خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرٹیکسٹ میسج سے ٹیکسٹ بک تک
اردو تحاریراردو کالمزروبینہ فیصل

ٹیکسٹ میسج سے ٹیکسٹ بک تک

ایک اردو کالم از روبینہ فیصل

از سائیٹ ایڈمن جون 4, 2018
از سائیٹ ایڈمن جون 4, 2018 0 تبصرے 305 مناظر
306

ٹیکسٹ میسج سے ٹیکسٹ بک تک

پاکستان کی سیاست میں عورت کا کردار بہت ہی زیادہ اہم رہا ہے ،نہیں یقین آتا ؟
۱۲ عورتیں یحیی خان کے زمانے میں ملک چلا چکی ہیں جن میں اقلیم اختر عرف جنرل رانی جو کہ ایک تھانیدار کی بیوی تھی ، مگر جنرل کی منظورِ نظر ٹھہرنے کے بعد پاکستان کے سیاہ سفید کی مالک بن گئی تھی۔اداکارہ ترانہ صدارتی محل سے نکلنے کے بعد قومی ترانہ قرار پائی۔ دلشاد بیگم ( انڈین اداکار فیروز خان اور سنجے خان کی بہن )نے1991 میں نواز شریف کو کہہ کر کشمیر میں فوجی کاروائیاں رکوائی تھیں ،انہیں نواز شریف ، فون پر گانے سنایا کرتے تھے۔ اور جن کا انٹرویو ،سماچارمیں ہے کہ ایک دل پھینک ،عاشق مزاج صرف نام کا شریف(1997 ,12جنوری ۔۔)۔اور وہ اس خاتون کو پاکستان آنے پر سرکاری پروٹوکول دیا جاتا تھا ۔
مشہور گلوکارہ ،طاہرہ سید ، جن کے بارے میں نجم سیٹھی نے خبریں کے سنڈے میگزین میں (9جنوری2000)میں انکشاف کیا تھا کہ نواز شریف کے قریبی ساتھی سیف الرحمن کی کمپنی ریڈکو کی طرف سے( مری کی لفٹ چئیر کے ٹھیکے کے علاوہ )پانچ لاکھ ماہا نہ ملتا تھا ۔
شیخ رشید ، نواز شریف کے پہلے دورِ حکومت میں جب وزیرِ کثافت ( ثقافت نہیں لکھ سکتی)۔اس دور میں ہر جگہ اداکارئیں چھا گئی تھیں ، اداکارہ ، ریما ، دوسری جنرل رانی بن چکی تھی۔ اداکارہ انجمن کو اس لئے ایوارڈ سے نہ نوازا گیا کیو نکہ اس نے شیخ رشید کی اکیلے چائے پینے کی آفر مسترد کر دی تھی ۔ ریما نے قبول کی اور فلمی ایوارڈ کی مستحق قرار پائی ۔
ریما،میرا،لیلی ،مدیحہ شاہ اور بہت ساری ماڈل اور ایکٹریس ، اور تقریبا سارے ہی سیاستدانوں کے ان اصلی چہروں سے میری ملاقات ، ظہیر بابر کی کتاب” پارلیمنٹ سے بازارِ حسن” میں ہو ئی ۔ یہ وہی کتاب ہے جو راتوں رات ہاٹ کیک کی طرح بک گئی اور چند ہی مہینوں میں اس کے کئی ایڈیشن مارکیٹ میںآگئے تھے ۔ الطاف حسین ،جاوید ہاشمی ،زرداری ، بے نظیر ، شریفوں کا پو را خاندان ، ذوالفقار بھٹو ، کھر اور عمران خان ، کون نہیں جو اس کتاب کے صفحات کی شان نہیں بڑھا رہا ؟ سب کے کرتوت ہیں مگر سلام ہے پاکستانی قوم کے معدوں پر جو اتنا گند نہ صرف بغیر ڈکار مارے ہضم کر جاتے ہیں بلکہ بار بار کھانے کا حوصلہ رکھتے ہیں ۔
میں ایسی پاگل تھی جس نے ایسی سنسنی سے بھر پور کتاب کو کبھی نہ پڑھا تھا اور اسی لئے پاکستانی اشرفیہ کے طور طریقوں سے نا واقف رہی ۔یہ کتاب پڑھ لیتی تو اتنی آوٹ ڈیٹیڈ نہ رہتی۔ وہ تو بھلا ہو ریحام کی آنے والی کتاب کا ، جو پبلش ہو نے سے پہلے ہی کسی بچے کے پیمپر کی طرح لیک کر رہی ہے ۔ اس کی شہرت اور پذیرائی دیکھ کر مجھے ظہیر بابر کی انکشافات سے بھرپورکتاب کی یاد آگئی تو سوچا ریحام کی کتاب پڑھنے سے پہلے یہ پری ریکوئسٹ ضروری ہے ورنہ میں اس عظیم الشان کتاب کو پڑھنے کی اہل نہیں ہو نگی ۔اور ماشاللہ وہ کتاب نیٹ پر مفت میں پی ڈی ایف میں دستیاب ہے ۔ کون کہتا ہے کہ پاکستانیوں کو کتب بینی کا شوق نہیں ۔ان کے معیار کی کتاب ہو تو چھین چھین کے پڑھتے ہیں ۔
شغل اپنی جگہ ، ریحام خان ،پی ٹی آئی چئیرمین کی زندگی کی وہ غلطی ہے جسے ان کے پرستاروں کو تو کیا خود انہیں بھی معاف نہیں کرنی چاہیئے ۔ بچھو کو ہتھیلی پر رکھیں گے تو وہ ڈنگ ہی مارے گا ، کیچڑ میں پتھر پھینکیں گے تو کیا دامن صاف رہے گا ؟ ایسی غلطیاں ہم سب سے زندگی میں ایک آدھ مرتبہ ہو ہی جاتی ہیں ، مگر ان کا خمیازہ بھگتنے کے لئے خود کو تیا ر نہیں کر پاتے ۔ ریحام ،کپتان کی زندگی کی ایسی غلطی ہے جس کی سزا ملنی ہی ملنی ہو تی ہے ۔
ریحام، پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں بڑی مخلص اسی لئے تو اس ڈیجیٹل دور میں جہاں وہ بڑے آرام سے اپنی اور خان صاحب کی ویڈیو بھی لیک کر سکتی تھی ، اس کی بجائے اس نے لوگوں کو کتب بینی کی طرف راغب کرنا ذیادہ ضروری سمجھا اور ایسی پھڑکتی ہوئی کتاب لکھ ماری جس سے لوگوں کے اندر کتاب کی محبت تڑپنے لگی ہے۔
ویسے جب یہ طلاق ہو ئی تھی تو اس خاکسار نے یہ پیشن گوئی کی تھی کہ ایک کتاب کا صدقہ تو ضرور ہی نکلے گا ورنہ ، ریحام خان کو اس شادی میں کیا بچتا تھا ؟ایک سٹیج ڈرامہ میں ایک لڑکا ساتھی ایکٹرس کو بات کرتے بار بار چھو تا ہے ، وہ غصے سے اسے کہتی ہے ، پیچھے ہٹ کر بات کرو ، لڑکا ، پو رے دانت باہر نکال کرکہتا ہے ؛”اس ڈرامے میں مجھے یہی تو بچتا ہے” ۔تو ریحام کو اس شادی میں یہی کتاب بچتی تھی ۔
ظہیر بابر کی کتاب جس میں انبساط یو سف کے کپتان اور ان کے کزن کے بارے میں انکشافات اوریوسف کی حویلی کے تمام رازہیں ، جب ان سب باتوں سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو کسی بھی چیز سے کیا فرق پڑے گا؟ریحام جیسے کرداروں سے “پارلیمنٹ سے بازارِ حسن” تک بھری پڑی ہے ۔ جس پر حمید اختر کا تبصرہ قابلِ ذکر ہے :
“کہیں ظہیر بابر پر ، بازارِ حسن والیاں ہتکِ عزت کا دعوی نہ کر دیں کہ ایسے شریفوں کے ساتھ ہمارا نام لے کر ، ہماری ذات پر کیچڑ اچھالا گیا ہے ۔ ۔”شیخ رشید اور چوہدری نثار کی خفیہ بیویاں ، اور ایک سیاست دان کی خفیہ داشتہ ، ان سب کے جلوس کا بھی ذکر ہے ۔ شہناز نامی ( شیخ رشید ) کی بیوی ، آج کہاں ہے ؟ انبساط یوسف کہاں ہے؟ بلکہ میں تو سوچ رہی تھی ظہیر بابر کہاں ہے ؟
وہ عورتیں نارمل حالت میں ادھر ادھر نظر آتی ہیں جنہوں نے ان طاقتور مردو ں کے دل سے اترنے کے بعد بھی باہمی افہام و تفہیم کی راہ دیکھی اور دنیا میں فلا ح پائی ۔ ایسی تجارتوں کو محبتوں کے ساتھ کنفیوز نہ کیا جائے ۔ اس کھیل میں عورتیں بھی بخوبی جانتی ہیں کہ وہ ایک موٹی توند اور گنجے سر والے کو” سب تو سوہنا “کیوں کہہ رہی ہیں ؟ کار پر جھنڈا،دروازے پر دربان ، جیب گرم اور دل نرم ( کتاب سے اقتباس )۔ ایسے دل توڑنے والے دھوکے تجارتوں میں نہیں ،محبتوں میں ہوتے ہیں ، ایک دیتا ہے دوسرے کو ملتا ہے جس کو ملتا ہے اس کا دل عمر بھر کے لئے محبت کے لئے بانجھ ہو جاتا ہے اور جو دیتا ہے وہ ایک کے بعد دوسرا شکار کر نے میں مصروف رہتا ہے ۔ایسی تجارت کے ختم ہو نے پر کسی ایک کا قصور نہیں ہو تا ۔
تہمینہ کھر نے جب اپنی کتاب ، مینڈا سائیں ( مائی فیوڈل لارڈ ) لکھی تو اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں کسی عورت نے ایسی کتاب نہ لکھی تھی ۔ لوگوں نے کھر کا تہمینہ کو ننگا کر کے کمرے سے نکال دینے اور اس کی سگی بہن کے ساتھ تعلق رکھنے کے واقعہ کو پڑھا ، تو انہیں تہمینہ پر ترس نہیں ، بلکہ مزہ آیا ۔ ایسا نہ ہو تا تو کیا مصطفے کھر چادر لپیٹے، آج بھی ٹی وی پر مردانگی کی اعلی مثال بنے بیٹھا ہوتا ؟ تہمینہ کھر کو اس غلطی سے سبق ملا ہو تا تو کیا وہ پھر سے ایک اور فیوڈل لارڈ کی زندگی میں جا شامل ہو تیں ؟ریحام کو عمران خان کی عیاشیوں سے نفرت محسوس ہو تی تو کیا وہ انہی کو کتابی صورت بیچ کر پاکستان کے تمام عیاش مردوں کی تفریح کا انتظام کرتی؟ ۔ ایسے باہمی فیصلوں کی ذمہ داری اپنی اپنی ہو تی ہے اس کو قصہ ختم ہو نے کے بعد منظر پر لانا ایسے ہی ہے جیسے ،کوئی چھچھورا لڑکا ، لو افئیر کے دوران لڑکی کے کسی جذباتی لمحے کی ویڈیو بنا لے اور رشتہ ختم ہو نے کے بعد اس ویڈیو کو پبلک کر دے ۔ اس سے بڑی گرواٹ کیا ہو گی ؟
قائد اعظم کو اپنے پاکستانیوں کی ذہانت کا ذرا بھی اندازہ ہو تا تو اتنی لمبی سیاسی اور قانونی لڑائی لڑنے کی بجائے ، لیڈی ماونٹ بیٹن اور نہرو کے جنسی تعلقات پر ایک کتاب لکھتے اور سارے ہندوستان کی پین دی سری کر دیتے ۔۔۔۔۔۔
بہرحال ظہیر بابر اور ریحام خان ،پاکستان کی کتابی تاریخ کے محسن ہیں ، اور ان کتابوں کی مقبولیت دیکھ کر رائے یہی ہے کہ ان کتابوں کو نصاب میں شامل کر لیا جائے ۔ جب قوم کا معیار اور انتخاب یہی ہے تو نصاب بھی یہی ہو نا چاہیئے ۔ گلالئی ذرا صبر کر لیتی تو اس کے ٹیکسٹ بھی ٹیکسٹ بک کا درجہ پا سکتے تھے ۔

روبینہ فیصل

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • انسانیت کا جنازہ ذرا دھوم سے نکلے
  • سیلاب، سیاست اور بے بس انسان
  • شہرت عام اور بقائے دوام کا دربار
  • اجوائن ایک گھریلو جڑی بوٹی
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دستکِ حرص پہ دروازہءِ شر کھلتا ہے
پچھلی پوسٹ
ایک پرائی گڑیا کے نام

متعلقہ پوسٹس

تعلیم کا مقصد: شعور یا روزگار؟

نومبر 3, 2025

کافر کوٹ کے کھنڈر

اکتوبر 9, 2022

تمنا وصل حسرت بن کہ رہ گئی

دسمبر 17, 2024

سیرتِ رسول ﷺ انسانیت کے لیے کامل نمونہ

اکتوبر 17, 2025

اے دل تیرے فسانے

فروری 3, 2020

کنگ پوش

جون 14, 2020

کرونا کی وبا اور نفسیاتی مسائل

دسمبر 16, 2020

کفن میں ایک سو ایک سال

جون 14, 2020

جمغورہ الفریم

جون 9, 2020

چندرو کی دُنیا

اکتوبر 25, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے

اسلامی گوشہ

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

” توکل ” کیا ہے

جون 2, 2026

یہ نور کس کا پھیل گیا ہے چمن...

مئی 26, 2026

مظہر ہے کبریا کا علیؑ مرتضیٰ کا نام

مئی 23, 2026

اردو شاعری

زندگی بھر فکر کرتے رہے

جون 2, 2026

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

جون 2, 2026

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان

جون 2, 2026

لمحوں کی قید کاٹ کے صدیوں میں آ...

جون 2, 2026

ممکن نہیں ہے جبر کی بیعت روا مجھے

جون 2, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

جون 3, 2026

ملازمت بہتر یا کاروبار

جون 3, 2026

کتاب «المتلذذون بالعلم»

جون 2, 2026

علم سے محبت کرنے والے

جون 2, 2026

لفظوں کا دیوتا اور سماج کی بے حسی

جون 2, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • غالب افسانہ

    جون 4, 2026
  • کہانی چل رہی ہے – تجزیاتی و تنقیدی مطالعہ

    جون 4, 2026
  • کیا ہم سنجیدہ قوم ہیں!

    جون 3, 2026
  • ملازمت بہتر یا کاروبار

    جون 3, 2026
  • زندگی بھر فکر کرتے رہے

    جون 2, 2026
  • کتاب «المتلذذون بالعلم»

    جون 2, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

خودکشی کا اقدام

فروری 4, 2020

چیونٹیاں

مارچ 24, 2026

کیا نظریاتی تنقید ممکن ہے؟

مئی 27, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں