خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریرمولانا دستار نیازی
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرڈاکٹر یونس بٹ

مولانا دستار نیازی

از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020
از سائیٹ ایڈمن مئی 10, 2020 0 تبصرے 41 مناظر
42

مولانا دستار نیازی

1936 میں پنجاب یونیورسٹی ہال میں ایک جلسہ ہو رہا تھا، جناح کو معزول کیا جائے ، ہال میں سے پاٹ دار آواز ابھری اور سب آوازوں پر چھا گئی، بد بختو ہم یہ تسلیم نہیں کرتے ، یہ آواز آج بھی ہماری سیاست میں اتنی ہی بلند ہے ، کم از کم بدبختو تو آج بھی اتنے ہی زور سے کہتی ہے ، اسے آج ہم مولانا دستاری نیازی کے نام سے پہچانتے ہیں، انکو دور سے دیکھو تو جو چیز سب سے پہلے نظر آتی ہے وہ ان کی دستار ہی ہے ، جس کا طرح جیسے ان کے سر پر پچاس برسوں سے کھڑا ہے ، ایسے تو ہماری سیاست میں کوئی لیڈ پچاس ماہ کھڑا نہیں رہ سکا، مولانا جب نوجوان تھے تو تبھی ان کا بڑھاپا جوانی پہ تھا مگر آج بھی ایسا دبدبہ کہ کوئی کہے کہ میں نے انہیں دبایا نہیں تو یقین کر لیں، اس نے ان کی ٹانگوں کو دبایا ہو گا، سیاست میں کبھی ڈنڈی نہیں ماری، ہمیشہ ڈنڈا مارا، وہ داڑھی آنکھیں ڈنڈا اور سینہ نکال کر کر چلتے ہیں اور کسی کی نہیں نہیں چلنے دیتے ، ان کے سامنے اگر کسی کی چل رہی ہوتی ہے تو وہ سانس ہی ہوتی ہے غصے میں ایسے نظر آتے ہیں جیسے تصویر میں دکھتے ہیں، بغیر داڑھی اور غصے کے ہم نے انہیں نہیں دیکھا۔
میاں والی کے میاں ہیں، ایسے گھر میں پیدا ہوئے جہاں بندہ ایک رات بسر کر لے تو یہی سمجھتا ہے رات مسجد میں ٹھرا تھا، وہ تو تب بھی مولانا تھے ، جب ابھی ان کی داڑھی نہ تھی، مولیوں کی طرح سوچتے مگر کہتے نیازیوں کی طرح ہیں، یعنی زبان سے سوچتے اور ہاتھ سے کہتے ہیں، بچپن میں اسکول میں مانیٹر تھے اور ساری کلاس کے لڑکوں کو نماز پڑھانے لے کر جاتے اور خود ڈنڈا پکڑ کر دیکھتے رہتے کہ کوئی آدھی نماز میں پڑھ کر کھسک تو نہیں رہا ہے ۔
کلاس نہ رہی مگر وہ ہمیشہ مانیٹر رہے ، آج بھی گفتگو میں ان کے جو سب سے وزنی دلیل ہوتی ہے ، وہ ان کے دائیں ہاتھ نے تھامے ہوتی ہے ، دوسرے سے جس لہجے میں بات کرتے ہیں اس سے پتہ چلے نہ چلے کہ وہ دوسرے کو کیا سمجھتے ہیں، یہ ضرور پتا چل جاتا ہے کہ وہ دوسرے کو بہرہ سمجھتے ہیں، ایک بندے سے بھی بات کر رہے ہوں تو لگتا ہے عالم اسلام سے مخاطب ہیں۔
وہ واحد سیاست دان ہیں جو ابھی تک واحد ہیں، ان سے پوچھو حضرت ذرا عمر بتائیں، تو حضرت عمر کا بتانے لگیں گے ویسے بھی ان کی عمر ہی کیا ہے ، ابھی تو ان کی شادی بھی نہیں ہوئی، آج تک جتنی دعائیں مولانا کی شادی کیلئے مانگی گی ہیں، شاید ہی کسی اور کیلئے مانگی گئیں ہوں، مسجدوں، عید گاہوں اور گھروں میں ہر زبان پر یہی خواہش ہوتی ہے ، یہ ہی نہیں ہر پاکستانی حکومت یہی وعدہ کر کے برسر اقتدار آتی ہے کیونکہ مولانا نے اعلان کیا ہے اس وقت تک شادی نہیں کروں گا جب تک ملک میں مکمل اسلامی نفاذ قائم نہ ہو جائے ، اس قبل اداکارہ شمیم آرا نے اعلان کیا تھا میں اس سے شادی کروں گی جو کشمیر فتح کرے گا، جس سے ہمیں ابھی تک کشمیر فتح نہ کرنے کی وجہ سمجھ میں آتی ہے ، ہو سکتا ہے پاکستان کی ہر بر سر اقتدار حکومت دراصل مولانا کی شادی میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے اسلام نافذ نہ کرتی ہو، مولانا عورت کی حکمرانی کے حق میں نہیں اگر ہوتے تو شادی شدہ ہوتے فرماتے ہیں میری بیوی نہیں، اس لئیے سارا وقت سیاست کو دیتا ہوں،مولانا نے سیاست کو بیوی کا وقت ہی نہیں مقام بھی دیا ہے ۔
فرانس کے مثالی سیاست دان رابر ٹر شوماں عمر بھر کنوارے رہے ، ایک صحافی نے وجہ پوچھی تو بولے ، میں ساری عمر مثالی بیوی کی تلاش میں رہا، صحافی نے پوچھا وہ ملی کہا ہاں ملی مگر وہ خود مثالی خاوند کی تلاش میں تھی، کنوارہ بندہ وہ ہوتا ہے جسے پتہ ہوتا ہے کہ اس کے مہینے کی تنخواہ کہاں جاتی ہے ، مولانا کا یہ مسئلہ بھی نہیں، انہوں نے تن کو جن آلائشوں سے پاک رکھا تھا، ان میں تن خواہ بھی ہے ، اگر چہ امارات ایسی چیز جسے ہم خود بڑی مشکل سے برداشت کرتے ہیں، جی ہاں، دوسرے کی امارات، ویسے بھی غریب ایسی چیز ہے جس پر تمام سیاست دان فخر کرتے ہیں اور اس وقت تک فخر کرتے ہیں جب تک وہ خود غریب نہیں ہوتے ، مگر مولانا دولت کو ہاتھ کا میل سمجھتے تھے ۔

ڈاکٹر محمد یونس بٹ

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • ساسان پنجم
  • اچھی کتاب
  • مجاہد مشتاق احمد خان کی رہائی
  • گیارہویں شریف کا مبارک مہینہ
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
غل خان
پچھلی پوسٹ
اصغر اعظم

متعلقہ پوسٹس

میں سوچتا تو وہ غم میرے اختیار میں تھے

اکتوبر 27, 2020

محبت کی پرواز

فروری 8, 2025

جہاں کارواں ٹھہرا تھا

مارچ 3, 2013

جنت

جون 9, 2020

دیمک بہتر یا کیڑا؟

اکتوبر 27, 2020

آصف نے کہا

نومبر 14, 2019

عمران حکومت کی آختہ کاری مہم

دسمبر 3, 2020

اردو زبان و ادب کی تدریس

جون 1, 2021

موذی

جنوری 3, 2020

کرونا سے مکالمہ

مارچ 22, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

وقار محل کا سایہ

جنوری 17, 2020

تسبیح فاطمہ ( رضی اللہ تعالیٰ...

جون 4, 2024

لال دھرتی

جون 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں