خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپ کا سلاملاکھوں درود، کروڑوں سلام
آپ کا سلاماردو تحاریراردو کالمزتحقیق و تنقیدسہیل احمد صمیممقالات و مضامین

لاکھوں درود، کروڑوں سلام

از سائیٹ ایڈمن نومبر 7, 2026
از سائیٹ ایڈمن نومبر 7, 2026 0 تبصرے 22 مناظر
23

زاہد اقبال بھیل کی نعتیہ کتاب” لاکھوں درود، کروڑوں سلام ” ردیف کی وحدت اور عشقِ رسالتِ مآب ﷺ کی تسبیح
نعت میں عقیدت و محبت اور ادب کے توازن کا سب سے بڑا امتحان ہوتا ہے۔ ذرا سی کوتاہی یا لغزش، فنی کمزوری نہیں بلکہ اعتقادی بے احتیاطی سمجھی جا سکتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی شاعر پوری نعتیہ کتاب کو ایک ہی ردیف "لاکھوں درود، کروڑوں سلام” میں باندھنے کا فیصلہ کرے تو یہ محض فنی تجربہ نہیں بلکہ ایک تخلیقی جرات بن جاتی ہے۔ زیرِ نظر مجموعہ اسی جرات و ہمت کا ثبوت ہے۔ عموماََ ردیف اور قافیہ میں تنوع رکھا جاتا ہے تاکہ معنوی تازگی برقرار رہے۔ مگر اس کتاب میں شاعر نے مسلسل ایک ہی ردیف کے ذریعے نعت کو اجتماعی درود کی صورت دے دی ہے۔ یہ طرزِ احساس و اظہار ہمیں اس نعتیہ روایت سے جوڑتا ہے جہاں شعر فرد کی داخلی کیفیات سے نکل کر اجتماعی عقیدت کی فضا قائم کرتا ہے۔
کتاب کی سب سے نمایاں خصوصیت یہی ہے کہ ردیف محض ایک فنی جزو نہیں بلکہ پورے مجموعے کی روح دکھائی دیتا ہے۔ ہر شعر میں ردیف کا لوٹ آنا اک خاص احساس و یقیں کو جنم دیتا ہے کہ جیسے ہر مصرع ایک موتی ہے۔ ہر موتی اپنے اندر ایک معنیٰ رکھتا ہے، اور ہر معنیٰ ایک چھوٹا سا جہاں، ایک روشنی کا قطرہ، جو نبی پاک ﷺ کی محبت کے بحر میں غرق ہے۔ یوں یہ تسبیح محض موتیوں کا سلسلہ نہیں، بلکہ ایک گونجتی ہوئی دعائیہ ہوا، ہر مصرع میں عشقِ نبی ﷺ کا نغمہ اور ہر لفظ میں روحانی روشنی کی موج۔ بلاشبہ پوری کتاب ایک روحانی سفر ہے جو دل کو عشقِ نبی ﷺ کی روشنی میں منور کرتا ہے۔
عموماََ تکرارِ ردیف کی بدولت ایک خطرہ بھی ہوتا کہ اشعار نعرہ بن جاتے ہیں مگر یہاں شاعر نے ردیف کی تکرار کو نعرہ نہیں بننے دیا۔ ہر شعر میں نیا حوالہ، نئی نسبت اور نیا معنوی زاویہ پیش کیا ہے۔ کہیں آدمؑ سے قیامت تک کی کائناتی نسبت ملتی ہے۔ کہیں اہلِ بیتؑ اور صحابہؓ کی محبت کا بیان ہے۔ کہیں قرآن، نور، شفاعت اور رحمت جیسے موضوعات کو یوں سلیقے سے نبھایا گیا ہے کہ "ردیف ایک ہی” رہتے ہوئے معنوی دائرہ پھیلتا چلا جاتا ہے۔

جمالِ رسالت پہ لاکھوں درود، کروڑوں سلام
کمالِ بصارت پہ لاکھوں درود، کروڑوں سلام
۔۔۔۔
رہبرِ صراطِ مستقیم پہ لاکھوں درود، کروڑوں سلام
صاحبِ کمالات و نعیم پہ لاکھوں درود، کروڑوں سلام

زبان کے اعتبار سے یہ نعتیہ مجموعہ سادہ مگر باوقار اسلوب رکھتا ہے۔ الفاظ میں ثقالت نہیں، مگر وقار موجود ہے۔ شاعر نے صفاتی تراکیب میں عربی–فارسی روایت کے ساتھ ساتھ اردو کی صوتی نرمی کو برقرار رکھا ہے۔ "لسانِ صداقت” اور "نشانِ شجاعت” جیسے مرکبات کلاسیکی وقار رکھتے ہیں، جبکہ ردیف کی عوامی مانوسیت نظم کو ترسیل اور قبولِ عام کے درجے تک لے آتی ہے۔ یہ وہ مقام ہے کہ جہاں فن اور عقیدت ایک دوسرے کو دبانے کے بجائے سہارا دیتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اشعار میں خطیبانہ جوش کے باوجود نعتیہ ادب کی نزاکت قائم رہتی ہے۔ یہ اسلوب مجالسِ نعت، محافلِ میلاد اور اجتماعی درود کی فضا کے لیے نہایت موزوں ہے۔ قاری یا سامع ان اشعار کو پڑھتے یا سنتے ہوئے خود کو اس تکراری ردیف کا حصہ محسوس کرتا ہے، گویا وہ بھی اس درود میں شامل ہو گیا ہو۔
یہ کہنا بھی ضروری ہے کہ ایک ہی ردیف پر پوری کتاب لکھنا آسان نہیں۔ یہاں سب سے بڑا خطرہ معنوی یکسانیت کا ہوتا ہے۔ تاہم زیرِ نظر مجموعے میں شاعر نے اس خطرے کو بڑی حد تک مختلف موضوعات، مختلف نسبتوں اور متنوع بیانیہ کے ذریعے کم کیا ہے۔ اس کتاب کی ایک اہم خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں نعت فرد کی ذاتی واردات کے بجائے اجتماعی شعور کی نمائندہ بن کر سامنے آتی ہے۔ شاعر اپنی ذات کو پیچھے رکھ کر امت، تاریخ اور روایت کو آگے لاتا ہے۔ زیرِ نظر نعتیہ مجموعہ اردو نعت میں ایک منفرد تجربہ ہے۔ یہ کتاب ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ نعت میں فنی اور نیا تجربہ ممکن ہے، بشرطیکہ وہ ادب، احترام اور فکری دیانت کے دائرے میں ہو۔ شاعر نے ایک ہی ردیف کو بنیاد بنا کر نعت کو درود، سلام اور عقیدت کی اجتماعی صورت دے دی ہے۔
یہ مجموعہ اس لحاظ سے قابلِ توجہ ہے کہ یہ نعت کو محض اظہارِ محبت نہیں بلکہ مسلسل عبادت بنا دیتا ہے۔ یہی اس کتاب کی اصل کامیابی ہے اور یہی اس کی ادبی شناخت۔
مجموعی طور پر مذکورہ نعتیہ مجموعہ اس اعتبار سے منفرد ہے کہ یہاں "ردیف کی وحدت” کو محض ایک فنی کرتب کے طور پر نہیں برتا گیا بلکہ اسے پورے متن کی روح بنا دیا گیا ہے۔ "لاکھوں درود، کروڑوں سلام” کی مسلسل تکرار قاری کو ایک ایسی صوتی اور جذباتی فضا میں داخل کر دیتی ہے۔ جہاں ہر شعر ایک نئے زاویے سے پیارے رسولِ اکرم ﷺ کی ذاتِ اقدس کے کسی نہ کسی پہلو کو منکشف کرتا ہے۔ یہ کتاب جدید نعتیہ ادب میں ردیف کے امکانات، صوتی تکرار کی قوت اور معنوی تنوع کے حوالے سے ایک قابلِ توجہ اضافہ ہے۔ بلاشبہ شائقینِ نعت اور سنجیدہ قارئین دونوں کے لیے مطالعے کا حق ادا کرتی ہے۔

سہیل احمد صمیمؔ (ایبٹ آباد، ہزارہ)

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • امر جلیل یا امر۔۔۔۔۔؟؟
  • نابینا علمائے کرام
  • ربّانی بنو، رمضانی نہیں!
  • نہ جانے کیا سے کیا مجھ کو
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
رحمتاں سرکارِ دوعالم دیاں
پچھلی پوسٹ
ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

متعلقہ پوسٹس

زکوٰۃ

جنوری 2, 2020

بڑے گھر کی بیٹی

دسمبر 10, 2019

جلدی

نومبر 30, 2019

استخارہ

مارچ 15, 2026

سکردو میں پونم

جون 15, 2025

یہ بے رخی ہے کیسی تمہاری نگاہ میں

اپریل 4, 2026

آروو ایجوکیشن پریس

اکتوبر 1, 2024

رحمن کے جوتے

اپریل 6, 2020

تضادات کی درمیانی کیفیت

جون 13, 2025

عشق کیا ہے؟

دسمبر 25, 2024

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • Ayesha khan on میری خوش فہمی تھی
  • Ayesha khan on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on جن کو دیدار میسر ہو ہر شام تیرا
  • سعیدہ on میری خوش فہمی تھی
  • صنم گل on مسدس نعتیہ نظم "مانگتا ہوں”

اسلامی گوشہ

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

دین و شریعت: معرفت اور اطاعت کے متقاضی

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

بس ایک چشمِ کرم

نومبر 11, 2026

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا حرا کا...

نومبر 8, 2026

اردو شاعری

چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

نومبر 16, 2026

وہ جو آیا تو دھواں ہو گیا

نومبر 14, 2026

مری ہستی کو فقط خاک سمجھنے والو

نومبر 13, 2026

شامِ غم پُرانے مسئلے بھی سوچنا پڑے

نومبر 12, 2026

کسی نے سخن کو تماشا کہا تھا

نومبر 10, 2026

اردو افسانے

ازدحام

نومبر 16, 2026

قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

نومبر 16, 2026

طاقت کا امتحان

ستمبر 27, 2026

سرخ پینسلیں اور خستہ حال خیمہ

اگست 9, 2026

وہ درخت جو اپنے سائے سے رُوٹھ گیا

اگست 3, 2026

اردو کالمز

ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 16, 2026

شان رب ذوالجلال

نومبر 15, 2026

ہم غریب کیوں ہیں؟

نومبر 14, 2026

ملائشیا کی یونیورسٹی کے طلبا

نومبر 7, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا موبائل ایپ

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نمک کا شہر

    نومبر 16, 2026
  • ازدحام

    نومبر 16, 2026
  • قرطاس کی نصیحت (ایوارڈ یافتہ افسانچہ)

    نومبر 16, 2026
  • ہر لمحہ تغیر سے عبارت ہے زمانہ

    نومبر 16, 2026
  • شان رب ذوالجلال

    نومبر 16, 2026
  • چشمِ تر ہے یہ حقیقت میری

    نومبر 16, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

بہ فیضِ نورِ خدا جل اُٹھا...

نومبر 8, 2026

زبردستی کی شادی

اپریل 1, 2023

شاعری کا ابتدائی سبق

مئی 21, 2024
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں