خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباجب ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

جب ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے

از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2022
از سائیٹ ایڈمن فروری 12, 2022 0 تبصرے 59 مناظر
60

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں میں نے ان سے گزارش کی ہے کہ آپ حکومت کے اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرحلیف بن کرسوچیں۔ایم کیوایم کے وفدنے شہبازشریف سے ملاقات کی۔ فریقین مین اوربھی باتیں ہوئیں۔ ہم نے اس گفتگومیں سے وہ جملے منتخب کیے ہیں جن پرہم قلم آزمائی کرناچاہتے ہیں۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم سے مندرجہ بالاجوباتیں کی ہیں یہ شہبازشریف کی ایم کیوایم کونصیحت ہے یا مشورہ۔ شہبازشریف ان سے مطالبہ کررہے ہیں یاانہیں تاکیدکررہے ہیں۔ اس بات کافیصلہ ہم قارئین پرچھوڑتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف نے کہاہے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ ویسے اگروہ کسی بھی سیاسی فیصلے کی صورت میں حکومت کاساتھ دینے کافیصلہ کرتی ہے۔ تویہ کیسے طے ہوگا کہ ان کایہ فیصلہ پاکستانی بن کرکیاگیاہے یاحکومتی اتحادی بن کر۔

دوسری طرف اگریہی بات اپوزیشن کی کسی سیاسی پارٹی سے کی جائے اور اس سے بھی کہاجائے کہ وہ اپوزیشن کی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلہ کرے توشہبازشریف کاکیاجواب ہوگا۔ہم مسلم لیگ ن اورایم کیوایم کے درمیان ہونے والی سیاسی گفتگوکوایک طرف کرکے شہبازشریف کی اس بات پرغورکیاجائے کہ ایم کیوایم حکومتی اتحادی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرے۔ہم اپنے تمام فیصلے پاکستانی بن کرکرنے لگ جائیں توبہت سے مسائل سے چھٹکاراحاصل کیاجاسکتاہے۔ سیاسی پارٹیاں، سیاسی لیڈرز اورسیاسی شخصیات سیاست دان بن کر نہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں توملک کی ترقی کی راہ پردوڑنے لگے گا۔ کاروباری افرادتاجربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کرناشروع کردیں توملک کی معیشت کو درپیش مسائل حل کرنے اوراسے ترقی دینے میں نمایاں مددمل سکے گی۔ تاجرپاکستانی بن کرفیصلے کریں گے توریاست کے تمام ترواجبات ایمانداری سے اور بر وقت ادا کریں گے۔ وہ پاکستانی بن کرفیصلے کریں گے توذخیرہ اندوزی اورناجائزمنافع خوری سے اجتناب کریں گے۔ملاوٹ نہیں کریں گے۔ فیکٹری مالکان صنعت کار بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں تووہ اپنی مصنوعات کامعیارایسارکھیں گے کہ ان کی یہ مصنوعات پاکستانی عوام خریدناچاہیں توان کی جیبوں پرزیادہ بوجھ نہ پڑے اوروہی مصنوعات پاکستان سے باہرفروخت کی جائیں تواس سے پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ملک کانام روشن ہو۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکاربن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں۔ اخبارات اورنیوزچینلزکے مالکان، ایڈیٹرز، رپورٹرز،اینکرز، کالم نگارصحافی بن کرنہیں پاکستانی بن کرفیصلے کریں گے تووہ اپنے اخبارات اورنیوزچینلزپر،اپنی رپورٹوں، خبروں، ٹاک شوز اور تحریروں میں ایسے واقعات کوجگہ نہیں دیں گے جس سے ملک کے وقار، عزت اورساکھ پرمنفی اثرات مرتب ہوسکتے ہوں۔بلکہ وہ ایسے حالات وواقعات کواجاگرکریں گے جس سے پاکستان کی ساکھ، عزت اوروقارمیں اضافہ ہونے کی امیدہو۔ ملک میں مختلف شعبوں میں کام کرنے والوں کوپاکستانی بن کرفیصلے کرنے چاہییں۔

شہباز شریف کہتے ہیں ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ قارئین کویادہوگا کہ سب سے پہلے پاکستان کانعرہ پہلے بھی لگایاجاچکاہے۔ امریکی صدرکی دھمکیوں اور اربوں ڈالرکالالچ ٹھکراکرنوازشریف نے ایٹمی دھماکے کرنے کافیصلہ پاکستانی بن کرکیاتھا، بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد پاکستان ٹھپے کانعرہ آصف زرداری نے پاکستانی بن کرلگایاتھا۔ ڈرون حملوں اورنیٹوکی سپلائی روکنے کے لیے عمران خان نے دھرناپاکستانی بن کر دیاتھا۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں سیاست دان بعدمیں، ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں تاجراورصنعت کاربعدمیں۔ ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں کسان بعدمیں۔ شہبازشریف نے ایم کیوایم سے گزارش کی ہے کہ وہ حکومتی اتحادی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرآپ پاکستانی ہیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر حلیف بن کرسوچیں۔ حکومت میں ہوں یااپوزیشن میں سیاست دان سیاست دان ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کاروباری حضرات تاجرضرورہیں مگر اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ فیکٹریوں اورملوں کے مالکان صنعت کارضرورہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے مالکان ٹرانسپورٹر ضرور ہیں مگر اس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ کھیتی باڑی کرنے والے کاشتکار ضرورہیں مگراس سے بڑھ کرپاکستانی ہیں۔ اخبارات اورنیوزچینلز کے مالکان، ایڈیٹرزصاحبان،رپوٹرزحضرات اورکالم نگار صحافی ضرورہیں مگراس سے بڑھ کروہ پاکستانی ہیں۔ شہبازشریف کہتے ہیں پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر حلیف بن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرسیاست دان بن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرتاجربن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر صنعت کاربن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھر ٹرانسپورٹربن کر سوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کرسوچناہوگاپھرکاشت کاربن سوچیں۔پہلے پاکستانی بن کر سوچناہوگا پھرسیاسی، کاروباری،صنعتی بن کرسوچیں۔ پہلے پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا پھرصحافی بن کرسوچیں۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے ہروہ کام کریں گے اورہراس کام کی حمایت کریں گے جوملک وقوم کے مفادمیں ہوگا۔ جب ہم صرف پاکستانی بن کرسوچیں گے توہراس کام کونہیں کریں گے اوراس کام کی حمایت بھی نہیں کریں گے جوملک وقوم کے نقصان میں ہوگا۔

ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تو اپنی ڈیوٹی پروقت پرآئیں گے اوروقت سے پہلے واپس نہیں جائیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپنے کسی پاکستانی بھائی کی مجبوری کا ناجائزفائدہ نہیں اٹھائیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تورشوت نہیں لیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توسودکالین دین نہیں کریں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توملاوٹ نہیں کریں گے۔پاکستانی بن کرسوچیں گے توکسی کودھوکہ نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توایک نمبرمال دکھاکردونمبرمال نہیں دیں گے۔ ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے توکرپشن نہیں کریں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپناہرکام ایمان داری اوردیانت داری سے کریں گے۔ ہم پاکستانی بن کر سوچیں گے توکسی کی پگڑی نہیں اچھالیں گے۔ہم پاکستانی بن کرسوچیں گے تواپنی اولادکی تعلیم وتربیت پیسہ کمانے، سرمایہ کمانے کے لیے نہیں کامل مسلمان، مخلص پاکستانی اورریاست کاوفادارشہری بنانے کے لیے کریں گے۔ صرف ایم کیوایم کو ہی نہیں ہرسیاست دان کو،ہرتاجراورصنعت کارکو،ہرکسان اور کاشت کار کو اور ہر صحافی کوپاکستانی بن کرسوچناہوگا۔ایسی بھی کوئی بات نہیں کہ سیاست دان، تاجر، صنعت کار،کاشت کار،ٹرانسپورٹرز اورصحافی پاکستانی بن کرفیصلے نہیں کرتے، پاکستانی بن کرنہیں سوچتے۔ تمام شعبوں میں کام کرنے والے پاکستانی بن کرہی فیصلے کرتے ہیں اورپاکستانی بن کرہی سوچتے ہیں۔ سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں حکومتی اوراپوزیشن سیاست دان صرف اورصرف پاکستانی بن کراپناکرداراداکریں توملک کے اکثرمسائل حل ہوسکتے ہیں۔

محمد صدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • وہ خط جو پوسٹ نہ کیے گئے
  • ظلم مٹتا نہیں معافی سے
  • مسکراتی ہوئی میری تصویر
  • ڈیڈی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ایک عہد ساز شاعر – سید عدید
پچھلی پوسٹ
وفاقی وزراء سر ٹیفکیٹ پرسیاسی ردعمل

متعلقہ پوسٹس

پھر ترا ذکرِ چلے

نومبر 7, 2021

سو کینڈل پاور کا بلب

جنوری 23, 2020

علامہ اقبال — ایک روشن ستارہ

نومبر 11, 2025

توبۃ النصوح – فصل چہارم

اکتوبر 30, 2020

عہد

مارچ 1, 2020

ایک بے بس کشمیری

مارچ 28, 2022

دعوت اسلام روکنے کی سازشیں

اکتوبر 19, 2021

تجھے آخری بار جب میں نے دیکھا

دسمبر 17, 2021

حساب

نومبر 14, 2021

کہی ہے پھر بھی اب تک ان کہی ہے

اکتوبر 16, 2025

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

صرف آواز کا فاصلہ تھا

دسمبر 2, 2019

ایسے جیسے اک مدت کے

دسمبر 26, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں