323
نہر کنارا بھاتا ہے
شہر کے باقی رستوں سے
عشق ہُوا ہے پیڑوں کو
بنچ پہ بیٹھے لوگوں سے
جب بھی اُس سے ملتا ہوں
بھر جاتا ہوں شعروں سے
اب دریا پہ چلتے ہیں
ہاتھ ملانے لہروں سے
جسم کی رنگت بڑھتی ہے
تیری روح کے کپڑوں سے
تیرے نام کا ورد کیا
وحشت نکلی کمروں سے
مجھ کو بھی ہے پیار سعید
اجڑے بکھرے لوگوں سے
مبشر سعید
