خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ اردو تحاریریک طرفہ محبت
اردو تحاریراردو کالمزروبینہ فیصل

یک طرفہ محبت

روبینہ فیصل کا ایک اردو کالم

از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2019
از سائیٹ ایڈمن دسمبر 6, 2019 0 تبصرے 732 مناظر
733

یک طرفہ محبت

یک طرفہ محبت اوربھیک میں کچھ فرق نہیں،ہے بھی تو کم از کم مجھے نظر نہیں آتا۔ پاکستانی ڈراموں میں حلالہ اور زنائے محرم انسسٹ کے بعد جو سب سے زیادہ چیز دکھائی جاتی ہے وہ ہے یک طرفہ محبت۔ اور زیادہ تر یہ ذمہ داری صنف ِ نازک کے کندھوں پر ڈالی جاتی ہے شائد یہی سوچ کر کہ وہ اعصابی طور پر مردوں سے کہیں ذیادہ مضبوط ہو تی ہیں۔ ہر دوسرے پاکستانی ڈرامے میں لڑکا کسی لڑکی کو پسند کرتا ہے جو رج کے حسین ہے اور معصوم بھی، ظرف بھی بڑا اور دل بھی کشادہ۔ دوسری طرف اُسی لڑکے کو کوئی اور لڑکی پسند کرتی ہے جس کے ضرورت سے ذیادہ تیکھے نین نقش کے ساتھ ساتھ مزاج بھی تیکھا مگر وہ لڑکی،اس لڑکے کو جو کسی اور کو پسند کرتا ہے کے پیچھے پاگل ہے اپنی تمام تر خوداعتمادی کے باوجود وہ اس لڑکے کے پیچھے یہ جانتے ہو ئے بھی کہ وہ اس پر لعنت بھی نہیں ڈال رہا، ماری ماری پھرتی ہے۔ کسی کسی ڈرامے میں تو مائیں بھی لڑکیوں کی اس بے غیرتی میں بھر پور ساتھ دیتی دکھائی جاتی ہیں، جیسے آج کل مائیں بچیوں کو سسرال میں نہ بسنے کے سارے طریقے سمجھا کر بھیجتی ہیں، ان کی ہدایات کی روشنی میں مجال ہے کسی لڑکی کا گھر بس جائے، جن کا بچ جا تا ہے وہ لڑکے کا صبر ہو تا ہے۔
کسی کسی ڈرامے میں، اگر مائیں لڑکیوں کو غیرت دلانے کی کوشش بھی کرتی ہیں کہ:”بے غیرتے وہ لڑکا تجھے منہ نہیں لگاتا تو کیوں اس کے پیچھے مری جارہی ہو۔” مگر لڑکیاں ان کے منہ پر چیخ چیخ کر کہتی ہیں کہ” مجھے وہی لڑکا چاہیئے بس وہی۔”زمین پر لیٹ کر ٹانگیں مار تے ہوئے “اوں اوں ” والا کام نہیں کرتی ہیں باقی لوازمات تقریبا ایسے ہی ہو تے ہیں۔”نہ دید نہ لحاظ۔
اور کچھ ڈراموں میں ایک لڑکی اور دو لڑکے اسی طرح کی آگے پیچھے والی دوڑ میں شامل نظر آتے ہیں۔ پاکستان کے ڈراموں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا ایشو محبت، محبت میں ناکامی، محبت میں کامیابی اور پھر نظر کا لگ جانا، بلکہ کئی ڈراموں میں تو بات کالے جادو تک جا پہنچتی ہے۔جو پسند ہے اسے حاصل کرنے کے لئے کالا جادو بھی کیا جاتا ہے۔
پاکستان کے ڈراموں کے حساب سے اس کے علاوہ پاکستان میں کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ اشفاق احمد نے شائد سفر د ر سفر میں لکھا ہے کہ جب فلموں میں ایک شہری بابو کو ایک دیہاتی لڑکی سے محبت ہو جاتی ہے تو یہ سب دیکھ کر مجھے ابکائی سی محسوس ہو تی ہے کہ دو لوگ جو آپس میں ٹھیک طرح سے بات نہیں کر سکتے جن کی بول چال رہن سہن مختلف ہے وہ ایک ودسرے سے محبت کیسے کر سکتے ہیں؟ بالکل اسی طرح مجھے ایسی یک طرفہ محبت بلکہ جنون دیکھ کر ابکائی محسوس ہو تی ہے کہ جب ایک انسان آپ کو پسند ہی نہیں کرتا، دوستی اور محبت تو پھردور کی بات ہے تو آپ کیسے اس کے لئے پاگل ہو سکتے ہیں یا اس کو حاصل کرنے کی خواہش ہی کر سکتے ہیں۔
یک طرفہ محبت کا کوئی وجود ہی نہیں،محبت تو ہے ہی دو ہاتھوں کی تالی، ایک ہاتھ سے تو بس تھپڑ پڑ سکتا۔ اور تھپڑ کھانے والے کیسے تھپڑ مارنے والے کو اسی کی طرح بے رخی کا تھپڑ کیوں نہیں مارتے؟۔محبت کے بارے میں دو باتیں طے شد ہیں اصلی محبت نہ تو مجبور ہو تی ہے اور نہ یک طرفہ۔۔ ان دونوں میں سے کوئی ایک بھی بات ہے تو اس کا نام محبت نہیں کچھ اور ہو نا چاہیئے، جیسے کہ ضد، ہوس،ڈھٹائی، بے غیرتی،بے حسی، خود غر ضی۔۔ مگر محبت ہر گز نہیں۔
محبت تو دو دلوں کے درمیان بہنے والا ایک میٹھا سا دریا ہے۔ جس میں سکون ہے، احساس ہے، بے غر ضی ہے، آپسی احترام ہے، اپنے سے ذیادہ دوسرے کی پروا کرنا اور سب سے بڑھ کر ذہنی مطابقت ہے۔ ایک کی ہنسی دوسرے پر گرے تو قہقہ بن جائے،ایک کا آنسو نکلے تو دوسرے کی بھی آنکھ بھر آئے۔۔ ایک ہی منظر کو دونوں ایک ہی طرح دیکھیں، ایک ہی لطیفے پر اکھٹے ہنس سکیں ایک ہی بات پر رو سکیں۔۔ کتاب، موسیقی اور نظارے۔۔۔
محبت ذلت نہیں خود توقیری کا نام ہے۔ یک طرفہ محبت کرنے والے خود کی عزت نہیں کرتے اس لئے جس سے محبت کا دعوی کرتے ہیں وہ بھی پاؤں تلے روند دیتا ہے۔۔ محبت، سب سے پہلی اپنی عزت بھی ہے۔ جس قوم کو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ سجھایا گیا اس قوم کو خود کو عزت دو کا نعرہ سکھایا ہوتا تو آج انہیں ووٹ کو عزت دینا بھی آچکا ہو تا۔۔سیاست کہاں سے آگئی۔۔سیاست بھی اسی یک طرف یا دو طرفہ محبت کا نام ہے۔
جیسے low self esteem)) بے توقیرے لوگ یک طرفہ محبت کرتے رہتے ہیں اسی طرح ذلتوں میں گھرے لوگ، ان لیڈروں کی محبت میں گرفتار رہتے ہیں جو نہ ان کی محبت کو سمجھتے ہیں اور نہ ہی ان کی محبتوں کے قابل ہو تے ہیں۔اندھی،محبت نہیں ہو تی انسان ہو تے ہیں۔۔کسی کو یہ احساس دلائے بغیر کہ ہم یا ہماری محبت کوئی گری پڑی چیز نہیں جسے تم نے ٹھوکروں میں رکھ چھوڑا ہے آپ اس سنگدل پتھر سے محبت کئے جاؤ تو یہ آپ کے ساتھ ساتھ لفظ محبت کی بھی تذلیل ہے۔ دنیا میں ہر رشتہ باہمی لین دین کی بنیاد پر باعزت طریقے سے کھڑا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی کے لئے کچھ کرتے ہیں اور بدلے میں اس کے پاس آپ کو دینے کو کچھ نہیں سچ بھی نہیں، خلوص بھی نہیں اور وہ بس آپ کو ٹرخا رہا ہے یا اس شوق میں مبتلا ہے کہ اس کے پیچھے چاہنے والوں کا ہجوم لگا رہے تو اس کا کیا جا تا ہے۔ دوستوں یاروں میں پھڑ مارنے کو ایک اور کہانی مل جائے گی۔ ایک پاپولر لیڈر ہو نے کا اعزا ز مل جائے گا۔ وہ تو گائے ہے چارہ تو یک طرفہ محبت کرنے والے بن رہے ہیں جنہیں کھا کر وہ تو توانا ہو جائے گی،مگر یہ ایک شٹ(فضلے) کی صورت ضائع ہو جائیں گے۔ توچاہے جانے والے پر نہیں ایسی محبت کرنے والوں کے لئے رکنے کا مقام ہے،رک کر سوچنے کا مقام ہے۔۔۔ وقت ِ نماز ہے۔۔ رکوع میں جاؤ اور پوچھو اس رب سے کہ انسان کو خودی کے ساتھ پیدا کیا تھا تو نفس کی خاطر یہ ذلت کیوں ساتھ کر دی،،ساتھ کر دی تو ہمیں اس پر قابو پانا کیوں نہ سکھایا؟۔ حضرت موسی کی طرح،دل تودہکتے کوئلے کو چمکتا دیکھ کر اسے بھی منہ میں رکھنے پر اکسائے گا۔۔
ہماری قوم سالوں سے یک طرفہ محبت میں مبتلا ہے۔۔ جس سے محبت کرتے ہیں اسے ساتویں آسمان پر بٹھا دیتے ہیں۔۔ وہ آسمانوں پر پہنچ کر خود کو خدا نہ سمجھے تو کیا سمجھے،پھر وہاں پہنچتے ہی وہ خود کو کسی کا جواب دہ نہیں سمجھتے۔۔ وہ لیڈر ہیں خدا نما۔۔ یا بالکل ہی خدا بن بیٹھتے ہیں۔۔وہ کہتے ہیں کہ ہم جھوٹ بھی کہیں تو اسے سچ مانو۔۔ ان کے آگے کیا جج، کیا پولیس، کیا افسر کیا صحافی سب سر بسجود ہیں۔وہ ٹھینگا دکھا جاتے ہیں محبت کرنے والے اس ٹھینگے کو پوجنے لگتے ہیں۔۔ ان قبروں کی پرستش شروع ہو جاتی ہے جہاں وہ ان کا خون چوسنے کے بعد مر کر دفن
ہو تے ہیں۔ ان محبت کرنے والوں کا بس چلے تو وہ ان کی قبروں کے بجوؤں کی منت سماجت کر لیں کہ ہمارا گوشت نوچا جائے اور ہمارا خون چوسا جائے، ہمارے مائی باپ کو بخش دیا جائے۔۔ حالانکہ ان کے جسموں میں بھی انہی بے توقیرے لوگوں کا خون ہوتا ہے۔۔
ساڈا سائیں، میڈا سائیں، ساڈا آقا، ساڈا بادشاہ، ساڈا شیر، ساڈا شہزادہ۔۔آپ کے بچے ہمارے سردار، ہمارے آقا، ہمارے مائی باپ۔۔ ان کے بچوں کے بچے ہمارے آقا۔۔ ہم غلام ہمارے بچے غلام ان کے بچے بھی غلام۔۔ ہم غلام ابن ِ غلام۔۔ آپ آقا ابن ِ آقا۔۔۔ محبت اندھی، خودی نام کی نہیں، ذلت سو فیصد۔۔۔۔
یک طرفہ محبت کا صدیوں سے کھیلا جانے والا یہ ناجائز کھیل کب ختم ہو گا۔۔میں شرطیہ کہتی ہوں جس دن ختم ہو گا اسی دن انقلاب آئے گا۔۔کیا کوئی سیاسی، مذہبی یا سماجی ٹھیکدار اس یک طرفہ محبت پر حرام کا فتوی لگائے گا؟اس غیر فطری اختلاط سے جس بھی” عفریت “کا جنم
ہو تا ہے وہ “ناجائز” اور بازاری زبان میں ” باسٹرڈ “ہو گی۔یہ سب علتیں، یہ سب مصیبتیں یہ سب نخوستیں اسی غیر فطری رحجان کی وجہ سے جنم لے رہی ہیں جن سے ہمارا معاشرہ لتھڑ چکا ہے۔
خود کی قدر کر نے والے کبھی بھی ایسی بے معنی اور ذلت آمیز محبت کا دم نہیں بھر سکتے۔۔ محبت تو مان دیتی ہے، ایک قابل ِ بھروسہ رشتہ مانگتی ہے۔۔ سچا وعدہ اور سچ مانگتی ہے۔۔ وہ نہیں تو دوستی کیا،محبت کیا۔۔شادی کا بندھن بھی ایک کاغذ کا ٹکڑا بن کے رہ جاتا ہے اور انسان ایک ذرہ۔۔ بس۔ کاش ان ڈراموں میں لڑکوں،لڑکیوں کو محبت کے نام پر خود کی تذلیل نہ سکھائے جائے تو پاکستانی معاشرے میں بھی “خود توقیری “کی جڑیں پھیلنے لگیں، لوگوں کی عزت نفس بحال ہو اور جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے یا تذلیل کرنے والوں کی محبت کا دم بھرنے کی بجائے ان کا منہ نوچنا اور ان کے منہ پر تھوکنا سیکھ جائیں۔۔۔ تو ووٹ کی بھی عزت بحال ہو جائے گی، مگر جناب ِ عالی!! اس سے پہلے ووٹر کو اپنی عزت کرنا سکھانا ہوگا، اسے اپنے آپ سے محبت کرنا سکھانا ہو گا کہ جس سے وہ محبت کرتا ہے وہ بھی اس سے محبت کر رہا ہے یا فقط خانہ پری یا استعمال ہی کر رہا ہے۔

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شیشے کے پار ایک جھلک
  • رشتوں کی حقیقت
  • حالی اور اردو
  • پلیگ اور کوارنٹین
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
طاقچے میں پڑی ہوئی آنکھیں
پچھلی پوسٹ
مس مالا

متعلقہ پوسٹس

شجاع شاذؔ کی شاعری

دسمبر 23, 2014

ایک قبر کی فریاد

جنوری 20, 2020

انت بھئے رت بسنت میرو

جنوری 7, 2020

آج یاد آرہی ھے

جنوری 10, 2025

مشرقی جمال

دسمبر 3, 2024

قومی یکجہتی اور اردو زبان

اگست 22, 2025

نہیں تو کرونا کو کرنے دو

مارچ 27, 2020

کتے کی دعا

فروری 14, 2020

سفر نامہ بھارت – دوسری قسط

نومبر 2, 2019

اینٹونینا کی جرات گناہ

مئی 27, 2023

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • سحر بونیرے on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • سید مسعود فیروزی on اردو افسانہ نقشِ تنقید
  • Meesam Ali Agha on خیرات میں آئے ہوئے کاسے میں نہ آئے
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل

اسلامی گوشہ

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

سلام اُن حیدرِ کرار کے

جون 21, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

باطل نصیریوں کا عقیدہ ذرا نہ ہو

جون 18, 2026

محرم الحرام کی پہلی تاریخ

جون 17, 2026

اردو شاعری

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے...

جون 29, 2026

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جون 29, 2026

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

جون 29, 2026

حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

جون 29, 2026

جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

جون 29, 2026

اردو افسانے

واپسی

جون 2, 2026

آسودگی

مئی 30, 2026

گم شدہ چراغ

مئی 30, 2026

دادا جان کی ٹھنڈی چھاؤں

مئی 26, 2026

چائے کی پیالی

مئی 24, 2026

اردو کالمز

کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

جون 29, 2026

مرغوں کا عالمی ڈربا اور استعماریت کا دانہ

جون 26, 2026

خوش مزاجی اور حضور ﷺ

جون 22, 2026

اپنے نفس سے ہمیشہ خبردار رہنا سیکھیں

جون 19, 2026

محرم الحرام

جون 18, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • کیا خواب جینے کی خواہش بڑھاتے ہیں؟

    جون 29, 2026
  • مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

    جون 29, 2026
  • وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

    جون 29, 2026
  • جو اپنے یار سے درخواست کرنا

    جون 29, 2026
  • حدیثِ مہر و محبت میں شعر ہوتا ہے

    جون 29, 2026
  • جو اچھے ہوں وہ پہلی ہی نظر میں

    جون 29, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

ٹماٹر اور ڈاکٹر ۔ مماثلت و...

مارچ 6, 2022

اردوان اور سامراجی قوت

نومبر 18, 2019

طلاق کے اہم شرعی مسائل

نومبر 26, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں