خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابابرابری کا مقدمہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزعلی عبد اللہ ہاشمی

برابری کا مقدمہ

ایک اردو کالم از علی عبد اللہ ہاشمی

از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020
از سائیٹ ایڈمن اپریل 18, 2020 0 تبصرے 317 مناظر
318

"برابری کا مقدمہ”

روئے زمین کا سب سے پہلا جھوٹ یہ تھا کہ تمام انسان برابر ہیں۔ ڈارون پر لعنت بھیجیں وہ تو ملحد تھا مگر ہندومت چھوڑ تمام مروجہ ادیان میں کہانی آدمؑ سے شروع ہوتی ہے۔ تو کیا آدمؑ اپنی اولاد یا پھر اماں حواؑ اپنی ہم جنس بیٹیوں کے برابر تھیں؟ بالکل نہیں! کسی بھی مذھب کو پکڑ لیں، کیا اسکے انبیاء اپنے منتا داروں یا انکے اصحاب بعد میں آنے والوں کے برابر تھے؟ تو کیا وجہ ہے کہ ہر نبیِ معبوث نے تمام انسانوں کو باہم برابر قرار دیا؟ کیا یہ نعرہ ایسا ہی دلفریب تھا کہ ایک لاکھ چوبیس ہزار الوہی پیامبروں کے اسے یکساں بروئے کار لانے کے باوجود یہ آجدن تک اپنی پوری شدومد کیساتھ سارے مد و جزر کا مرکزی نقطہ اور مکمل کارگر ہتھیار ہے؟

(تحریر ہذا کا مقصد کسی مذھب یا مقدس کلام کی توھین نہیں بلکہ انتہائی سادہ بحث ہے کہ اگر آدمؑ سے لیکر آخر تک کوئی بھی برابر نہیں تو پھر ‘برابری’ کا یہ لُچ فرائی کیا ہے؟)

مُحمؐدِ عربی کا نام آتے ہی خیر و برکت، ہمدردی، غم گساری، متانت، ستاری و غفاری کا پیکر دماغ میں معجزن ہوتا ہے لیکن کیا آپؐ تمام انسانوں کے برابر تھے؟ انسان چھوڑیئے کیا آپ دیگر ایک لاکھ تئیس ہزار نو سو ننانوے انبیاء کے برابر تھے؟ جبرائیلؑ جو تمام انبیاءؑ کیلئے پیامبر تھے، کیا وہ اپنے دیگر ہم جنسوں سے برابر ہیں؟ جواب ہے نہیں۔۔ اب اگر کوئی یہ کہے کہ ‘اللہ کی نظر میں سب برابر ہیں’ تو کیا یہودیوں اور عیسائیوں کے یہوہ کے نزدیک بالترتیب انکا موسؑیٰ یا پھر عیسٰؑی یا پھر مسلمانوں کے اللہ کے نزدیک انکا محمدؐ اپنے باقی ہم عصروں کے برابر تھے؟ بالکل نہیں؟ تو پھر کہانی کیا ہے؟

سیانوں کے نزدیک تاریخِ انسانی میں مذھب عوام یعنی عام لوگوں کو کنٹرول کرنے کا سب سے کارگر ہتھیار رہا ہے۔ کفائیت شعاری اور چھینا جھپٹی اولین انسانوں میں بھی رائج تھی لہذا جو جو کاربند ہوئے انہوں نے اپنے اپنے دور کی دولت اکٹھی کی، مطلب یہ کہ Haves اور Have Nots کا معاملہ معلوم تاریخ کے کہیں پہلے سے موجود ہے۔ اب کیونکہ سرمائے کا ایک جگہ ارتکاز معاشرے میں جلن، مسابقت اور غیر منصفانہ تقسیمِ دولت کیخلاف شدید جذبات پیدا کرتا ہے لہذا اسے کنٹرول کرنے کیلئے سب سے کارگر ہتھیار اخلاقیات پر مبنی مذہب رہے ہیں جنہوں نے محنت کر حسد نہ کر جیسے اصول وضع کر کے جہاں عام لوگوں کو سیدھا راستہ دکھایا تو وہیں سرمایہ داروں کیلئے پروٹیکٹیو شیلڈ کا کام بھی کیا۔ سرمایہ داروں نے مذہبی اصولوں کی آڑ میں بیشمار دولت اکٹھی کر کے عوام، نظام اور مذھب تینوں کو اپنی چوکھٹ پر سجدہ زن کیئے رکھا اور اپنے اپنے دور کی ایسٹیبلشمنٹ بنے رہے۔ جواباً عوام، نظام اور مذاہب نے بھی ایسے ایسے لوگ پیدا کیئے جنہوں نے برابری کا ڈنکا بجا کر اپنے دور کی ایسٹیبلشمنٹ کو للکارا۔ ایسٹیبلشمنٹ نے پہلے تو انہیں ہر طرح سے کُچلنے کی کوشش کی لیکن عوام، جو ازل سے برابری چاہتے ہیں نے ان انبیاء یا سیاسی لیڈروں (زمانے کے حساب سے جو بھی) کی گُڈی چڑھا کر بازی پلٹ دی اور برابری کا نیا خواب بُن لیا۔

ایسٹیبلشمنٹ نے ہار نہیں مانی، اول تو سرمائے کو بچانے کیلئے اپنا سیاسی یا مذھبی نظریہ بدل کر نئے نظریئے کیساتھ ہو لیئے اور پھر اپنے بڑوں والی واردات ڈال دی یعنی نئے نظریئے یا مذھب کیساتھ ہو کر انہوں نے اپنے طبقاتی دوستوں کو بتدریج مستحکم عہدوں پر متمکن کروا لیا۔ دوسرے یہ کہ نظریہ دان یا نبی اور اسکے اصل (سیاسی یا مذہبی) ورثا کو زیادہ سے زیادہ متنازعہ بنایا، انکی اساس یعنی انکے ماننے والوں ہی سے انہیں گالیاں دلوائیں، قتل کروایا، فتوے یا پھر غداری سرٹیفیکیٹ جاری کروا کر نئے نظریئے یا مذھب کو واپس سرمایہ دارانہ نظام کے مکمل تابع کر کے دم لیا۔ اسلام میں فتح مکہ سے لیکر معاویة ابنِ ابی سفیان تک کا سفر محض چالیس برس میں طے ہوا اور بقول مولانا مودودی اسلام میں ملوکیت جیسی خرابی کے بانی یہی صاحب تھے۔ اسی طرح ذوالفقار علی بھٹو نے جو برابری کا خواب اپنے عوام کو دکھایا وہ انکی موت کیساتھ ہی دفن ہو گیا۔ سوشلزم کو بھٹو صاحب کی اپنی صاحبزادی نے ترک کیا جبکہ باقی کام ایسٹیبلشمنٹی گماشتوں اور پارٹی عہدوں پر براجمان انکے چٹے بٹوں نے کر دیا۔ بھٹو صاحب کی فاش غلطیاں جو انہیں پھانسی کے پھندے تک لے گئیں ان میں حمودالرحمن کمیشن کی سفارشات پر عملدرآمد نہ کرنا بھی شامل ہے جو غلطی انہوں نے عزت معآب جنرل ٹکا خان کے کہنے پر عمداً کی۔ اب جنرل صاحب کس طبقہ کے نمائندہ تھے یہ بتانے کی ضرورت شائید نہیں ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام اور برابری کی مسابقت کو سمجھنے کیلئے بھٹو صاحب اور حضرتِ محمدِؐ مصطفیٰ کی زندگیوں میں بہت سی مماثلتیں اس مدعے کی دست بستہ وضاحت ہیں، ملاحظہ فرمائیں۔

بھٹو صاحب نے اپنے نبیؐ کی پیروی میں اپنے ہی طبقے سے معاشرے کے پِچھڑے طبقات کی جنگ لڑی اور انکے حقوق دلوائے۔ اشرافیہ میں پیدا ہونے کے باوجود نیچوں کمزاتوں کو تعلیم، ہُنر اور مواقع کا نا صرف خواب دکھایا بلکہ عملاً جتنا ممکن ہو سکا انہیں اونچے طبقات کے برابر کھڑا کرنے کی کوشش کی۔ اگر کسی کو یہ وہم ہے کہ بلالِؓ حبشی کو اکثرئیت میں اصحابِ رسولؐ نے اپنے برابر مان رکھا تھا تو یہ جاننے کی زحمت اٹھا لے کہ بعدِ نبیؐ انہیں مدینہ بدر کیوں کیا گیا۔ اس میں سب سے بڑی وجہ جنابِ ابوبکر کی بیعت سے انکار نہیں بلکہ وہ مقام و منزلت تھی جو سرکارِ دو جہاں نے انہیں تقوی کی بنیاد پر اس دور کی ایسٹیبلشمنٹ کے مقابلے میں دے رکھی تھی جو انکؐے آنکھیں بند کرتے ہی ان لوگوں کے ہاتھ بلالِؓ محمدی کے گریبان تک لے آئی۔ بھٹو کے چاہنے والوں کیساتھ بھی کچھ کم نہیں ہوا، ہزاروں جلا وطن ہوئے، ہزاروں نے جیلیں کاٹیں کوڑے کھائے۔ محمدِؐ مصطفی کی بیٹی کو انکے وصال کے تین ماہ کے اندر قتل کیا گیا جبکہ غلامِ محمدؐ بھٹو کے تین بچے ابتک قتل ہو کر رزقِ خاک ہو چکے ہیں۔ بعدِ نبیؐ حدیثیں گھڑ گھڑ کر آپکی شخصیت سمیت آپکے نظریئے اور آل اولاد کو بدرجہا متنازعہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی گئی بالکل جیسے بھٹو صاحب کے گرفتار کرتے ہی تین قسطوں کا قرطاسِ ابیض شائع کر کے سانحہ مشرقی پاکستان سمیت اپنے سارے کالے کرتوت ایسٹیبلشمنٹ نے بھٹو کے کھاتے ڈالے اور اسکے نظریئے کیخلاف ہر ہر طرح سے گٹھ جوڑ کھڑے کیئے اور اسکے بچوں کو بدرجہا ملک دشمن قرار دیتی رہی۔ بھٹو صاحب کے ناحق قتل کو آج اکتالیس برس بیت گئے مگر آج بھی انکے نام لیواوں پر یہ زمین تنگ ہے۔ آج بھی سچ لکھنے بولنے پڑھنے پر پابندی ہے وگرنہ آپ نامعلوم کر دیئے جاتے ہیں یا پھر۔۔۔ بالکل جیسے آجدن تک محمؐدِ مصطفؐیٰ کا میلاد کرانے یا اسکے نواسے کا ماتم کرنے پر چودہ سو سال پہلے کی ایسٹیبلشمنٹ کی آل اولاد بم دھماکوں یا قتل و غارت گری سے اپنے اجداد کی شناخت کراتی ہے۔

چوہدری نصرت حمید ٹھاکر ضلع سیالکوٹ کے ایک بڑے راٹھ، میرے محبوب بزرگ اور انتہائی قد آور شخصیت ہیں۔ میری اولین یادوں ہی سے وہ مجھے بھٹو صاحب کے نام پر چِڑایا کرتے تھے اور میں اوائل بچپنے سے انہیں کافی تُند جواب دیتا تھا جس پر وہ بہت لُطف اُٹھاتے۔ کوئی بائیس برس قبل ایک مرتبہ وہ اپنے موڈ میں تھے کہ بولے۔۔

"پُتر، آج میں تُمھیں بھُٹو دُشمنی کی وجہ بتاتا ہوں۔ ہم اپنے علاقے کے راٹھ تھے اور اردگرد اکثرئیت میں لوگ ہمارے کمّی یعنی محتاج تھے۔ پھر بھٹو آ گیا، اُسنے مڈل ایسٹ میں غریب غرباء کیلئے ملازمتوں اور مواقع کے انبار لگا دیئے۔ ہمارے گاوں کے نائیوں کا مُنڈا بھی دُبئی چلا گیا۔ عید آئی تو وہ پہلی چھُٹی آیا، نماز کے بعد وہ جو فقیر (مدرسے کے بچے) چادر لیکر چندہ لینے آتے ہیں، میں نے انکی چادر میں اُس زمانے میں دس روپے ڈالے اور وہ، نائی کا مُنڈا۔۔۔۔ اس نے دس دس کے پانچ نئے نوٹ اس چادر میں ڈال دیئے۔ میں نے وہیں بے ساختہ کہا "اوئے بھُٹو، اور تیری۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور پھر خون آورد آنکھوں سے بولے، پُتر یہ ہے میرا اور مجھ جیسوں کا بھُٹو تئیں تعصُب۔ بھٹو نے ہماری چودھراہٹ، ہمارا راج پاٹ ختم کر دیا، اُس نے ہمارے کمیوں کے گھروں میں ہم سے پہلے ٹی وی، فریج اور ریڈیو پہنچا دیا۔ وہ لوگ جو ہر روز شام کو ہمارے حُقے کے گرد بیٹھ کر ہمارے اجداد کے قصے سناتے تھے، ہماری عورتیں اور بچے ٹی وی دیکھنے کیلئے انکے محتاج ہونے لگے۔ انکی عورتیں ہماری عورتوں کے برابر بلکہ بہتر کپڑے پہننے لگیں۔ انکے گھروں پہلے سائیکل آیا، پھر موٹر سائیکل پھر موٹر کاریں بھی آ گئیں۔ بھٹو ہماری ہزاروں برس کی طبقاتی تہذیب کو کھانے لگا تھا جس میں عوام کی اکثرئیت ہماری چھوٹی سی اقلیت کی مرہونِ منت تھی سو ہم اسکے دشمن ہو گئے۔ صرف ہم ہی نہیں، بڑے بڑے جاگیردار جو بھٹو سے جا ملے وہ کوئی اسکے نظریئے سے متاثر ہو کر نہیں گئے تھے بلکہ وہ تو اپنی چودھراہٹ بچانے کیلئے اسکے پیچھے ہو لیئے، جبھی تو یہاں بُرا وقت شروع ہوا وہاں وہ لوگ ایک ایک کر کے اُڑن چھُو ہو لیئے۔۔۔”

حقیقت یہ ہے کہ برابری نام کی کوئی چڑیا کبھی اس روئے زمین پر اُتری ہی نہیں۔ انسان ہمیشہ سے طبقات میں بٹے رہے ہیں۔ لوگ جب مجبور ہو جاتے ہیں تو وہ اپنے مفادات کے تحفظ کیلئے نئے نظریئے کو اپنا کر اپنے سرمائے کا تحفظ کرتے ہیں۔ ملک کے بڑے بڑے جاگیر داروں کو ہی لے لیں جنکے باپ دادا 1947 تک ہندو یا سکھ تھے، انہوں نے اپنا مذہب تیاگ دیا کیونکہ یہ انکے مفادات کے آڑے آ رہا تھا۔ وہ پہلے بھی اسمبلیوں کی زینت تھے، ڈی سی بہادر کے ساتھ چائے ناشتہ کرتے تھے اور آج بھی انکی اولادیں یہ مزے لے رہی ہے۔ انسانی برابری آبِ حیات کیطرح ایک ایسا خواب ہے جسے آدم سے لیکر آجدن تک اسکے چُنے ہوئے بندوں نے پورا کرنے کی کوشش ضرور کی مگر کبھی حقیقی طور پر کامیاب نہیں ہو سکے۔ شائید اسی حقیقت کو جانتے تھے جو نوحؑ پانچ سو برس تک اللہ سے یہ دعا کرتے رہے کہ اس زمین کو غرق کر دے۔ یہ انسان کبھی تیرے راستے پر نہیں چلے گا۔ یہ اس قابل ہی نہیں لہذا برابری کا ڈھکوسلہ نِرا لُچ ہے جس نے ہمیں حقیقت سے بھٹکا رکھا ہے۔۔

علی عبد اللہ ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ہوا کے ساتھ کوئی حرفِ چشمِ تر جائے
  • کسی کے آنے کے کامل یقیں پہ چلتا ہے
  • تمہارے ہجر کا انجام خوب صورت ہے
  • ڈاکٹر وحید احمد کا نظم نامہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
دنیا! ہالی وڈ کا اسٹوڈیو بن گئی ہے
پچھلی پوسٹ
یادِ خوش رنگ سے کُچھ ایسے اُجالی میں نے

متعلقہ پوسٹس

سٹیٹ بینک : شرحِ سود

اکتوبر 29, 2025

قلم کی طاقت اور ذمہ داری

مارچ 12, 2026

لب بستگیِ دل! تجھے معلوم نہیں ہے

مئی 19, 2020

مرے نصیب پہ یہ ضرب

نومبر 30, 2021

مقدس ناتا

دسمبر 29, 2019

فرزانہ رانی اور ہرنیلہ کی گپ شپ

مئی 9, 2020

بیانیے کا زہر

فروری 3, 2026

وقفہ

جون 15, 2020

حیات و کائنات پر کتاب لکھ رہے تھے ہم

جنوری 23, 2020

تمام عمر کا ہم کو یہی ثواب ہوا

اپریل 5, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

مجھے یہ بتاؤ زنداں یہاں

مئی 29, 2024

عاشورے میں اتنی کشش کیوں ہے؟

جولائی 18, 2024

گلستان نہیں رھا بیاباں نہیں رھا

نومبر 30, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں