407
وہ مصور کے بس کا کام نہیں
جو بناتی ہے شاعری تصویر
اپنا اپنا وہ ہاتھ لہرائے
جس نے دیکھی ہو بولتی تصویر
بات ہوتی ہے ساری باطن کی
مت دکھاؤ یہ ظاہری تصویر
آپ اپنی مثال ہوتی ہے
اَن کہی بات، اَن دِکھی تصویر
مرنے والوں کو آگہی کب ہے
جو رُلاتی ہے آخری تصویر
تو ہے یکتا مزاج مِیں اپنے
تو مصور کی ایک ہی تصویر
مبشر سعید
