خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریربسم اللہ ۔۔۔اللہ اکبر
اردو تحاریراردو مزاحیہ تحاریرشوکت تھانوی

بسم اللہ ۔۔۔اللہ اکبر

شوکت تھانوی کی مزاحیہ تحریر

از روبی جہاں دسمبر 16, 2019
از روبی جہاں دسمبر 16, 2019 0 تبصرے 456 مناظر
457

بسم اللہ ۔۔۔اللہ اکبر

چوہیا کی دم پکڑ کر قیمہ مشین میں ڈال دیا اور ہینڈل گھما کر نفیس کبابوں کا قیمہ تیار کر لیا ۔ لیکن یہ اس وقت کا ذکر ہے جب ہم معلم الملکوت کے استاد معظم تھے اور ہماری ہر شرارت کو ہمارے بزرگ بچپن کہا کرتے تھے ۔ اس کے بعد سے تو یہ حال ہو ا کہ جس قدر عمر بڑھتی گئی ، بزدلی میں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ ہمارے واسطہ کسی کی ختنہ کی تقریب میں شرکت کرنا یا لڑکیوں کے کان چھیدنے کا نظارہ بھی قیامت ہو گیا اور رفتہ رفتہ ہم اس قوم کے ایک فرد بن گئے جو تیغوں کے سائے میں پل کر جوان ہوتے ہے لیکن بندوق بلا لائسنس نہیں رکھ سکتا ۔ شکار ہم نے کبھی نہیں کھیلا مرغ یا کسی پرندے کو ذبح کرنے کا اتفاق ہم کو کبھی نہیں ہوا ۔ علم جراحی سے ہم کو کبھی کوئی دلچسپی نہیں ہوئی ۔ پھر بھلا ہم سے یہ کیونکر ممکن تھا کہ بقر عید کے دن بکرا اپنے ہاتھوں سے ذبح کرتے لیکن یہ بات کچھ ایسی آن پڑی تھی کہ اگر ذبح نہیں کرتے تھے تو مردانگی میں فرق آتا جاتا تھا اور ذبح کرتے تو کیسے کرتے جب کہ اس کے خیال سے ہی پسینہ آ جاتا تھا ۔ عجیب شش و پیچ میں پڑے ہوئے تھے کہ بیگم نے کہا :”ایسا بھی کوئی مرد ہے جو ایک معمولی سا بکرا بھی ذبح نہ کر سکے ” ہم نے تن کر جواب دیا ۔ ”اجی بکرا ؟ بکرے کی کیا حقیقت ہے ؟ ”مجھ سے کہے تو میں ہاتھی ذبح کر دوں”۔
منہ چڑھا کر کہنے لگیں ۔”جی ہاں بڑے بیچارے ہاتھی ذبح کرنے والے ایسے ہی توہوتے ہیں ”۔
اب آپ ہی بتائیے کہ اس تمسخر کے بعد ہم کو کس قدر اشتعال پیدا ہو سکتا تھا ۔ واللہ دل تو یہ چاہتا تھا کہ اسی وقت ایک چھُڑی اٹھا کر تمام دنیا کے بکروں اور بکریوں کو ذبح کر کے ڈال دیں۔ مگر ہم نے ضبط سے کام لیا اس لئے تو بیگم کے تمام لعن تشنیع کا خندہ پیشانی سے جواب دیا ۔ اور اس غیر دل چسپ بحث کو ٹال کر وہاں سے ٹل گئے ۔ ابھی وقت بھی کافی تھا کہ اس معرکہ کے لئے پوری رات پڑی تھی لیکن بیگم یہ چاہتی تھی کہ کل کی قربانی کے لئے آج ہی ہم سے وعدے لے لیںتاکہ سال گزشتہ کی طرح عین موقع پر ہم فرار ہی نہ ہو جائیں ۔ اس لئے یہ بحث بارہ گھنٹے پہلے قبل چھڑ گیااور ہماری ساری رات یا تو اسی الجھن میں جاگ کر کٹی ، ورنہ جہاں آنکھ جھپکی نہایت ہی خوفناک خواب دیکھے۔
ایک جھٹکے کے ساتھ ہماری آنکھ کھل گئی اس وقت بھی ہم پسینہ میں غرق تھے اور معلوم ہو رہا تھا کہ واقعی چھری نے ہمارا تعاقب کیا ہے ۔ سانس پھولی ہوئی تھی اور دل کی دھڑکن پنجاب میل بنی ہوئی تھی ۔ ہم نے لاحول پڑھ کر پسینہ خشک کیا اور کلمہ پڑھتے ہوئے اٹھ کر بیٹھ گئے اس لئے کہ صبح قریب تھی ۔ ایک جانور ککڑوں کرتے ہوئے ہمیں نماز کی یاد دلا رہا تھا ۔ چنانچہ مرغ سحر کی اذان سے ہم کونماز پڑھنے کا خیال آیا وضو، کیا اور ایک سچے مسلمان کی طرح نماز پڑھ کر دعا مانگی :”اے عزت دینے والے اور اے آبرو کے مالک ، توہی اس قربانی کے امتحان میں ثابت قدم رکھے گا ۔توہم سرخرو ہو سکیں گے ورنہ ایک عورت کی نظر میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ذلیل ہو جائیں گے ”۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ نماز کے بعد دل سے ایک بوجھ سا اتر گیا اور ہم خودبخود کچھ مطمئن ہو گئے ۔ گھرمیں سب جاگ چکے تھے بہرحال گھر میں تہواری فضائیں پیدا ہو چکی تھیں ایک ہم ہی تھے جو افیونیوں کی طرح قربانی کی پنک میں غین تھے ۔ گھر میں کچھ نہا رہے تھے کچھ نہا کر کپڑے پہن رہا تھے کہ بیگم نے بھوچال کی طرح کمرے میں آکر زناٹے سے کہا :”ارے آپ نہائے نہیں ”۔
ہم نے چونک کر کہا : نہیں میں تو نہیں نہایا”
تو کہنے لگیں ” تو اب کب نہائیے گا ”۔ معلوم ہے بقر عید کی نماز جلد ہو جاتی ہے ۔
ہم نے ٹرنک سے کپڑے نکالتے ہوئے کہا ”غسل خانہ خالی ہے ؟”
کہنے لگیں : جی خالی ہے جایئے نہا دھو کر آئے ۔” قربانی کو دیر ہو رہی ہے ”
بس ظالم نے قربانی کا کہہ کر ہمارے تمام حوصلے پست کر دیئے لیکن ہم نے نہایت مضبوطی کے ساتھ کہا ”ایسی بھی کیا جلدی ہے ؟”
آنکھیں نکال کر کہنے لگیں : ”جلدی ہی کیا ہے یعنی سات بجنے کو ہیں اگر گوشت جلدی نہ بنا تو کس طرح کھانا جلدی تیار ہو گا ۔ جایئے نہا ئیں ۔۔۔ قربانی سے پہلے تو نماز بھی پڑھنی ہے ”۔

پھر وہی قربانی اور ہماری وحشت ۔ لیکن ہم نے اپنے اضطراب کو بمشکل چھپانے کی کوشش کی اور کپڑے لے کر غسل خانہ میں گس گئے ۔ نہا دھو کر عید گاہ پہنچے ۔ عید کی نماز بھی ایک سچے مسلمان کی طرح ادا کی اور ہنسی خوشی عید ملتے ہوئے گھر کو روانہ ہوئے جیسے ہم کو قربانی کرنا ہی نہ تھی لیکن گھر کے قریب پہنچ کر دور سے دیکھتے ہیں تو سامنے ہی قصاب بیٹھا چھریاں تیز کر رہا تھا ، دل نے کہا ابھی بھی موقع ہے کھسک جاؤ اور کچھ ہم نے ارادہ بھی کر لیا تھا لیکن عین اس وقت قصاب نے ہم کو دیکھ لیا اور جھک کر سلام کیا ۔اب بھاگنا مشکل اور خوداری کے خلاف تھا ۔ لہذا ہم سنبھل گئے ۔ اور اکڑتے ہوئے گھر تک پہنچے ، بیگم چلمن سے جھانک رہی تھیں ۔ ہمیں دیکھتے ہی کہنے لگیں ۔
” آیئے ایک بات سن لیجئے”۔
ہم تعمیل ارشاد میں ان کے پاس حواس باختہ پہنچے۔
انہوں نے اتنی سی دیر میں کہ ہم عید گاہ گئے ، اور نماز پڑھی نہ صرف قصاب کو بلا لیا تھا ، بلکہ انجمن عالیہ اسلامیہ سے ایک آنہ فنڈ کا وہ مطبوعہاشتہار بھی منگوالیا تھا جس میں مسجد کی مرمت کی اپیل تھی ۔ اور قربانی کی کھالوں کا مطالبہ اور اسی کے ساتھ ساتھ قربانی کی دعا بھی لکھی ہوئی تھی۔
بیگم نے وہ اشتہار دیتے ہوئے کہا۔
” اس کو پڑھ کر جلدی سے قربانی کر دیجئے بڑی دیر ہو رہی ہے ”
ہم نے وہ اشتہار اس طرح لیا گویا وارنٹ گرفتاری بلکہ پھانسی کا تحریری حکم ، اور مری ہوئی چال سے وہاں پہنچے۔اس ظالم قصائی کے پاس جو بیٹھا چھریوں سے کھیل رہا تھا ۔اس نے ہم کو تیار دیکھ کر بکرے کوکھونٹے سے کھولا اور ہم کو ایک چھری پکڑا دی۔ یہ چھری بالکل معمولی سی تھی ، یعنی یہ بہت لمبی چوڑی اور نہ زیادہ وزنی لیکن نہیں معلوم کیا بات تھی کہ ہمارے ہاتھ میں ایک قسم کا رعشہ پیدا ہو گیا ۔ اور چھری ہماری گردت سے نکلی جاتی تھی ۔ قصائی نے ہم کو بیوقوفوں کی طرح کھڑا دیکھ کر کہا :”پڑھئے دعا” اورہم نے اس کی فرمابرداری کے ساتھ تعمیل کی ۔ گویاوہ ہمارا کسی وقت کا استاد تو تھا ۔ خدا جانے ہم نے مسجد کی مرمت والی اپیل پڑھی یا قربانی کی کھالوں کا مطالبہ بہرحال یہ تو اچھی طرح یاد ہے کہ اس گھبراہت کے موقع پر ہم سے دعا کی عربی مہارت سے نہیں پڑھی گئی تھی اورنہ ہی ہجے کرنے کا موقع تھا ۔ ہم تو خدا جانے کب تک اشتہار پر نظریں جما کر کھڑے رہتے لیکن جب قصائی نے تقاضے کے طور پر ہم سے پوچھا ” پڑھ چکے؟” تو مجبوراََ گردن ہلا کر ”ہوں ” کر دینا پڑا ۔ یہ سنتے ہی وہ ظالم بکروں کی طرف جھپٹاکہ ہمارے ہاتھوں والا رعشہ برقی رو کی طرح تمام جسم میں پھیلتا ہوا پیروں تک پہنچ گیا اور چھری بھی ہمارے ہاتھوں میں گت ناچنے لگی کہ گویا ہم دانستہ اس کو نچا رہے ہیں۔ قصائی نے بکرے کے ہاتھ پیر یعنی چاروں ٹانگیں پکڑ کر دھم سے گرا دیا اور ہم گرتے گرتے بچے ، اس نے اپنا چارخانے والا سرخ رومال کندھے سے اتار کر بکرے کی آنکھوں پر ڈال دیا ۔ حالانکہ اس کو ہماری آنکھوں پر پٹی باندھنی چاہیے تھی ۔ لیکن ہم نے سوچا کے ہم منہ دوسری طرف پھیر لیں گے ۔
قصائی نے کہا کیجئے:”بسم اللہ ۔اللہ اکبر” ہم نے ذرا رعشہ کو دورکرنے کی کوشش میں رعشہ کو اور بھی بڑھا کرنہایت معصومیت سے پوچھا ۔ ”پھیر دیں چھری”
اس نے کہا ” میاں کہہ تو رہا ہوں پھیرئے نا۔
”بسم اللہ ، اللہ اکبر”چھری ہمارے ہاتھ سے گر پڑی اور ہم نے ادھر اُدھر دیکھ کر جلدی سے تین چارباراٹھانے کی کوشش کرنے کے بعد اس کو اٹھایا اور ازسرنو اپنے آپ کو قربانی کیلئے تیار کرنے لگے ۔
بیگم نے چلمن کے پیچھے ہی سے کہا :”آپ کیاکر رہے ہیں؟ جلدی سے چھری پھیر کر چھٹی کیجئے۔
ہم نے اب کے دل مضبوط کر کے منہ ادھر پھیرا اور چھری چلا ئی ۔قصائی نے کہا ۔” بسم اللہ ، اللہ اکبر”
” میاں ادھر ، میاں ادھر۔”
ہم پھر سنبھل کر کھڑے ہو گئے ۔قصائی نے ہمارا منہ دیکھ کر کہا ۔” حضور ڈرنے کی کوئی بات نہیں ” اس کا یہ کہنا ہی تھا کہ گویا ہم پر سینکڑوں جوتے پڑ گئے ۔ ہم نے زبردستی کی ہنسی جس کو کھسیانی ہنسی کہتے ہیں ، ہنس کر کہا۔”اس میں ڈرنے کی کون سی بات ہے ؟ ”
وہ نامعقول بدتمیز کہیں کا کہنے لگا مگر آپ تو ایسے ہی ڈر رہے ہیں۔ ”شائد یہ پہلی مرتبہ قربانی کر رہے ہیں؟”
ہم نے جل کر کہا ” اور نہیں تو کیا تمھاری طرح خاندانی قصاب ہیں ؟”
کہنے لگا ۔”حضور میں یہ نہیں کہتا میرا مطلب تو یہ ہے کہ آپ ذرا ہمت سے کام لے کر بس چھری پھیر دیں۔ جس قدر آپ دیر کریں گے ڈر اور بڑھے گا۔”
اس سے پہلے کہ ہم اس بدتمیزی کاکوئی معقول جواب دیں بیگم نے پکار کر کہا ۔

ادھر آیئے ”ہم نے کہا کہ خیر ہے اتنی دیر کی مہلت اور مل گئی لیکن بیگم نے بلا کر جب یہ کہا کہ خدا کے واسطے قصاب کے سامنے تو بذدلی نہ دکھایئے بس دل یہ چاہا کی اپنی ہی گردن پر چھری پھیر کر اس قصے کو ختم کر دیں ۔ لیکن جس سے ایک جانور کی جان نہ لی جاتی ہووہ اپنی جان کیا دیتا ۔
لہٰذا یہ تجویز بھی یوں ہی رہ گئی اور ہم تن تناتے قصائی کے پاس یوں گئے گویا اب کے اس کو بھی ذبح کر دیں گے ۔ اور بکرے کو بھی جاتے ہی کہا:” ہاں تو کیا اب پھیر دوں چھری ؟” اس نے تیار ہو کر کہا :”جی ہاں پھیریئے ، بسم اللہ ، اللہ اکبر۔”
اب کے اس بکرے کو جو شرارت سوجی تو لگا ٹانگیں اچھالنے۔ اب آپ ہی بتایئے چھری پھیرنا کس طرح ممکن تھا ۔ پھیرنے کو تو ہم پھیر دیتے لیکن اگرتڑپنے میں ہمارا ہاتھ بہک جاتا اور چھری خدانخواستہ کہیں اور لگ جاتی تو کیا ہوتا۔ لہٰذا ہم نے قصائی کو ہدایت کی کہ پہلے بکرے کو قابو میں لائے اس کے بعد ہم چھری پھیریں گے لیکن اس گدھے نے کہا ” اجی آپ تو بس چھری پھیر دیں ۔ اس کوٹانگیں اچھالنے دیجئے ۔”
ہم نے غصے سے اس کو ڈانٹ کر کہا : ” تم بھی عجیب بیوقوف ہو ۔ اس طرح میں چھری کیسے پھیر دوں ۔ ”
یہ لوگ بڑے منہ پھٹ ہوتے ہیں چنانچہ بدتمیزی تو دیکھئے کہ ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے اس گستاخ نے کہا ۔ ” تو پھر جانے دیجئے ”
اس جواب پر ہم سے ضبط نہ ہو سکا اور ہم چھری وہیں پھینک کر کمرہ میں چلے آئے اور بیگم سے صاف کہہ دیا کہ ” اب تم قربانی کرو۔ میں تواس بدتمیز قصائی کی گستاخیاں برداشت نہیں کر سکتا ۔ بیگم کا ہمیشہ سے یہ دستور ہے کہ ہمارے مقابلے میں قصائی تو کیا ، انہوں نے قصائی کی بے جا طرفداری کی اور کہنے لگیں ۔” اس نے ایسی کون سی بات کی جو آپ کو اس قدر غصہ آ گیا ۔؟ ”
مارے غصے کے ہمارے منہ سے جھاگ نکلنے لگا ۔ اور واقعی غضب کی بات بھی تھیکہ اپنی بیوی اپنی شریک رنج و راحت اپنی رفقہ حیات اور طرف داری کرے غیروں کی اور غیر بھی کون ۔۔۔۔۔؟ قصائی ۔۔۔۔۔! ” ہم نے غصے سے بے قابو ہو کر کہاکہ کوئی بات ہی نہیں ؟ کوئی بات ہی نہیں ؟؟؟”
اور یہ بدتمیزی کس نے کی تھی ؟ کیا میں نے ؟؟؟”
ہم کو جلانے کیلئے زہر میں بجھے ہوئے تبسم کے ساتھ فرمایا ۔ ”آخر یہ کون سی بدتمیزی تھی کہ وہ آپ سے قربانی کے لئے کہہ رہا تھا ۔ اور آپ تھے کہ ؟ چھری ہی نیں پھیر سکتے تھے ”
ہم نے اسی تیزی سے کہا : ” تو قربانی کرنے کیلئے اس بدتمیزی اور گستاخی اور بڑے پن سے کہا جاتا ہے ۔ اب ہم نہ کریں گے قربانی ، تم ہی کرو ، تم ہی کو مبارک ۔”
بیگم نے اپنے مخصوص مشتعل کن انداز سے کہا : ” یہ تو خیر قربانی نہ کرنے کا بہانہ ہے ۔”
ہم نے کہا ” بہانہ ہے ۔؟”
کہنے لگیں ” اور کیا بہانہ ہی تو ہے ”
اب اس الزام کو اپنے اوپر عائد ہوتا دیکھ کر خاموش رہنا ہمارے اختیار سے باہر تھا ۔ لہٰذا مارے جوش کے کمرے سے نکل کر قصائی کے پاس پہنچے اور ڈانٹ کرکہا ” لاؤ چھری ”
وہ بیگم کی شہ پا کر اور بھی بدتمیز ہو چکا تھا ۔ کہنے لگا ” لیجئے چھری ”
ہم نے اس کو آنکھوں ہی آنکھوں میں کھا جانے والے انداز سے گھور کر چھری لے لی ۔ اور منہ پھیر کر جیسے ہی چھری پھیرنے کے لئے قصائی نے کہا : ” بسم اللہ ، اللہ اکبر”اور ہم نے دانت کٹکٹا کر چھری پھیر دی ۔ چھری کاپھرنا تھا کہ بکرا تو گڑبڑا کر ایک طرف بھاگا اور قصائی نے ”ہائے اللہ مار ڈالا ہائے اللہ مار ڈالا۔”کے شور سے گھر سر پر اٹھا لیا ۔ کچھ دیر تک تو ہماری سمجھ میں کچھ نہیں آیا کہ کیا واقعہ ہوا ہے ۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ چھری اتفاق سے بجائے بکرے کی گردن پر پھرنے کے قصائی کے ہاتھ پر پھر گئی تھی ۔
اور اس کے ہاتھ سے خون کا فوارہ جاری تھا اور وہ تڑپ رہا تھا ۔
ہم تھے کہ چوروں کی طرح چھری لئے کھڑے تھے اور بیگم تھیں کہ چلمن کے اندر ہی پیچ و تا ب کھا رہی تھیں ۔ ادھر تمام محلہ ہمارے دروازے پر جمع تھا اور خدا جانے سب ہماری طرف انگلیاں اٹھا اٹھا کر کیا کہہ رہے تھے ۔
بہرحال ہم شرم کے مارے گڑے جا تے تھے اور وہ مکار قصائی کچھ تو اصلی اور کچھ ہمدردی حاصل کرنے کے لئے نقلی شور مچا رہا تھا ۔ وہ دن اور آج کا دن کہ بیگم نے ہم سے کبھی قربانی کے لئے نہیں کہا ۔

شوکت تھانوی

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • کوئلہ بھئی نہ راکھ
  • "کرونا” حقائق اور جھوٹ
  • انار کلی
  • شجاع شاذؔ کی شاعری
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
روبی جہاں

اگلی پوسٹ
چائے- پانی
پچھلی پوسٹ
سوری رانگ نمبر

متعلقہ پوسٹس

مسلمانوں کی حالت زار

اکتوبر 24, 2024

مختصر مگر اہم بات

نومبر 16, 2025

ایک تھا بجو کا

نومبر 27, 2022

کردار کشی

جنوری 27, 2025

مصلحت خداوندی

نومبر 15, 2024

احترام کا رشتہ

اپریل 1, 2023

گرمٹیہ

جنوری 31, 2021

تضادات کی درمیانی کیفیت

جون 13, 2025

خاموش انسان اور پہلی دعا

جنوری 3, 2026

پھوجا حرام دا

جنوری 25, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

انقلاب پسند

نومبر 10, 2019

ستاروں تلے

دسمبر 7, 2024

جشن میلادِ النبیﷺ:نئے معاہدے کی ضرورت!

اکتوبر 21, 2021
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں