جوں کا توں ہی ہوتا ہے بلکہ اسکے ہیئر سٹائل پر ذرا برابر بھی فرق نہیں پڑتا ۔ ہماری عوام اس بناوٹی زندگی کو حقیقت سمجھتے ہیں اور یہ معصوم لوگ ٹی وی پر نظر آنے والے خوبصورت اور ویل ڈریسڈ چہروں کو حقیقی زندگی میں دیکھنے کے لیے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر حضرات اچھے کپڑے پہنے ہوئے، ٹائی لگائے ہوئے،بال سلیقے سے سیٹ ،ہاتھ پر گھڑی اور ہلکی سی پرفیوم لگائے ہوئے وہ عوام کو بالکل ڈرامے کے ہیرو ہی لگتے ہیں ۔یہی حال لیڈی ڈاکٹر کا بھی ہے۔ اچھے کپڑے ،ہلکا سا میک اپ، میچنگ جوتے ، نیل پالش اور بال خوبصورتی سے بنائے ہوئے وہ بھی ڈراموں والی ہیروئن ہی لگتیں ہیں۔ لہذا ان لوگوں کیلئے وہ ہیرو اور ہیروئن ڈاکٹرز جیسے ہی ہوتے ہیں ۔
لیکن۔۔۔ اگر وہ لوگ ہمیں گھروں میں پرانے کپڑے اور جوتے پہنے ہوئے گھروں کا کام کرتے اور بچوں کو سنبھالتے دیکھ لیں یا لیڈی ڈاکٹر کو گرمیوں میں کچن میں کھانا پکاتے دیکھیں یا ہمیں کسی ڈھابے پہ بیٹھے ماش دال اور روٹی کھاتے دیکھ لیں تو شاید ہسپتالوں میں رش کم پڑ جائے۔ میری تمام ڈاکٹر حضرات سے گزارش ہے کہ اگر ان کے پاس کوئی ایسا مریض آئے جسے کوئی بیماری نہیں تو براہ کرم ان سے ہنس کے بات کر لیا کریں ۔
کیونکہ وہ وہاں کسی بیماری کا علاج کروانے نہیں بلکہ آپ کو دیکھ کر اپنے غم کا علاج کروانے آتے ہیں۔ ان کی نظر میں حقیقی ہیرو وہ ٹی وی سکرین پر نظر آنے والے لوگ نہیں بلکہ آپ ہی ہوتے ہیں۔

بقول شاعر
میں تبسم فروش ہو نعمان
لوگ مجھ کو نہیں اداس پسند

ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جب سامنے والا کباڑیا ہو
  • مقدس ناتا
  • رسم کے مت اسیر ہو جاؤ
  • آدمی اپنے ہی اندر
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
چراغ جلتے ہیں
پچھلی پوسٹ
اے ایس آئی (ASI) محمد بخش بڑور!

متعلقہ پوسٹس

حضرت خواجہ قمر الدین سیالویؒ

اگست 26, 2025

اپنے جذبات کی تدفین کیا کرتا تھا

مئی 14, 2020

رائٹ برادران

مئی 18, 2025

وُه شور ہے کہ یہاں کُچھ سُنائی دیتا نہیں

نومبر 12, 2025

اندھیری رات ظالم نظام

جون 8, 2024

خود فریبی ہے کہ انجام بدل لیتے ہیں

اکتوبر 25, 2025

بِچھڑا وہ گویا زِیست میں آیا کبھی نہ تھا

نومبر 14, 2025

موبائل فون اور ہمارے بچے

جون 29, 2020

مائی جنتے

جنوری 17, 2020

فلسفہ استقبالِ ربیع الاول

اکتوبر 16, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

غریب انسان رشتوں میں کمزور؟

مارچ 25, 2026

راضی

اکتوبر 30, 2020

کرفیو کا ایک سال

اگست 11, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں