خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباماں قوم کی استاد ہوتی ہے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

ماں قوم کی استاد ہوتی ہے

از سائیٹ ایڈمن جولائی 26, 2021
از سائیٹ ایڈمن جولائی 26, 2021 0 تبصرے 94 مناظر
95

"ماں قوم کی استاد ہوتی ہے”

سب سے پہلے اپنے تمام قارئین کو عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اللہ رب العزت کی بارگاہ میں اس دعا کیساتھ دست دعا بلند کرتے ہیں کہ ہماری قربابیوں کو شرف قبولیت بخشے اور اسکے نتیجے میں ہمیں اپنی اناؤں اور ہٹ دھرمیوں کو بھی ذبح کرنے کی توفیق عطاء فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
ہم سے پہلے لوگ کہتے تھے کہ وہ کسی بڑے ادیب سائنسدان یا پھر کسی فلسفی یا کسی صوفی کے دور میں زندہ ہیں اور یہ اعزاز سمجھا جاتا تھا۔ مگر آج ہم سماجی ابلاغ کے دور میں زندہ ہیں، جس نے وہ ساری اہمیتیں لے لی ہیں جو ماضی میں کسی ایک فرد یا جماعت کے پاس ہوتی تھیں۔ سماجی ابلاغ کا دور کسی بھی طرح کی خبر کیلئے تیز ترین ذریعہ بن چکا ہے جہاں تصدیق کی ضرورت بھی باقی نہیں رہتی اور معلومات دنیا کے کونے کونے میں پہنچ جاتی ہے۔ ابھی کچھ وقت پہلے تک کسی خبر کی اطلاع اپنے مخصوص اوقات میں موصول ہوتی تھی اور اسکی تفصیل کیلئے اگلے دن کے اخبارات کا انتظار کرنا پڑتا اورخبر کسی خام مال سے تیارکی گئی مصنوعات میں تبدیل ہوچکی ہوتی تھی۔ من گھڑت اور من چاہی معلومات عام کی جاتی تھیں یا کی جاتی ہونگیں۔ آج معلومات اپنی تمام تر حقائق بمعہ حرکات و سکنات سماجی ابلاغ کی زینت بنادی جاتی ہیں۔ جہاں معاشرہ بدترین آگاہی کی زد میں آرہا ہے وہیں بے راہ روی کو بھی فروغ مل رہا ہے، بقول شخصِ گیہوں کے ساتھ ساتھ گھن بھی پس رہا ہے۔ یہ سماجی ابلاغ ہی ہے جس نے اساتذہ کی جگہ بھی لے رکھی ہے، جس نے علماء و مشائخ و مفتیان کی جگہ بھی لے رکھی ہے، جہاں ناقدین کی بھی ایک جماعت ہمہ وقت موجود رہتی ہے اور سب سے بڑھ کر تمام رشتے دار اور حمائیتی بھی ہر وقت موجود ہوتے ہیں اس طرح سے ایک والدین رہ جاتے ہیں جن کا کوئی نعمل بدل تاحال سماجی ابلاغ کو میسر نہیں آسکاہے۔ عنوان سے ماخوذ ایک تحریر جو نظر سے گزری تو لکھے بغیر رہا نہیں گیا کہ اپنے قارئین میں بھی اس خوبصورت تحریر کو تقسیم کروں، بہت ممکن ہے کے سماجی ابلاغ پر بہت سارے اس تحریر سے مستفید ہوچکے ہوں لیکن پھر بھی ہم نے اسے اپنی تحریروں میں شامل کرنے کے لئے اس مضمون کا حصہ بنایا ہے۔ تحریر حرف با حرف منقول ہے؛
دوڑ کے مقابلوں میں اختتامی لائن سے چند فٹ کے فاصلے پر کینیا کا ایتھلیٹ عبدالمطیع سب سے آگے تھا، مگر اس نے سمجھا کہ وہ دوڑ جیت چکا ہے اور اس نے اپنی رفتار چھوڑنا شروع کر دی، اس کے بالکل پیچھے اسپین کا ایتھلیٹ "ایون فرنینڈز” دوڑ رہا تھا اس نے جب دیکھا کہ عبدالمطیع غلط فہمی کی بنیاد پر رُک رہا ہے تو اس نے اسے آواز دی کی دوڑو ابھی اختتامی لائن کراس نہیں ہوئی، عبدالمطیع اس کی زبان نہیں سمجھتا تھا اس لئے اسے بالکل سمجھ نہ آیا کہ فرنینڈز کیا کہہ رہا ہے اور یہ بہترین موقع تھا کہ فرنینڈز اس سے آگے نکل کے دوڑ جیت جاتا مگر سپینش ایتھلیٹ "ایون فرنینڈز” نے عجیب فیصلہ کیا، اس نے عبدالمطیع کو دھکا دے کر اختتامی لائن سے پار کروا دیا۔
تماشائی اس سپورٹس مین سپرٹ پر دنگ رہ گئے، "ایون فرنینڈز” ہار کے بھی ہیرو بن چکا تھا۔
ایک صحافی نے بعد میں فرنینڈز سے پوچھا تم نے یہ کیوں کیا؟
فرنینڈز نے جواب دیا "میرا خواب ہے کہ ہم ایک ایسا معاشرہ قائم کریں جہاں کوئی دوسرے کو اس لئے دھکا دے تاکہ وہ جیت سکے”
صحافی نے پھر پوچھا "مگر تم نے کینیا کے ایتھلیٹ کو کیوں جیتنے دیا”
فرنینڈز نے جواب دیا”میں نے اسے جیتے نہیں دیا، وہ ویسے ہی جیت چکا تھا، یہ دوڑ اسی کی تھی”
صحافی نے اصرار کیا” مگر تم یہ دوڑ جیت سکتے تھے”
فرنینڈز نے اس کی طرف دیکھا اور بولا” اس جیت کا کیا میرٹ ہوتا؟ اس میڈل کی کیا عزت ہوتی؟
میری ماں میرے بارے میں کیا سوچتی؟”بیشک اخلاقی اقدار نسل در نسل منتقل ہوتی ہیں، فرنینڈز کی ماں یقیناً ایک بہترین ماں ہوگی۔
"ماں قوم کی استاد ہوتی ہے”
فرانسیسی جرنیل نپولین بوناپارٹ نے کہا تھا کہ "تم مجھے اچھی ماں دو میں تمہیں اچھی قوم دوں گا۔”
واقعہ اپنی تمام وضاحتیں خود پیش کر رہا ہے خصوصی طور پر مشہور زمانہ فرانسیسی جرنیل نپولین بونا پارٹ کے تاریخی الفاظ تم مجھے اچھی ماں دو میں تمھیں اچھی قوم دوں گا۔ ایک مسلمان ہونے کے ناطے تمام خواتین کو یہ آگاہ کرنا ہے بلکہ یاد دہانی کرانی ہے کہ دنیا کے کسی مذہب نے یا کسی معاشرے نے خواتین کو اتنے حقوق نہیں دئیے جتنے اسلام نے دئیے یہ اسلام ہی تو ہے جس نے زندہ دفن ہونے والے بچیوں کو زندگیاں بخشی ہیں اور کوئی شک نہیں کہ ان بچیوں کی اولادیں ہیں جو اسلام کا پرچم بلند کئے چلے آرہے ہیں۔ میری وہ مائیں بہنیں بیٹیاں جو آج عفت و عصمت کی نیلامی کے لئے بازاروں میں دستیاب ہیں، خدارا آنکھیں کھولیں اور اپنی تاریخ کی ورق گردانی کریں نہیں تو قران مجید کو کھولیں احادیث کا مطالعہ کریں۔ وزیر اعظم عمران خان صاحب کے اس جملے پر کے عورتوں کا پہناوا مردوں کو دعوت گناہ دیتا ہے پر شور کرنے والے مسلمان ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ جملہ عمران خان نہیں اسلام کہتا ہے، قابل احترام قارئین کیا کھلا گوشت کتوں کیلئے دعوت کا سامان نہیں ہوتا،جو ایسے ہی حالات کی ترجمانی کرتا ہے۔ جب اسلام عورت کو اسکے حقوق دینے کا مرد کو پابند کرتا ہے اور تنبہ کرتا ہے تو کیا اسلام عورت کو دئے گئے مقام کی مرہون منت اچھی نسلوں کی توقع نہیں کرتا دیکھائی دیتا۔ تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ اسلام کی ترویج عظیم ماؤں کے مرہون منت ممکن ہوسکی اور وقت کے بدلاؤ کی نظر ہوتے وقت کیساتھ بدلتی ماؤں نے اسلام کے میدانوں کو سونا بلکہ ویران کرکے رکھ دیا ہے۔ نپولین کی بات اس لئے گونج بنی ہوئی ہے کہ وہ جرنیل تھا اور جسے اسلام کی بھی خوب سمجھ تھی۔ مغرب نے مرد کو فکرمعاش دے کر دنیا کی بھول بھلیاں میں الجھایا تو دوسری طرف آسائشوں کی ہوس نے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کر کے رکھ دیا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ ہماری خواتین سب جان کر بھی انجان بنی ہوئی ہیں۔ یہ بھی یاد رکھیں کے کہیں ان میں شامل نا ہوجائیں کہ جن کے لئے اللہ رب العزت نے کہا ہے کہ جن کے دلوں پر مہر لگا دی جاتی ہے پھر انہیں کسی حق بات کی سمجھ نہیں آتی۔ جب تک وقت میسر ہے اصلاح کے دروازے کھلے ہیں، حقائق کی روشنی میں فیصلہ آپ نے خود ہی کرنا ہے اور فیصلے کیلئے اللہ اور اللہ کے رسول ﷺ کی تعلیمات ہمارے درمیان موجود ہے۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • رب نہیں روٹھتا!
  • جسمانی طاقت کی بنیاد
  • محسن
  • 19جولائی: الحاق ِ پاکستان
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
تمہاری ذات کا پہلے گماں کوئی نہیں تھا
پچھلی پوسٹ
میری تصویر نامکمل ہے

متعلقہ پوسٹس

تکلم سے لگے گھاؤ پہ مرہم سی دوا اردو

نومبر 2, 2021

جنم دن اور زندگی کا سفر

اپریل 25, 2026

چھپکلی بے دیوار

دسمبر 17, 2019

مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

مارچ 8, 2026

اختلاف رائے جرم نہیں

جون 5, 2022

شیخ عبد القادر جیلانی رحمہ اللہ

دسمبر 19, 2025

جنت

جون 9, 2020

پشیمان

مئی 20, 2020

وقت جب رنج خد و خال اٹھاتا ہے میاں

جون 6, 2020

میں جب احساس کے شہر میں پہنچا تو

مئی 9, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Visal abbasi on نہ بھٹکے ہیں نہ راستہ ہوا غلط
  • ایم اے دوشی on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اسلامی گوشہ

مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

ستمبر 13, 2026

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

سلام بحضور امام حسین (ع)

ستمبر 10, 2026

آمد

ستمبر 4, 2026

چلو چلیں

ستمبر 2, 2026

اردو شاعری

​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

ستمبر 15, 2026

حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

ستمبر 10, 2026

اپنی نیّت دیکھ لینا، پھر ہماری دیکھنا

ستمبر 10, 2026

قصّہِ پارینہ

ستمبر 5, 2026

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

ستمبر 4, 2026

اردو افسانے

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

اردو کالمز

تقوی کی اعلی مثال

ستمبر 10, 2026

آیت نور اور ڈارک ویب

ستمبر 10, 2026

جھکے گا ظلم کا پرچم

ستمبر 6, 2026

6 ستمبر 1965

ستمبر 5, 2026

نماز حضور ﷺ کے آنکھوں کی ٹھنڈک

اگست 31, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • ​کب سے ہم نے تیرے غموں کو

    ستمبر 15, 2026
  • مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

    ستمبر 13, 2026
  • تقوی کی اعلی مثال

    ستمبر 10, 2026
  • آیت نور اور ڈارک ویب

    ستمبر 10, 2026
  • حاصلِ عشق کا ہر روز تماشا نہ کریں

    ستمبر 10, 2026
  • سلام بحضور امام حسین (ع)

    ستمبر 10, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

درویش جو مسکرا رہا ہے

اکتوبر 25, 2025

استاد دامن

دسمبر 3, 2025

عورت گھوڑا اور مرد

جنوری 8, 2022
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں