خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباآئیں!کرسٹیانو رونالڈو سے ملیں!
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

آئیں!کرسٹیانو رونالڈو سے ملیں!

از سائیٹ ایڈمن جون 18, 2021
از سائیٹ ایڈمن جون 18, 2021 0 تبصرے 64 مناظر
65

آئیں!کرسٹیانو رونالڈو سے ملیں!

کھلے میدانوں میں کھیلے جانے والے کھیلوں میں فٹبال وہ کھیل ہے جس کو پسند کرنے والوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، تقریباً دنیا کی سات ارب آبادی میں سے ساڑھے تین ارب لوگ فٹبال سے محبت رکھتے ہیں اور ہم پاکستانیوں کا پسندیدہ ترین کھیل کرکٹ جسے دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے اور اس کے چاہنے والوں کی تعداد ایک اندازے کیمطابق ڈھائی ارب ہے۔معلومات میں اضافے کیلئے ان اعداد و شمارسے کچھ ملتے جلتے یا پھر اول اور دوئم نمبر کے حساب سے دنیا کے دوبڑے مذاہب کے پیروکاروں کی ترتیب سے بھی آگاہ کردیتے ہیں جس میں عسائیت کے ماننے والوں کی تعداد ڈھائی ارب اور دوسرے نمبر پر اسلام کے ماننے والوں کی تعداد لگ بھگ دو ارب ہے۔ فٹبال وہ کھیل ہے جو کھیلنے اور دیکھنے دونوں میں ہی وقت کے گزرنے کا پتہ نہیں چلنے دیتا۔ فٹبال نے دنیا کو بڑے بڑے نام دیئے جن میں برازیل سے تعلق رکھنے والوں میں پیلے، رونالڈو، رونالڈینیو، نیمار قابل ذکر رہے، ارجنٹائین کے میرا ڈونااور میسی، جرمنی سے کلوز، برطانیہ سے ڈیوڈ بیکھم اور رونی، فرانس سے زیڈان اور ہینری، اٹلی سے ٹوٹی، مالدینی اور بیجیو، آخیر میں پرتگال کو لیتے ہیں جہاں سے لوئیس فیگو نے اپنے ملک کی پہچان بڑھائی لیکن آج دنیائے فٹبال میں پرتگال کی شان کرسٹیانو رونالڈو بنے ہوئے ہیں۔ دورے حاضر میں فٹبال کی دنیا آج دو ناموں سے گونج رہی ہے جس میں اول نمبر پر لوئنل میسی اور دوسرے نمبر پر کرسٹیانورونالڈو ہیں۔
آج دنیا صحیح معنوں میں سماجی ابلاغ کے گرد گھوم رہی ہے اوردنیا کے کسی کونے میں رونما ہونے والے واقع کی خبر لمحوں میں آپ کے سامنے موجود ہوتی ہے، ساتھ ہیرو کو زیرو اور زیرو کو ہیرو بنانے کی ذمہ داری بھی سماجی ابلاغ نے اٹھا لی ہے۔ فٹبال کے ایک بہت بڑے مقابلے جاری ہیں اور دیگر کھیلوں کی طرح کھلاڑی مقابلہ شروع ہونے سے قبل اور میچ کے اختتام پرذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہیں اور مقابلے کیلئے کی گئی تیاریوں اور اپنی ٹیم کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں۔ ایسی ہی ایک گفتگو کے آغاز پر پرتگال کی نمائندگی کرنے والے اور دنیا کے جانے مانے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے سامنے رکھی گئی کوکا کولا کی دو بوتلوں کو باقاعدہ اپنے ہاتھ سے اٹھا کر کہیں اور رکھ دیا اور اپنی پانی کی بوتل کو جس پر کسی قسم کا کوئی اشتہار آویزاں نہیں تھا سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پانی ہے۔ اتنے جانے مانے کھلاڑی کا اسطرح کا عمل اسکے چاہنے والوں کیلئے ایک سبق ہوتا ہے جسے وہ ہمیشہ فوری طور پر سیکھ لیتے ہیں یہی وجہ ہوئی ہوگی کہ کوکاکولا کو اربوں ڈالر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ عمل کسی مولوی صاحب نے یا کسی اور مذہب کے ماننے والے نے نہیں کیا تھا یہ دنیامیں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے کھیل کی ایک انتہائی مشہور و معروف شخصیت جس کا بظاہر مذہب سے کوئی خاص تعلق دیکھائی نہیں دیتا، ایسا کرنا ساری دنیا کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی تھا۔
یوں تو ہم اور آپ عرصہ دراز سے مختلف ذرائع سے یہ دیکھ رہے تھے کہ اس قسم کے مشروبات انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہیں اور خصوصی طور پر ہماری ہڈیوں کیلئے لیکن سنی انسنی کا سلسلہ جاری رہا۔ لیکن کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل نے تو جیسے دنیا جو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔یہاں دو باتیں قابل ذکر ہیں ایک تو یہ مذکورہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کوئی طے شدہ عمل نہیں تھا دوسری بات وہ ہے کہ شائد کرسٹیانو رونالڈو کا کوکاکولا کیساتھ کوئی کاروباری مسلۂ نا ہو۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہ عمل انسانی صحت کی صورت حال کو کتنی تقویت دیتا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں ہر وہ شخص جو سماجی ابلاغ سے جڑا ہوا ہے، وہ کرسٹیانو سے نا واقف ہو۔ حقیقت میں یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے ملک کی شناخت کا ذریعہ بنتے ہیں، دنیا میں جہاں یہ جاتے ہیں وہاں اس ملک کا جھنڈا ضرور لہرایا جاتا ہے۔
کرسٹیانو رونالڈو کے والد نے انکے نام کیساتھ جو رونالڈ لگایا وہ امریکی صدر رونالڈ ریگن کے نام سے منسوب ہے جوکہ ایک اداکار تھے اور انہیں بہت پسند تھے۔پرتگال کے تاریخ میں گہرے نقوش ہیں۔کرسٹیانو کا تعلق تقریباً ایک غریب گہرانے سے ہے، بارہ سال کی عمر سے باقاعدہ فٹبال کھیلنی شروع کی اور پھر والدہ نے تعلیم کا سلسلہ اسکی فٹبال سے رغبت کے پیش نظر موقوف کروادیا، پندرہ سال کی عمر میں کرسٹیانو کوایک قسم کا دل کا عارضہ لاحق ہوا جس کیلئے کامیاب آپریشن کیا گیا اور بہت کم وقت میں کرسٹیانو ایک بار پھر میدان میں موجود تھا۔ کرسٹیانو رونالڈو کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ مشہور زمانہ یورپین فٹبال کلب مانچیسٹر یونائٹڈ کے پہلے بطور پرتگالی کھلاڑی منسلک ہوئے اور یہ وابستگی بطور مہنگے ترین کھلاڑی کی تھی۔ کرسٹیانو رونالڈو اپنے مینیجر ایلکس فرگوسن کے بارے میں کہتے ہیں کہ وہ کھیل کیلئے میرے باپ کی طرح ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو سماجی ابلاغ پر موجود سب سے زیادہ چاہے جانے والے کھلاڑی بھی ہیں۔ پرتگال کے ایک جزیرے مڈیرہ میں کرسٹیانو رونالڈو کا مجسمہ بھی آویزاں کیا گیا ہے جو اس با ت کا بھی ثبوت سمجھا جاسکتا ہے کہ وہاں کے لوگ ان سے کتنی والہانہ محبت کرتے ہیں۔
کرسٹیانو رونالڈو کی شخصیت کا ایک پہلو انکی انسانی ہمدردی بھی ہے، جس کا چرچا عمومی طور پر سماجی ابلاغ میں کیا جاتا رہتا ہے لیکن مذکورہ واقع کے بعد کرسٹیانو نے انسان دوستی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔ اگر کھیل کے اعداد و شمار کو کو دیکھا جائے تو ارجنٹائین کے لییونائیل میسی، کرسٹیانو سے آگے دیکھائی دیتے ہیں لیکن وہ ایک یہودی ہیں جبکہ کرسٹیانو کی شہرت میں اضافہ اسوقت اور بڑھ کیا جب انہوں نے فلسطینیوں سے بھرپور ہمدری میں دیا گیا ایک پیغام دیا جس میں کہا کہ میں آپ کیساتھ ہوں اور دنیا آپ کے ساتھ ہے، دوسری طرف انہوں نے ملک شام میں بچوں کیلئے بہت سارے ایسے کام کئے جو انکی مقبولیت کو چار چاند لگانے کیلئے کافی ہیں اسطرح سے کرسٹیانو کیلئے مسلمانوں کے دلوں میں ہمدردی کا اجاگر ہونا ایک فطری عمل ہے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو کے اس عمل سے،ایسی تمام مصنوعات بنانے والے جو انسانی صحت کیلئے مضر اشیاء بناتے ہیں کیا فرق پڑے گا کیا وہ ایسی مصنوعات بنانا چھوڑ دینگے یا پھر ان چیزوں کو صحت مند چیزوں سے بدل دینگے یا پھر کرسٹیانو رونالڈو کو چیلنج کیا جائے گا لیکن چیلنج کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ مضر صحت اشیاء بنانا بند کریں۔ فوری طور پر نا صحیح لیکن اس پر کچھ نا کچھ رد عمل آنا ابھی باقی ہے کیونکہ جو کوئی بھی انسانیت کی بھلائی کی بات کرتا ہے اور خصوصی طور پر مسلمانوں کیلئے اپنے دل میں نرم گوشہ رکھتا ہے اسے بڑے مخالفین کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہنا پڑتا ہے۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • یہ باز گشت جو سب کو سنائی جاتی ہے
  • قرآنِ حکیم اور ہماری ذمہ داریاں
  • پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا حادثہ
  • باعثِ اضطراب دیکھتے ہیں
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
لگی ڈھلنے ہے پھر سے شام ساقی
پچھلی پوسٹ
تُو آسماں کو ورطہء حیرت میں ڈال دے

متعلقہ پوسٹس

آخر انسان ایسا کیوں ھوتا ھے؟

دسمبر 13, 2024

شاید سمجھ رہے ہیں ہمارا خدا نہیں

اکتوبر 10, 2025

دیئے سے ویسے ذرا پست قد

مارچ 7, 2025

عقل داڑھ

جنوری 20, 2020

بڑھتے بڑھتے سوز ِدل آہ و فغاں ہونے لگا

ستمبر 19, 2020

آدھی عورت آدھا خواب

جنوری 14, 2026

محبت روشنی بن کر دِلوں میں جگمگاتی ہے

دسمبر 5, 2021

آنکھ اور آئینے شہید ہوئے

اگست 9, 2022

اس عید پہ میں نے سوچا ہے

مئی 22, 2020

مونا لیزا

جنوری 5, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

اداسی

نومبر 14, 2021

ہرنام کور

جنوری 16, 2013

میرا نام رادھا ہے

جنوری 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں