خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ ابن انشا کے خطوطانشاء کا اعظمی کو پہلا خط
ابن انشا کے خطوطاردو تحاریرخطبات و مکتوبات

انشاء کا اعظمی کو پہلا خط

خلیل الرحمن اعظمی کو انشا کے خطوط

از سائیٹ ایڈمن نومبر 28, 2019
از سائیٹ ایڈمن نومبر 28, 2019 0 تبصرے 765 مناظر
766

۵/۵ جہانگیر روڈ، کراچی
۱۷ ستمبر ۱۹۵۵ء

برادرم اعظمی صاحب

آپ کا کرم نامہ ملا۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے اس کا مستحق تو میں نہیں لیکن آپ کے الفاظ سے بوئے وفا آتی ہے اس لئے قبول کرکے ممنون ہوں۔ علی گڑھ میں مجھے آپ ہم زبان نظر آئے تھے اور آپ کی تحریروں سے آپ کے مزاج کا اندازہ کیا تھا۔ خدا کا شکر ہے کہ اندازہ غلط نہ نکلا۔ امید ہے کہ آپ برابر خط لکھتے رہیں گے۔ آپ نے فکر و نظر میں جوش کے متعلق جو کچھ لکھا ہے اس سے بھی میں خوش ہوں۔ خطابیّت کے رجحان نے ہماری شاعری سے خلوص، تفکر اور گھلاوٹ چھین کر اسے بہت Debase کیا ہے۔ پسند عام کی راہ سے ہٹ کر ریاضت کرنا اور نئی راہیں نکالنا۔۔۔۔۔ہمارا آپ کا کام ہے۔ سفر ہے شرط مسافر نواز بہتیرے۔ میاں آزاد

تمھاری سینہ فگاری کوئی تو دیکھے گا
نہ دیکھے اب تو نہ دیکھے کبھی تو دیکھے گا

بعض موانع کی وجہ سے میں اس میں چند نظمیں شامل نہیں کر سکا۔ کوجے کی لڑائی سویرا میں اور شاہراہ میں چھپی تھی اور "کوریا کی خبر” میں نے کہیں بھیجی ہی نہیں۔ موقع ملا تو آپ کو دکھاؤں گا۔ ڈاکٹر محمد حسن صاحب سے مجھے ارادت ہے۔ وہ ہمارے Age Group کے آدمیوں کے لئے باعثِ افتخار ہیں۔ افسوس کہ آل انڈیا ریڈیو سے میں ان کا تبصرہ نہ سن سکا۔ میرے ریڈیو نے وقت پر غداری کی۔ اب میں آپ کو ایک نہیں دو دو تکلیفیں دوں گا۔ حسابِ دوستاں در دل، مجھے ان کے تبصرے کی نقل درکار ہے۔ مل سکے گی؟ دوسرے علی گڑھ میگزین کا حالیہ علی گڑھ نمبر چاہئے۔ بہت شہرت سنی ہے لیکن یہاں بازار میں تو آتا نہیں کہ دیکھنے کو ملتا۔ بس۔ تیسری بات یہ فرمائیے کہ فکر و نظر کا دوسرا نمبر کب نکلے گا۔

آپ کے یہاں علی گڑھ میں اتنے اچھے لوگ جمع ہیں کہ آپ پر رشک آتا ہے۔ میری ریسرچ کی میعاد دسمبر میں ختم ہو رہی ہے لیکن رفتارِ کار تسلی بخش نہیں۔ مجھے مصروفیتیں بہت رہتی ہیں۔ میرے نگراں مولوی عبدالحق صاحب ہیں۔ انہوں نے بہت ڈھیل دے رکھی ہے۔ آپ کی دلچسپی کے لئے لکھ رہا ہوں کہ میرے مقالے کا موضوع کیا ہے۔

Tradition of nazm (to the exclusion of ghazal) in Urdu poetry, a historical and critical survey from the earliest times to date.

بہت وسیع موضوع ہے اور میں محنت سے بھاگنے والا۔ ہر چہ بادا باد۔ لکچرر شپ ایک آدھ سال کر کے چھوڑ دی۔ اس میں پیسے بہت کم ملتے ہیں۔ بہت ہوا سب کچھ ملا کر ڈھائی سو ہو گئے، تین سو ہو گئے۔ اب بھی یہی ارادہ ہے کہ ذمہ داریوں کا بار ذرا ہلکا ہو تو کسی کالج میں چلا جاؤں۔ ممکن ہے ڈاکٹریٹ کے بعد (جو فی الحال ایک منزل موہوم ہے) کچھ اچھے پیسے مل جائیں لیکن کمپی ٹیشن پھر بھی بہت ہے۔ خیر دیدہ باید شد۔

ڈاکٹر محمد حسن صاحب سے میں نے درخواست کی ہے کہ وہ مجھے چاند نگر کے متعلق تفصیلی رائے لکھیں۔ انھوں نے وعدہ بھی کیا ہے۔ آپ اگر فکر و نظر میں یا ہندوستان کے کسی اور پرچے میں اس کے متعلق کچھ لکھ دیں (آپ نگار میں بھی تو اکثر لکھتے ہیں) تو بہت اچھا ہو۔۔۔۔۔افسوس کہ ہندوستان میں یہاں کی کتابیں زیادہ نہیں جاتیں۔ علی گڑھ، دلی اور لکھنؤ کے اچھے تاجرانِ کتب کو یہاں کے اچھے ناشرین کی کتابیں منگانی تو چاہیئں۔ چاند نگر تو کہاں پہنچی ہوگی۔

اب رخصت۔ محمد حسن صاحب کو میرا سلام کہئے اور میری فرمائش یاد رکھئے۔ ممنون ہوں گا۔

آپ کا
ابن انشا

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • لوہے کا کمر بند
  • دودا پہلوان
  • لاہور کا بدلتا منظر
  • اردو غزل کا سورج – سورج نرائن
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
آخری جلسہ
پچھلی پوسٹ
انشاء کا اعظمی کو دوسرا خط

متعلقہ پوسٹس

بڑھتی ہوئی قیمتوں کا المیہ

مارچ 8, 2026

یوم حساب

ستمبر 6, 2024

جہنم سے زیادہ تکلیف دہ بستیاں!

جولائی 18, 2023

شہ نشین پر

فروری 8, 2020

بدنام جو ہوں گے تو

فروری 3, 2021

دس مِنٹ بارش میں

جنوری 17, 2020

زیست

مئی 18, 2020

زرد پتّوں کی اوٹ میں

مئی 31, 2020

یہ پربتوں کا عکس ہے

جون 3, 2020

احادیث سے ہمیں کیا سبق ملتا ہے

ستمبر 15, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Bakhtiar Hussein on ماٹی قدم کریندی یار
  • Meesam Ali Agha on دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ
  • مسعود فیروزی on شعر شور انگیز
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید

اسلامی گوشہ

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

صفر کا مہینہ اعلی حضرت کا مہینہ

جولائی 23, 2026

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

اردو شاعری

درد کی سرحد سے دل بھی

اگست 7, 2026

دل لگی یاد آئے گی

اگست 7, 2026

دیے تھے ہم تو ماند سے

اگست 7, 2026

دل حویلی میں سدا بیٹھی رہیں چمگادڑیں

اگست 7, 2026

سب جانتا ہوں راز مگر کھولتا نہیں

اگست 1, 2026

اردو افسانے

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

ماں کی خاموش دُعا

جولائی 24, 2026

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

اردو کالمز

ماٹی قدم کریندی یار

اگست 7, 2026

لباس کی شرعی حیثیت

اگست 4, 2026

دو دلوں کے درمیان خاموشی کا فاصلہ

اگست 3, 2026

مخلوق خدا سے محبت

جولائی 29, 2026

متن کے تعاقب میں

جولائی 28, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • امتیاز الحق امتیاز کا شعری مجموعہ

    اگست 7, 2026
  • پیر نصیر الدین نصیر کی نعتیہ شاعری

    اگست 7, 2026
  • درد کی سرحد سے دل بھی

    اگست 7, 2026
  • ماٹی قدم کریندی یار

    اگست 7, 2026
  • دل لگی یاد آئے گی

    اگست 7, 2026
  • دیے تھے ہم تو ماند سے

    اگست 7, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

تنہائیِ شب

دسمبر 25, 2025

کمار سانو

فروری 2, 2020

ولی دکنی اُردو غزل کا باوا...

جنوری 25, 2026
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں