خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباشجرکاری مہم کی افادیت اورضروری تجاویز
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزمحمدصدیق پرہار

شجرکاری مہم کی افادیت اورضروری تجاویز

از سائیٹ ایڈمن اگست 15, 2020
از سائیٹ ایڈمن اگست 15, 2020 0 تبصرے 59 مناظر
60

شجرکاری مہم کی افادیت اورضروری تجاویز

درخت ہماراقیمتی سرمایہ ہیں۔ درخت خودتوسورج کی گرمی برداشت کرتے ہیں جب کہ انسانوں، جانوروں اورپرندوں کوسایہ فراہم کرتے ہیں۔ درخت ماحول کوبہتربنانے اورصاف کرنے میں اہم کرداراداکرتے ہیں۔درخت مویشیوں کے لیے چارہ، بیٹھنے کے لیے سایہ، آگ جلانے کے لیے ایندھن فراہم کرتے ہیں۔ گھر،دفتراوردکان کے استعمال کے لیے فرینچربھی درختوں سے بنایاجاتاہے۔درخت لگانے کے یہ وہ فائدے ہیں جوہرایک جانتاہے۔ کسی زمانے میں نہروں اورسڑکات کے کناروں کے ساتھ ساتھ درخت قطاربنائے کھڑے ہوتے تھے۔ نہروں کے ساتھ اورسڑکات کے کناروں کے ساتھ کہیں کہیں دکھائی دیتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ملک بھرمیں ایک ارب درخت لگانے کااعلان کیاتھا۔ ہمیں وزیراعظم عمران خان کایہ اعلان بہت پسندآیا کہ انہوں نے ملک کے ایک اہم اورضروری مسئلہ کوحل کرنے کی طرف توجہ دی۔
عمران خان کے اس منصوبہ پرسیاستدانوں کی طرف سے تنقید تو ہوتی رہتی ہے لیکن اس منصوبہ کی مخالفت کسی نے نہیں کی۔ سیاستدانوں کی طرف سے لگائے گئے درختوں کی تعدادکے بارے میں توسوالات ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ کسی سیاستدان نے نہیں کہا کہ یہ منصوبہ غلط ہے۔ دیہاتوں میں کسان درخت پال کرگزراوقات کرتے ہیں۔ ہرکاشتکاردرختوں سے محبت کرتاہے۔ کاشتکارکی طرح ہرشخصshajar kaari کوبھی درختوں سے محبت کرنی چاہیے۔ درخت پھل فراہم کریں نہ کریں سایہ ضرورفراہم کرتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے اقتدارسنبھالتے ہی اس منصوبے پر کام شروع کردیاتھا۔ ہمارے ملک میں درختوں کی بہت کمی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادمیں ملک گیرشجرکاری مہم سال ۰۲۰۲ء کاافتتاح کرتے ہوئے تقریب سے خطاب میں کہا کہ جنگلات اوردرخت کاٹنے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ اورملک شدیدمتاثرہوا۔ہم پودے لگاکرماحولیاتی تبدیلی کوروک سکتے ہیں۔ درخت لگاناآئندہ نسلوں کے لیے جہادکادرجہ رکھتاہے۔ ٹائیگرفورس کے جوانوں نے ایک دن میں ۵۳ لاکھ درخت لگائے یہ پاکستان میں ریکارڈ ہے ان کومبارک باددیتاہوں۔شجرکاری مہم میں حصہ لینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتاہوں جب کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں پانچویں نمبرپرہے۔ آنے والی نسلوں کے لیے ذمہ داریاں پوری کرناہوں گی۔ایک دن میں ۵۳ لاکھ درخت لگائے گئے جوابھی شروعات ہیں۔ ہمیں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جنگ جیتنی ہے۔ہم نے ملک کوصاف کرناہے۔ ہم نے درخت لگاکراپنے ملک کوہرابھراکرناہے۔ نیوزایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے ہمیں یہ طاقت دی ہے کہ ہم موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ سکتے ہیں۔ پاکستان میں شدیدگرمی کی وجہ سے بہت اثرات آئے ہیں۔موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ ٹن گندم کی کمی کاسامناہوا۔ گرمی بڑھی، گلیشیئر پگھلتے رہے تونتیجے میں علاقے ریگستانوں کی شکل اختیارکرلیں گے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کومشکل سے نکالیں۔ درخت اورجنگلات ختم کرنے سے ملک کوشدیدنقصان پہنچا۔ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کوہرابھراکریں۔ یہ جنگ لمبی چلے گی مگرشکرہے ہم نے یہ راستہ چن لیاہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے دریاؤں کوبھی صاف کرناہے۔درخت لگانے سے آلودگی بھی کم ہوگی۔ہم نے اپنے ملک کوصاف کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے پشاورمیں ٹائیگرفورس شجرکاری مہم میں پودالگاکرمہم کاباضابطہ اجراکیا۔ جب کہ غیرملکی سفیروں نے شجرکاری مہم میں پودے لگائے۔اس ترک سفیرنے کہا کہ ہم وزیراعظم کی ۰۱ ملین ٹری سونامی مہم کاحصہ ہیں۔ چینی سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں بتایاگیاہے دوسال کے عرصے میں سفارتخانے کے احاطے میں پانچ سودرخت لگائے ہیں۔ ادھرآذربائیجان کے سفیرنے کہا کہ وزیراعظم وزیراعظم عمران خان کی اپیل پرپاکستان بھرمیں درختوں کی شجرکاری مہم میں حصہ ڈال کرخوشی ہوئی۔وفاقی وزیرفورڈ سیکیورٹی سیّد فخرامام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بلین ٹری منصوبہ انقلابی پروگرام ہے۔ اسے بڑھایاجائے گا۔ حکومت اسے مزیدفروغ دے گی۔ جس سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی اورخوشحالی آئے گی۔ صوبائی وزیرمنیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب سیّدحسین جہانیاں گردیزی نے کہا کہ وزیراعظم نے جتنی شجرکاری کرائی ہے۔ اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ کمشنرملتان ڈویژن شان الحق نے کہا کہ درخت لگاناہی کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی کی جائے۔
وزیراعظم کاایک ارب درخت لگانے کامنصوبہ ملک وقوم کے مفادکے لیے بہترین منصوبہ ہے۔ یہ توابھی کچھ نہیں کہاجاسکتا کہ عمران خان کے دور حکومت کے پانچ سالوں میں ایک ارب پودے لگائے جاسکتے ہیں یانہیں لیکن یہ بات یقین سے کہی جاسکتی ہے کہ موجودہ دورحکومت میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جاسکیں گے۔ شجرکاری مہم ہردورحکومت میں اورہرسال چلائی جاتی ہے۔ ہرسال لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں۔راقم الحروف کے مشاہدے اورتجربے کے مطابق پاکستان میں ہرسال شجرکاری مہم میں پودے لگائے توجاتے ہیں مگران کی حفاظت نہیں کی جاتی۔اگرایک سوپودے لگائے جاتے ہیں توان میں سے مشکل سے چاریاپانچ پودے ہی درختوں کاروپ دھارنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔
کمشنرملتان ڈویژن نے دس لاکھ روپے کی بات کی ہے کہ صرف درخت لگاناہی کافی نہیں بلکہ ان کی حفاظت بھی کی جائے۔ ہرسال سرکاری سطح پرمنائی جانے والی شجرکاری مہم میں سرکاری محکموں اور اداروں کی طرف سے لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ عوام کی طرف سے بھی ہرسال لاکھوں پودے لگائے جاتے ہیں۔ عوام اپنے لگائے گئے پودوں کی اپنے تجربوں اورعلم کے مطابق حفاظت اوردیکھ بھال کرتے ہیں۔ اس بات سے بھی انکارنہیں کیاجاسکتا کہ جودرختوں کی حفاظت اوردیکھ بھال کی جوصلاحیت حکومتی اداروں کے پاس ہے وہ عوام کے پاس نہیں۔ سرکاری سطح پرمنائی گئی ہرشجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت عوام کوبھی کرنی چاہیے مگریہ ذمہ داری حکومتی اداروں کی ہی ہے۔ نہروں اورسڑکوں کے کناروں پرجوپودے لگائے جاتے ہیں ان کوچندہفتوں کے بعدبے یارومددگارچھوڑ دیاجاتاہے۔ نہروں اورسڑکات کی دیکھ بھال کے لیے عملہ تعینات ہوتاہے۔ شہری علاقوں میں بلدیہ کے ملازمین اورنہروں اورسڑکوں کے کناروں پر لگائے جانے والے درختوں کی حفاظت اوردیکھ بھال یہ عملہ بخوبی کرسکتاہے یہ الگ بات ہے کہ ملازمین کی تعدادکم ہونے کی وجہ سے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ حکومت چاہے توپودوں اوردرختوں کی حفاظت اوردیکھ بھال کے لیے خصوصی بھرتیاں بھی کرسکتی ہے۔ شجرکاری مہم کوکامیاب اورملک کووقوم کے لیے مزید فائدہ مندبنانے کے لیے چندتجاویزلکھی جارہی ہیں۔یقین سے کہاجاسکتاہے کہ ان تجاویزپرعمل ہونے کی صورت میں ملک کوقوم کوبہت فائدہ ہوگا۔ سب سے پہلی بات تویہ ہے کہ پودے لگاتے وقت ہردوپودوں میں درختوں کے پھیلاؤ کے مطابق پندرہ سے پچیس فٹ کافاصلہ ضروررکھاجائے۔ نہروں،سڑکوں اوردریاؤں کے ساتھ ساتھ ریلوے لائن کے دونوں اطراف بھی پودے لگائے جانے چاہییں۔پودے لگاتے وقت ایسے پودوں کوترجیح دی جائے جوپھل دار بھی ہوں اورسایہ داربھی۔درختوں کے لیے موزوں جگہوں پرپھل داراورسایہ داردرختوں کے نئے جنگلات بھی لگائے جائیں۔ اس سے نہ صرف ملک میں عوام کوتازہ اورسستے پھل کھانے کوملیں گے بلکہ ان پھلوں کوبرآمدکرکے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایاجاسکے گا۔ عوامی سطح پرشجرکاری کومزیدفروغ دینے کے لیے مقابلوں اور انعامات کااعلان کیاجائے۔ وزیراعظم عمران خان اعلان کریں کہ جوکسان اپنی اپنی زمینوں کے کسی ایک ٹکڑے پرپھل داراورسایہ دار درختوں کا ذخیرہ یاجنگل لگائیں گے۔جس کاذخیرہ یاجنگل سب سے بہتراورخوشنماہوگا اس کاانعام دیاجائے گا۔ ضلعی، صوبائی اوروفاقی سطح پردس بہترین ذخیروں اور جنگلات کاانتخاب کرکے انعامات دیے جائیں۔ ایسے اقدامات بھی ضروری ہیں کہ جس سے درختوں کی کٹائی کم سے کم ہو۔درختوں کی شاخوں کی کٹائی کرتے وقت اس طرح کٹائی کی جائے کہ ان کے پھیلاؤمیں مزیداضافہ ہو۔ درختوں کی دشمن فنگش کی بیماری بھی عام ہے حکومت کواس بیماری اوردرختوں کی دیگربیماریوں کے تدارک کے لیے بھی خصوصی اورفوری اقدامات کرناہوں گے۔

محمدصدیق پرہار

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شاعری کرتے ہوئے تازہ خیالوں کے بغیر
  • رمضان ٹرانسمیشن یا ریٹنگ کا کھیل؟
  • بدلتا ہوا شاہی محلہ اور بدلتے کردار
  • اے امتِ مسلم کے جواں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
معاشرتی اقدار، قربانیاں اور آزادی کی نعمت!
پچھلی پوسٹ
مِری وفا پر سوال کر کے

متعلقہ پوسٹس

میرے مولا! میری لاج رکھنا

اپریل 11, 2020

جشن کا سماں

ستمبر 5, 2025

یہ زمیں جو ثقافت میں زرخیز تھی

جنوری 12, 2022

اعصاب پر گھوڑا ہے سوار

دسمبر 16, 2019

منیر نیازی سے ایک ملاقات

دسمبر 28, 2020

بات نکلی تو پھر دور تک جاٸےگی

مئی 16, 2020

رفتار

جنوری 2, 2022

لیکن گومتی بہتی رہی

جنوری 3, 2020

انسانی زندگی اور اس کے حصے

اکتوبر 24, 2025

زندگی کیا ہے

اپریل 23, 2022

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

گھر کا رستہ بھولنے والے کی...

جنوری 24, 2020

کورونا اوراُم مسائل آبادی کا عفریب

جولائی 10, 2020

لاہور پارٹی اور ہماری نسل کا...

اگست 20, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں