خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباسیلاب کے زخم اور کیمروں کا تماشہ
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزیوسف صدیقی

سیلاب کے زخم اور کیمروں کا تماشہ

از سائیٹ ایڈمن ستمبر 4, 2025
از سائیٹ ایڈمن ستمبر 4, 2025 0 تبصرے 66 مناظر
67

سیلاب کا پانی تو آہستہ آہستہ اتر جاتا ہے، مگر جو زخم یہ دلوں پر چھوڑ جاتا ہے وہ آسانی سے نہیں بھرتے۔ اجڑی بستیاں، ملبے تلے دبی یادیں اور آنکھوں میں اترتی نمی۔۔یہ سب وقت کے ساتھ کہیں محفوظ ہو جاتی ہیں۔ مگر اس سے بھی بڑا المیہ یہ ہے کہ متاثرین کے دکھوں کو سہارا دینے کے بجائے ہم نے ان کی بے بسی کو کیمروں میں قید کر کے تماشہ بنا دیا ہے۔

بستیوں میں داخل ہونے والے افراد ہاتھ میں امدادی سامان کم اور موبائل فون زیادہ لیے نظر آتے ہیں۔ کوئی بچہ کیچڑ میں برہنہ پا بیٹھا ہو، کوئی عورت ٹوٹے مکان کے اندر سامان ڈھونڈنے کی کوشش کر رہی ہو یا کوئی بزرگ شخص خالی ہاتھ آسمان کی طرف دیکھ رہا ہو، یہ سب منظر ہمدردی کے بجائے ہمارے لیے فوٹوگرافی کا موضوع بن جاتے ہیں۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے چہروں کو محفوظ کر کے دنیا کے سامنے پھیلانا شاید لمحاتی شہرت تو دے دے، مگر ان کے لیے یہ عمر بھر کی اذیت ہے۔

یہ ایک وقتی آفت ہے۔ پانی خشک ہو جائے گا، لوگ دوبارہ آباد ہونے لگیں گے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ماؤں بہنوں کی تصویریں کب تک انٹرنیٹ پر گردش کرتی رہیں گی؟ ایک لمحے کی مجبوری کو برسوں تک سوشل میڈیا پر اچھالنا کہاں کی انسانیت ہے؟ کیا ہم یہ برداشت کر سکتے ہیں کہ کل کو ہماری اپنی عزتیں اسی طرح دوسروں کے کیمروں میں قید ہو کر دنیا بھر میں پھیل جائیں؟

المیہ یہ بھی ہے کہ کسی کی مجبوری کو ہم اپنی شہرت یا مفاد کا ذریعہ بنا لیتے ہیں۔ لائکس، کمنٹس اور ویوز کے پیچھے دوڑتے ہوئے ہم بھول جاتے ہیں کہ جسے ہم "کانٹینٹ” کہہ رہے ہیں وہ کسی کا جیتا جاگتا دکھ ہے۔ بعض لوگ تو اس سے بھی آگے بڑھ کر متاثرین کی ویڈیوز اور تصویروں کو استعمال کر کے فنڈز بٹورتے ہیں۔ امداد کے نام پر اکٹھے ہونے والے پیسے اکثر ان بے سہارا خاندانوں تک نہیں پہنچتے، بلکہ چند خود غرض لوگ اپنے حالات سنوارنے کے لیے اسے کھا جاتے ہیں۔ یوں نہ صرف متاثرین مزید مایوسی کا شکار ہوتے ہیں بلکہ عوام کا اعتماد بھی ٹوٹ جاتا ہے۔

سب سے زیادہ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر ان دکھ بھری کہانیوں کو تفریحی مواد میں بدل دیا جاتا ہے۔ پس منظر میں موسیقی لگا کر کسی کی بے بسی کو "ویڈیو” بنا دینا یا اپنی اداکاری کے لیے ان برباد گھروں کو پس منظر بنا لینا ہماری اجتماعی بے حسی کی انتہا ہے۔ یہ رجحان ہماری آنے والی نسل کے لیے نہایت نقصان دہ ہے۔ وہ یہ سیکھ رہے ہیں کہ انسانیت کے زخم بھی تفریح کا سامان بن سکتے ہیں۔

ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم یہ سوچ بدلیں۔ متاثرین کو تصویری ہمدردیوں کی نہیں، عملی مدد کی ضرورت ہے۔ انہیں صاف پانی، راشن، کپڑے، علاج اور رہائش چاہیے۔ اگر کسی کو واقعی فوٹوگرافی یا ویڈیوگرافی کرنی ہے تو وہ اس نیت سے کرے کہ دنیا متاثر ہو کر مدد کے لیے آگے بڑھے۔ لیکن اس کے لیے متاثرین کی اجازت اور عزتِ نفس کا خیال رکھنا لازم ہے۔

ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم کس سمت جا رہے ہیں۔ کیا ہم انسانیت کی خدمت کے لیے کھڑے ہوں گے یا دوسروں کی مجبوری کو اپنی تفریح اور مفاد کا ذریعہ بناتے رہیں گے؟ اگر ہم نے اپنے رویے نہ بدلے تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

میں آخر میں یہ کہوں گا کہ سیلاب ایک وقتی امتحان ہے، لیکن متاثرین کی تصویریں اور ویڈیوز ان کے لیے زندگی بھر کا بوجھ نہ بنائیں۔ ان کے دکھ کو اپنی شہرت یا مفاد کا ذریعہ نہ بنائیں۔ ان کے زخموں پر مرہم رکھیں، ان کی عزت کو محفوظ کریں، اور یہ یاد رکھیں کہ کل کو یہ آزمائش ہمیں بھی گھیر سکتی ہے۔

یوسف صدیقی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • گنڈاسا
  • شِکستہ دِل، تہی دامن، بچشمِ تر گیا آخر
  • جس کـا جو بنـتا تـھا مـیں نے
  • یہی زندگی حقیقت یہی زندگی فسانہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
ڈیم ہے یہ حمام نہیں
پچھلی پوسٹ
عدم برداشت

متعلقہ پوسٹس

بےنظیر بھٹو : جمہوریت کی ادھوری کہانی

دسمبر 27, 2025

عالمِ برزخ سے

جنوری 9, 2020

دل جس طرف بھی شوق سے

جنوری 28, 2020

پاکستان میں ڈرائیونگ لائسنس کا نظام

مارچ 29, 2026

اُس کے نام ۔ جسے تاریکی نگل چکی

جنوری 10, 2020

لال دھرتی

جون 15, 2020

ہم کہیں کے نہ رہے!

فروری 21, 2026

نظم کیا ہے؟

مئی 21, 2024

ٹُوٹنے پر کوئی آئے تو پھر ایسا ٹُوٹے

اپریل 23, 2020

ہمارے ظرف کے جتنا کوئی وبال تَو ہَو

فروری 1, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

قید میں اس کو دکھاؤ

فروری 25, 2025

خیالی زخم نہ مرہم سے

مارچ 8, 2025

شکوہ نہیں خدا سے

نومبر 24, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں