خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابااُردُو ادب کی اربابِ غزل
آپکا اردو بابااردو تحاریر

اُردُو ادب کی اربابِ غزل

از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 1, 2020
از سائیٹ ایڈمن اکتوبر 1, 2020 1 تبصرہ 66 مناظر
67

اُردُو ادب کی اربابِ غزل

تبصرہ:
(نعمان حیدر حامی)

شروع کرتا ہوں الللہﷻ کے پاک بابرکت نام سے جو دِلوں کے چھپے بھید خوب جانتا ہے۔
کافی عرصہ پہلے میرے دہم کلاس کے سالانہ امتحان ختم ہوئے تو چند دن بعد کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ ان دنوں میں نے نیا موبائل بھی لیا تھا تو اپنے کلام کو کمپوز کر کے ان کو سوشل میڈیا پر چلا دیتا حتٰی کہ میرا سارا دن سوشل میڈیا پر گزرتا۔
ان دنوں میرا رابطہ ایک ایسی نامور شخصیت سے ہوا جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کے قلم سے نکلنے والے ہر الفاظ ہیروں کی طرح قرطاس کی زینت بنتے ہیں۔ ان کے ہر کلام سے محبت , سچائی اور پیار کا جذبہ عیاں ہے۔
جی ہاں قارئین تو میں بات کر رہا ہوں "محترمہ سیدہ شفقت حیاتؔ شفق صاحبہ” ادب کی ایک بےمثال شہزادی کی جس کو میرے خیال میں اگر اُردُو ادب کی ” ارباب غزل ” کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ آپ کا تعلق پاکستان کے تاریخی اور خوبصورت شہر ٹیکسلا ضلع راولپنڈی سے ہے۔
آپ کی خوبصورت ادبی شہکار کتاب ” میری تصویر نامکمل ہے ” جنوری 2020 کو منظرِ عام پر آئی ہے جو کہ 127 صحفات پر مشتمل ہے۔
کتاب "میری تصویر نامکمل ہے ” کا انتساب آپ نے اپنے پیارے اور خوبصورت بیٹے ” عمر ہاشمی ” کے نام کیا ہے۔
کتاب کے بارے میں مضامین پاکستان کے مشہور شعراء نے تحریر کیے ہیں جن میں ” ” رانا سعید دوشی ” , ” جمیل اشرف قریشی ” نے تحریر کیے ہیں۔ جبکہ کتاب کی تزئین کے اندرونی فلیپس میں اپنے خوبصورت خیالات ” سلمان باسط صاحب ” , ” محترمہ عائشہ مسعود ملک صاحبہ ” قلم بند کیے ہیں۔
کتاب میں ” حمد و نعت ” کے علاوہ 45 غزلیات اور 8 خوبصورت نظمیں ہیں۔
کتاب ” میری تصویر نامکمل ہے ” اُردُو ادب میں ایک مثالی اضافہ ہے۔
انہوں نے مجھے اپنے ہاتھوں سے اپنے ادبی شہکار سے نوازا تو کتاب پڑھ کر معلوم ہوا کہ آپ کی اُردو ادب میں آمد اُردُو ادب میں چار چاند لگانے کے مترادف ہے۔
المختصر یہ کہ کتاب کے بارے میں جتنا لکھوں کم ہے۔
ویسے تو کتاب کی ہر غزل اور نظم اپنا ایک الگ سخن رکھتی ہے لیکن وہ اشعار جو دل و دماغ میں گھر کر جاتے ہیں وہ اشعار قارئین ملاحظہ فرمائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر پر مرے جو دھوپ میں ٹکڑا گھٹا کا ہے
مجھ پر کرم یہ خاص مرے کبریا کا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
رکھنا بخدایا محشر میں پردہ حیات ؔ کا
نہ وصف بندگی نہ سلیقہ دعا کا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اندھیرا چھایا تھا زندگی میں گھری تھی شفقت تیرگی میں
غموں سے جس نے مجھے نکلا میرا نبیﷺ ہے میرا نبیﷺ ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تم ہمارے نہ رہے اور کسی کے ہو کر
ہم کسی اور کے ہو کر بھی تمھارے ہی رہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب اس کے انتظار میں ہم تو حیات ؔ سے گئے
پھر اس کے بعد کیا ہو آج بھی شام ڈھل گئی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاؤں پڑ کر بھی منا لیتی حیات ؔ اس کو میں
اُس پہ لازم تھا کہ اک بار پلٹ کر دیکھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شفقت ؔ تمھارے شہر کے لوگوں کا کیا بنا
کچھ کا سنا ہے عشق میں نقصان ہو گیا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بیتے پل پل آج بھی شفقت ؔ
آ جاتے ہیں دل بہلانے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جیسے خوشبو کا کوئی جھونکا ہو
مجھ کو ایسے ملا پیام ترا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آخر پر اپنی پسندیدہ غزل سے اجازت چاہتا ہوں اور دعا کرتا ہوں الللہﷻ اس ادب کی شمع کو سدا روشنی سے مسکراتا رکھے۔ آمین۔

غزل
دل کسی اور سے لگاؤں کیا
کیا کہا ، تم کو بھول جاؤں کیا
تم نے اپنا بسا لیا ہے تو میں
گھر کسی اور کا بساؤں کیا
میں جو کہتی تھی تجھ پہ مرتی ہوں
اب تجھے مر کے بھی دکھاؤں کیا
چوٹ کھا کر بھی کیا میں ہنستی رہوں
دل جو ٹوٹے تو کھکھلاؤں کیا
یونہی پیچھے پڑے ہوئے ہو مرے
بات ہے ہی نہیں بتاؤں کیا
چھپ نہیں سکتے پیار اور خوشبو
میں کسی سے بھلا چھپاؤں کیا
جس سے دل مل نہیں سکا شفقتؔ
اس سے اب ہاتھ بھی ملاؤں کیا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • سوچوں دن رات
  • دیکھا نہیں جاتا مرے سردار تماشا
  • ایک سوال (رقیب سے)
  • شکوہ نہیں خدا سے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ماہِ صفر کے متعلق ایک بڑی غلط فہمی کا ازالہ
پچھلی پوسٹ
فلک کی قید سے ڈر کر نہیں نکلے زمیں زادے

متعلقہ پوسٹس

تعلیمی پالیسیوں میں عدم تسلسل کا نقصان

دسمبر 9, 2025

عالاں

جنوری 15, 2019

قرآن کا بیانیہ

مارچ 6, 2022

ٹیکنالوجی کا داخلہ: کلاس روم کا نیا چہرہ

اکتوبر 16, 2025

گلچیں

دسمبر 1, 2019

زاینو ازم ڈیجیٹل دور میں سکون کی آخری پناہ

مارچ 22, 2026

سلامتی کی دعا دے کے با خدا میں نے

نومبر 16, 2021

غریب انسان رشتوں میں کمزور؟

مارچ 25, 2026

وہ لڑکی

جنوری 15, 2020

چھوٹے گھر بڑے لوگ

جون 13, 2020

1 تبصرہ

شاعر نعمان حیدر حامی ؔ اکتوبر 1, 2020 - 2:12 شام

بہت بہت مشکور ہوں ” سلام اُردو” ٹیم کا جو دن رات محنت کر کے ہمارے ادب کو ایک نئئ پہچان دے رہے ہیں۔ ” میری تصویر نامکمل ہے ” جیسی ادب کی "درخشنده” کتاب پر تبصرہ کرنا اور سَلام اُردُو جیسی خوبصورت ویب سائٹ پر میرے تبصرے کو جگہ دینا میرے لیے دونوں طرف سے فخر ہے۔
شفقت حیات ؔ شفق صاحبہ ایک نہایت اعلٰی کردار خوبصورت اخلاق کی مالک شاعرہ ہیں۔ انہوں نے ہر مشکل کا مقابلہ کر کے ادب کی خدمت کو جاری رکھا ہوا ہے۔
اُردُو ادب میں اس کی کتاب "میری تصویر نامکمل ہے” اردو ادب سے انکی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
میری دل سے دعا ہے الللہﷻ آپکو زندگی کے ہر امتحان میں کامیابیوں سے ہمکنار کرتا رہے۔ آمین۔
دعاگو :
شاعر نعمان حیدر حامی ؔ

جواب دیں

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

پنجرے سے باہر

مئی 27, 2025

سوبھاوِک تھا

جنوری 24, 2020

سہیلی

دسمبر 1, 2019
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں