خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو نظمرخصت
اردو نظمشعر و شاعرین م راشد

رخصت

ایک اردو نظم از ن م راشد

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 1, 2019 0 تبصرے 806 مناظر
807

ہے بھیگ چلی رات، پر افشاں ہے قمر بھی​
ہے بارشِ کیف اور ہوا خواب اثر بھی​
اب نیند سے جھکنے لگیں تاروں کی نگاہیں​
نزدیک چلا آتا ہے ہنگامِ سحر بھی!​
میں اور تم اس خواب سے بیزار ہیں دونوں​
اس رات سرِ شام سے بیدار ہیں دونوں​
ہاں آج مجھے دور کا در پیش سفر ہے​
رخصت کے تصور سے حزیں قلب و جگر ہے​
آنکھیں غمِ فرقت میں ہیں افسردہ و حیراں​
اک سیلِ بلا خیز میں گم تار نظر آتا ہے​
آشفتگیِ روح کی تمہید ہے یہ رات​
اک حسرتِ جاوید کا پیغام سحر ہے​
میں اور تم اس رات ہیں غمگین و پریشاں​
اک سوزشِ پیہم میں گرفتار ہیں دونوں!​
گہوارۂ آلامِ خلش ریز ہے یہ رات​
اندوہِ فراواں سے جنوں خیز ہے یہ رات​
نالوں کے تسلسل سے ہیں معمور فضائیں​
سرد آہوں سے، گرم اشکوں سے لبریز ہے یہ رات​
رونے سے مگر روح تن آساں نہیں ہوتی​
تسکینِ دل و دیدۂ گریاں نہیں ہوتی!​
میری طرح اے جان، جنوں کیش ہے تُو بھی​
اک حسرتِ خونیں سے ہم آغوش ہے تُو بھی​
سینے میں مرے جوشِ تلاطم سا بپا ہے!​
پلکوں میں لیے محشرِ پُر جوش ہے تُو بھی​
کل تک تری باتوں سے مری روح تھی شاداب​
اور آج کس انداز سے خاموش ہے تو بھی​
وارفتہ و آشفتہ و کاہیدۂ غم ہیں​
افسردہ مگر شورشِ پنہاں نہیں ہوتی​
میں نالۂ شب گیر کے مانند اٹھوں گا​
فریادِ اثر گیر کے مانند اٹھوں گا​
تو وقتِ سفر مجھ کو نہیں روک سکے گی​
پہلو سے تیرے تیر کے مانند اٹھوں گا​
گھبرا کے نکل جاؤں گا آغوش سے تیری​
عشرت گہِ سر مست و ضیا پوش سے تیری!​
ہوتا ہوں جدا تجھ سے بصد بیکسی و یاس​
اے کاش، ٹھہر سکتا ابھی اور ترے پاس​
مجھ سا کوئی ہو گا سیہ بخت جہاں میں​
مجھ سا بھی کوئی ہو گا اسیرِ الم و یاس​
مجبور ہوں، لاچار ہوں کچھ بس میں نہیں ہے​
دامن کو مرے کھینچتا ہے ’’فرض‘‘ کا احساس​
بس ہی میں نہیں ہے مرے لاچار ہوں مَیں بھی​
تو جانتی ہے ورنہ وفا دار ہوں میں بھی!​
ہو جاؤں گا مَیں تیرے طرب زار سے رخصت​
اس عیش کی دنیائے ضیا بار سے رخصت​
ہو جاؤں گا اک یادِ غم انگیز کو لے کر​
اس خلد سے، اس مسکنِ انوار سے رخصت​
تو ہو گی مگر بزمِ طرب باز نہ ہو گی​
یہ ارضِ حسیں جلوہ گہِ راز نہ ہو گی​
مَیں صبح نکل جاؤں گا تاروں کی ضیا میں​
تُو دیکھتی رہ جائے گی سنسان فضا میں​
کھو جاؤں گا اک کیف گہِ روح فزا میں​
آغوش میں لے لے گی مجھے صبح درخشاں​
"او میرے مسافر، مرے شاعر، مرے راشدؔ” ​
تُو مجھ کو پکارے گی خلش ریز نوا میں!​
اُس وقت کہیں دور پہنچ جائے گا راشدؔ​
مرہونِ سماعت تری آواز نہ ہو گی!​

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • جہلِ خرد نے دن يہ دکھائے
  • اک چٹائی ہے ،مصّلیٰ ہے ، کتب خانہ ہے
  • قلم کو روشنائی دے
  • وہ تو پتھر پہ بھی گزرے نہ خدا ہونے تک
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
حال نہیں کچھ کھلتا میرا
پچھلی پوسٹ
حَسَن کوزہ گر

متعلقہ پوسٹس

قریۂ شب

جون 25, 2025

جو بے رخی ہوئی

جولائی 5, 2025

سلامتی کی دعا دے کے با خدا میں نے

نومبر 16, 2021

کوئی نئی چوٹ پِھر سے

اگست 26, 2025

ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہے

جون 17, 2020

خبر مسلم کی

فروری 13, 2026

ذرا کچھ اور قربت زیر داماں لڑکھڑاتے ہیں

دسمبر 20, 2019

جہاں جہاں سے بھی جھلمل

نومبر 2, 2025

منسوب چراغوں سے طرفدار ہوا کے

ستمبر 6, 2025

وصل کی بنتی ہیں ان باتوں سے تدبیریں کہیں

دسمبر 18, 2019

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

رزم۔ حق میں وہ اکیلا بھی ہے لشکر...

جولائی 1, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اردو شاعری

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ...

جولائی 16, 2026

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا...

جولائی 15, 2026

کلام خاص نوجوانوں کے لیے

جولائی 12, 2026

وہ بچپن کا دور جب ہم کھیلا کرتے...

جولائی 9, 2026

تجھے مجھ سے جدائی کی اجازت ہے

جولائی 9, 2026

اردو افسانے

پنجرے سے پرواز

جولائی 14, 2026

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

اردو کالمز

احادیث سے زندگی آسان بنائیں

جولائی 19, 2026

ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

جولائی 19, 2026

قلم کا سفر

جولائی 14, 2026

سیکھتے رہنے کی جستجو

جولائی 11, 2026

عورت

جولائی 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • احادیث سے زندگی آسان بنائیں

    جولائی 19, 2026
  • ماہ صفر المظفر اور اس کی اہمیت

    جولائی 19, 2026
  • پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

    جولائی 16, 2026
  • لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

    جولائی 15, 2026
  • پنجرے سے پرواز

    جولائی 14, 2026
  • قلم کا سفر

    جولائی 14, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

عجب طلسم ہے دیوار و در...

دسمبر 30, 2019

ترے جہاں کے نظاروں کا ساتھ...

جون 22, 2020

پنجرے

مئی 21, 2025
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں