خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابامعاشرہ پھول بنائیں انگار نہیں !
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزاسلامی گوشہعابد ضمیر ہاشمی

معاشرہ پھول بنائیں انگار نہیں !

از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2021
از سائیٹ ایڈمن جنوری 2, 2021 0 تبصرے 60 مناظر
61

معاشرہ پھول بنائیں , انگار نہیں !

اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات کا شرف بخشا اور ساتھ ہی دُنیا میں اپنا نائب اور خلیفہ ہونے کا تاج بھی سجایا۔ یہ زندگی یوں ہی نہیں مل گئی ٗ اور نہ ہی مخلوق ِ خدا کا جینا دو بھر کرنے کا کام ہمارا ہے ٗ زندگی ایک مقصد کا نام ہے۔ وہی لوگ زندہ رہتے ہیں جو دوسروں کے کام آتے ہیں ٗ ان کی زیست سہل کرتے ہیں۔ یہ ہمارافریضہ بھی ہے۔
خدمتِ خلق ٗ مخلوقِ خدا کی خدمت کرنا ہے ٗصرف مالی اعانت کرنا ہی خدمت خلق نہیں ہے ٗ بلکہ کسی کی عیادت کرنا ٗکسی کو ہنر سکھانا ٗکسی کو تعلیم دینا ٗکسی کو مفید مشورہ دینا ٗکسی کے دکھ دردمیں شریک ہونا ٗکسی کے لئے دعا کرنا ٗچرند پرند کے لیے خوراک کا ٗپانی کا ٗسائے کاانتظام کر دینابھی خدمت خلق میں شمار ہوتا ہے۔خدمتِ خلق کے لئے مال خرچ کرنے والوں کوتو اللہ تعالیٰ بے حد پسند فرماتا ہے ٗان کے خرچ کو اپنے ذمے قرض حسنہ قرار دیتا ہے اور خرچ کرنے والے کے مال کو کئی گنا بڑھا کر واپس کرتاہے ٗ اس سے رب تعالیٰ کی رضاء کے ساتھ ساتھ انسان کو ذہنی اور قلبی سکون بھی نصیب ہوتا ہے اور ہمارا دین اسلام بھی خیر خواہی ٗامن و سلامتی اورانسانیت کے احترام کا درس دیتا ہے ٗ بعض علماء کے نزدیک عبادت کا خلاصہ دو چیزوں میں ہے ایک امر الہٰی کی تعظیم اور دوسرا خلق خدا پر شفقت یہی وجہ ہے کہ دین اسلام میں حقوق العبادپورا کرنے پر بہت زیادہ زور دیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے:”اور اللہ ہی کی عبادت کرو ٗ اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ ٗ ماں باپ ٗ قرابت داروں ٗ یتیموں ٗ ناداروں ٗ رشتے داروں ٗ ہمسایوں ٗ اجنبی ہمسایوں ٗ پاس بیٹھنے والوں ٗ مسافروں اور جو لوگ تمہارے قبضے میں ہوں ٗسب کے ساتھ حسن سلوک کرو۔بیشک اللہ تکبر کرنے والے ٗبڑائی مارنے والے کو دوست نہیں رکھتا۔ (سورۃ النسا، 36)
قرآن پاک میں ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: ”نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق و مغرب کو قبلہ سمجھ کران کی طرف منہ کر لو،بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر ٗ فرشتوں پر ٗاللہ کی کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں ٗ مال باوجودعزیز رکھنے کے رشتے داروں ٗ یتیموں ٗ محتاجوں ٗمسافروں اور دست سوال دراز کرنے والوں کو دیں اور گردنوں کے چھڑانے میں خرچ کریں ٗ نماز پڑھیں اور زکوٰۃ دیں اور جب عہد کر لیں تو اسے پورا کریں ٗ سختی اور تکلیف میں اور جنگ کے وقت میں ثابت قدم رہیں۔یہی لوگ ہیں جو ایمان میں سچے ہیں اور یہی ہیں جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔ (سورۃ البقرہ177)۔قرآن پاک میں ایک اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ”اے نبی لوگ آپ سے پوچھتے ہیں کہ اللہ کی راہ میں کس طرح کا مال خرچ کریں ٗکہہ دو کہ جو چاہو خرچ کرو ٗلیکن جو مال خرچ کرنا چاہو ٗوہ درجہ بہ درجہ اہل استحقاق یعنی ماں باپ کو ٗقریب کے رشتے داروں ٗیتیموں ٗمحتاجوں اور مسافروں سب کو دو اور جو بھلائی تم کرو گے اللہ اسے جانتا ہے“۔(سورۃ البقرہ 215)
رحمت کونین ﷺ کی پوری زندگی خدمتِ خلق کا اعلیٰ نمونہ ٗ آپ ﷺ معاشرے میں خدمت خلق ٗ محتاجوں ومسکینوں کی دادرسی ٗ یتیموں سے ہمدردی ٗ پریشاں حالوں کی مدد اور دیگر بہت سارے رفاہی کاموں کے حوالے سے معروف تھے ٗ چناں چہ آپ ﷺ کا ارشاد ہے ٗجس کا مفہو م ہے کہ جو شخص اپنے بھائی کی حاجت پوری کرنے میں مصروف رہے گا تو اللہ اس کی ضرورت پوری کرنے میں لگا رہے گا ٗجو کسی کی کوئی مصیبت کو دور کرے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے روز قیامت کی مصیبتوں میں سے اس کی کوئی مصیبت دور کرے گا۔(صحیح بخاری و مسلم)۔ایک اور جگہ آپ ﷺ کا ارشاد ہے ٗجس کا مفہوم ہے کہ اللہ اپنے بندے کی مدد میں اس وقت تک رہتا ہے ٗجب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں رہتا ہے۔(جامع ترمذی)
قرآن پاک اور احادیث سے اس بات کا علم ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے نزدیک خدمتِ خلق کی کتنی زیادہ اہمیت ہے ٗلیکن دور حاضر میں خدمت خلق کا جذبہ بہت کم لوگوں میں دیکھنے کو ملتا ہے۔آج کی دُنیا میں ہر شخص اپنی ہی خواہشات کو پورا کرتا دکھائی دیتا ہے ٗدنیا میں ملنے والی نعمتوں پر کسی کا حق نہیں ہوتا ٗیہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی ہوتی ہے کہ وہ جسے چاہتا ہے ٗاپنی نعمتوں سے نوازتا ہے۔ ہمیں اللہ نے جن نعمتوں سے نوازا ہے تو ہمیں چاہیے ہم ان نعمتوں میں سے اللہ کی مخلوق کیلئے کچھ اپنا کردار ادا کریں ٗکیونکہ ”زندگی بار بار ملتی نہ تھی“ہم کسی بھی طرح سے اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں ٗاگر ہم ڈاکٹر ہیں تو غریب مریضوں کا مفت یا کم فیس میں علاج ٗ استاد غریب بچوں کو مفت یا کم فیس میں تعلیم ٗ پولیس،عدالت یا سیاست ٗتوآپ اپنا کام ایمان داری سے کر کے خدمت خلق کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ٗ آپ کا تعلق کسی بھی شعبیسے ہو،اپنے کام کی نوعیت اور استطاعت کے مطابق خدمت خلق میں خود کو مصروف رکھیں۔
قرآن مجید اوررسول اکرم کی تعلیمات وسیرت نے سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اورکسی کو تکلیف نہ دے۔غریبوں ٗمسکینوں اور عام لوگوں کے دلوں میں خوشیاں بھرے ٗ ان کی زندگی کے لمحات کو رنج وغم سے پاک کرنے کو کوشش کرے ٗچند لمحوں کیلئے ہی سہی ٗ انہیں فرحت ومسرت اورشادمانی فراہم کرکے ان کے درد والم اورحزن وملال کو ہلکا کرے۔ انہیں اگر مدد کی ضرورت ہوتو ان کی مدد کرے اوراگر وہ کچھ نہ کرسکتاہو تو کم ازکم ان کے ساتھ میٹھی بات کرکے ہی ان کے تفکرات کو دور کرے۔ اللہ کے پیارے حبیب نے ارشاد فرمایا ہے: ”بہترین انسان وہ ہے جودوسرے انسانوں کے لئے نافع ومفید ہو۔“ جب انسان کسی انسان کی مدد وحاجت روائی کرتاہے تو فطری طور پر دونوں کے درمیان اخوت وبھائی چارگی کے جذبات پیدا ہوتے اورالفت ومحبت پروان چڑھنے لگتے ہیں۔آپ کا ارشاد پاک ہے:”اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے،تم میں سے کوئی بھی مومن نہیں ہوسکتا یہاں تک کہ اپنے دوسرے بھائیوں کیلئے وہی پسند کرے جو اپنے لئے پسند کرتاہے۔“(بخاری)۔
معاشرہ ٗ غریب ٗ مخلوق ِ خدا ہماری توجہ کی منتظر ٗ ہم اگر اور کچھ بھی نہیں سکتے تو کسی طالب علم ٗ تشنیہ علم کی پیاس مٹانے کے لیے اس کی حوصلہ افزائی کر سکتے ہیں۔اللہ پاک نعمتوں کو بانٹنے سے بڑھاتا ہے ٗکم کبھی نہیں کرتا تو ہمیں اللہ پاک کی رضا کی خاطر مخلوق خدا کی مدد کے لئے ہر وقت کوشاں رہنا چاہیے۔مخلوق خدا کے لیے رحمت بنیں ٗ زحمت نہیں۔ بڑائی انسانیت میں ٗ فرعونیت میں نہیں ظلم کی بات ہی کیا ظلم کی اوقات ہی کیا ظلم بس ظلم ہے آغاز سے انجام تلک خون پھر خون ہے سو شکل بدل سکتا ہے ایسی شکلیں کہ مٹاؤ تو مٹائے نہ بنے ایسے شعلے کہ بجھاؤ تو بجھائے نہ بنے ایسے نعرے کہ دباؤ تو دبائے نہ بنے!معاشرے کو اپنے کرادر سے پھول بنائیں ٗ انگار نہیں !

عابد ضمیر ہاشمی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شہرت عام اور بقائے دوام کا دربار
  • کچھ بتائیں دل کا شیشہ
  • میں نے ویرانے کو گلزار بنا رکھا ہے
  • ظلم مٹتا نہیں معافی سے
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
بیاض ِعمر – ڈاکٹر ستیا پال آنند
پچھلی پوسٹ
دوہزار بیس بھی گزر گیا!

متعلقہ پوسٹس

تاریخ کے وارث – چوتھی قسط

جنوری 17, 2025

نصف عورت

ستمبر 25, 2023

یہ ہفتہ کیسے گزرے گا

مئی 24, 2024

پہلو میں ترے رات گزاروں میں کسی دن

دسمبر 31, 2019

کیا یہ غور طلب نہیں!

اگست 30, 2024

عورت اور ماں

مئی 21, 2020

پاکستانی یونیورسٹیوں کی بقا کا واحد راستہ

دسمبر 22, 2025

ہے ترے عشق کے

جولائی 6, 2025

بائی فوکل کلب

اکتوبر 22, 2019

سید فراست بخاری مرحوم

اپریل 19, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

موتری

جنوری 16, 2019

اردو زبان و ادب کی تدریس

جون 1, 2021

وبا کی آفت اور شیخ حرم...

مارچ 30, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں