خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو باباشعور بہت بڑی نعمت ھے
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزصنم فاروق حسین

شعور بہت بڑی نعمت ھے

از سائیٹ ایڈمن اگست 22, 2025
از سائیٹ ایڈمن اگست 22, 2025 0 تبصرے 28 مناظر
29

ماسٹر صاحب۔یہ کیا کر رہے ھو۔؟
ارے بھائ ہر سال پانی آجاتا ھے اس بار گھر کا پکا بندوبست کر رہا ھوں۔ کہ جتنا ھو سکے پانی سے گھر کو بچایا جاۓ۔
ہاں ماسٹر ۔گاؤں میں پانی کچھ زیادہ ہی آنا شروع ھو چکا ھے۔ پچھلے سال بھی بہت نقصان ھوا تھا۔
ظاہر سی بات ھے ۔مظہر میاں
اب شہروں کو بچانے کی خاطر پانی کا رخ گاؤں کو طرف موڑ دیتے ہیں اور یہاں پانی اپنی تباھی مچاتا ہوا آگے نکل جاتا ھے۔
یہ بھی تو ناانصافی ھے ناں ماسٹرصاحب۔
اب ہماری فصلیں ہمارے خون پیسنے سے تیار ھوتی ھے ہم اک جان لگا دیتے ہیں اور یہ پانی آکر سب کچھ تباہ و برباد کر دیتا ھے۔
کیا کریں اب جب ملک میں ڈیم ہی نہ ھو تو ایسا ھو ھوگا۔
ارے بھئ تم بھی اپنے گھر کے اوپر اک کمرہ ہی بنا لوں تاکہ مشکل وقت میں قیمتی سامان و مال کو محفوظ کیا جاسکے اور سب سے بڑھ کر اپنی پناہ گاہ بنائ جاسکے۔ مشکل وقت میں کون ساتھ دیتا ھے۔ اب پچھلے برس ہی دیکھ لو ۔چودھری صاحب جو سارا سال ہم سے کام۔ لیتے ہیں ووٹ لیتے ہیں وعدے کرتے ہیں۔مشکل وقت میں کوئ نظر نہی آتا مدد کرنا تو بھئ بہت دور کی بات ھے۔اب بس ساون تھوڑا دور ہی ھے پھر دیکھنا کیسے نہر بھر جاۓ گی ۔
آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں اس بار میں بھی کچھ کرتا ھوں۔تھوڑا بہت ہی سھی پر کروں گا ضرور
إنشاءاللّٰه
ارے بھائ ایسا کچھ نہی ھوتا پھر سب کے ساتھ ھوتا ھے ۔ارے بہادر صاحب آپ کو چاھیۓ اللہ کا دیا صیح جگہ پر استعمال کریں تاکہ مشکل وقت میں آپکو کسی کی مدد کی ضرورت نہ ھؤ
ماسٹر صاحب اللہ ھے ناں مشکل وقت میں سنبھال لے گا۔
بیشک وہی سنبھالتا ھے۔کوئ شک نہی۔پر جناب اللہ نے شعوردیا عقل و فہم کو استعال کرنے کو کہا ھے۔
اب اک چیز نظر آتی ھے ہر سال پانی آنا اور تباہی کا سبب بننا ھے پھر کیوں ہم ہر سال اس تباہی میں خود کو محفوظ نہی کرتے۔جناب یہ توکم عقلی کی بات ھے۔
ایمان مضبوط ھونا یہ اپنا اپنا ایمان ھے پر حالات کو سمجھ کر لائحہ عمل تیار کرنا یہ اپنے اپنے شعور کی بات ھے۔بھئ تمہاری مرضی۔
اچھا بھئ نماز کا وقت ھونے جا رہا پھر ملاقات ھو گی۔
مظہر ۔ماسٹر دین کی بات کو سمجیدہ لے لیتا ھے۔ اور دوسری طرف بہادر نظر انداز کے گھر کی طرف چلا جاتا ھے۔
ادھر ماسٹر دین کا گھر مکمل ہو جاتا تھوڑا تھوڑا کر کے وہ آخر بنا ہی لیتے ہیں اتنا اونچا گھر کے سیلاب سے کچھ بچت ھو جاۓ۔
مظہر بھی اپنی بیوی سے مشورہ کرتا ھے اور وہ اسکو کہتی ھے اگلے ماۀ جو کمیٹی ملے گی اس سے اوپر کی چھت مضبوط کر کے اک کمرہ باتھ روم بنا لیں گے۔بات تو بہتر ھے پچھلی بار میں میرا اتنا کچھ ضائع ہوگیا تھا اللہ آسانی کرے ہم سب کے لیے آمین۔
ادھر جب بہادر اپنی بیوی سے مشورہ کرتا ھے تو وہ غصے میں کہتی ہے تم پاگل ہو اچھا خاصا پکا مکان ھے ہمارا کیا ضرورت اوپر کمرہ بنانے کی کحھ نہی ہوتا دیکھا جاۓ گا۔اب ہم اپنی خواہشیں بھی نہ پوری کرے آپ جا کراچھے سے مجھے صوفے لا کر دیں۔آخر اب جا کر ہماری سنی گئ ھے۔رہنے دیں انکو انکے گھروں میں ھے ہی کیا جو انہوں نے بچانا۔آپ انکی باتوں میں مت آنا بس چپ رہیں۔ماسٹر دین کی تو عادت ھے ہر بندے کو سبق دینے گی۔ وہ مسکرا پڑتے ہیں۔
مظہر اور ماسٹر دین کودیکھ کر بہت سے گاؤں والے اپنے گھروں کی چھت پر اک کمرہ اور باتھ روم بنانا شروع کر دیتے ہیں۔
اور جو زیادہ غریب ھوتے ہیں انکے لیے گاؤں کا فلاحی ادارہ رقم اکٹھی کرنا شروع کر دیتا ھے تاکہ گاؤں کےاسکول کے اوپر کچھ کمرے بناۓ جا سکیں جو پناۀ گاۀ کی صورت میں محفوظ مقام کہلائیں۔
وقت گزرتا گیا۔آخر ساون زوروشور کے ساتھ اپنا رنگ دیکھانے لگا۔تب تک گاؤں کے سکول کے اوپر کمرے تیار ھو گۓ لوگوں نے اپنے بندوبست کر لیں خوراک ذخیرۀ کر لی ۔اس بار لوگ پہلے سے ہی تیار تھے ۔
اور دن گزرتے گزرتے گاؤں کی نہر اپنے جلال کے رنگ دیکھانے لگی۔
سب پریشان تھے کیونکہ پانی کا بہاؤ اور چڑھاؤ پچھلے برس کی نسبت بہت زیادہ تھا۔
ماسٹر صاحب اس بار پانی کچھ زیادہ ہی نہی لگ رہا۔
ہاں یار۔پانی تو اس بار کچھ زیادہ ھی ھے دعا کرو مزید بارشیں نہ ھوں ورنہ تیار رہنا یہ سیلاب کم آفت زیادہ ھو گا۔
اللہ ہم سب پر رحم فرماۓ آمین۔
اس رات عشاء کی نماز کے بعد بہادر کو ماسٹر صاحب نے کہا
دیکھو بہادر۔ خطرہ تمہارے سامنے ہے اور سر کے بلکل اوپر ھے ابھی بھی وقت ھے اپنا قیمتی سامان میرے گھر میں رکھ دو اور پھر لے جانا بھئ امانت ھے ویسے بھی تم اپنے بچوں سمیت میرے گھر آجانا۔
وہ بات کو نظر انداز کرتا ھوا چلا گیا۔جب بیگم کو کہا تو وہ آگے سے بولی ارے بھئ اگلے ہفتے میرے بہن بھائیوں کی دعوت ھے میں اسکی تیاری کرو کہ سامان اٹھاؤ۔کچھ نہی ھوتا دیکھی جاۓ گی سب ادھر ہی ہیں۔
اس رات شدید ترین بارش ھوئ ۔ہر طرف پانی ہی پانی ھو گیا۔اچانک اعلانات ھونا شروع ھوگۓ تمام لوگ سکول کی طرف اور اپنے اپنے گھروں کی اوپر کی منزل کی طرف چلے جائیں۔نہر کا بند ٹوٹ گیا ھے اور پانی بہت تیزی سے آبادی کی طرف آرہاھے۔
پورے گاؤں میں ہلحل مچ گئ ۔لوگ اپنے اپنے گھر کے اوپر کۓ گۓ تیار کمروں میں چلے گۓ۔اور نیچے کے مکان والے سکول کی طرف جانا شروع ھو گۓ اپنے چند۔قیمتی ساماں و بچوں کے ساتھ۔
اب ہر طرف پانی تباہی مچاتا ہوا آبادی میں داخل ھو گیا۔
اسوقت بہادر اور اسکی بیوی نے رونا دھونا شروع کر دہا۔ہمارا سب کچھ پانی میں ڈوب گیا ھے۔سب برباد ھو گیا ھے ۔اسوقت وہ ماسٹر دین کے گھر بے بسی کا رونا ڈال کر بیٹھے تھے۔
ماسٹر دین بولے ۔اب رونے کا کیا فائدہ۔
جب کہا تھا کہ کچھ کر لو وقت ھے تب تم لوگوں نے اک بھی نہ سنی ۔تم سے اچھا وہ مظہر رہا جس نے جمع پونچی اکٹھی کر کر کے اپنے گھر کے اوپر کمرہ ڈال لیا ھے آج وہ اسکے بچے محفوظ ھیں۔
دکھاوا کرتے کرتے تم لوگوں نے خود کو ھی ڈبو دیا ھے۔
اب پچتھاؤ بیٹھ کر۔جب صبح ھوتے ہی بہادر اور اسکے بیوی نے ماسٹر کے چھت سے اپنے گھر کو دیکھا تو سارا سامان پانی میں تیر رہا تھا اسکا سارا نیا سامان برباد ھو گیا وہ دیکھ کر اور رونے لگے ۔کہ ہم غرق ھو گۓ اپنی میں کو اپناتے اپناتے۔
اس سال لوگوں کی تھوڑی سی کاوش سے لوگوں کا نقصاں بہت کم ھوا۔
اور سب نے آئندہ سال کے لیے مذید بہتر کرنے کا سوچا۔ اور محنت کرنے کی ٹھان لی۔ یہ ماسٹر دین کا سمجھانے کا اثر تھا جو لوگ سمجھتے گۓ اپنا فائدہ کرتے گۓ۔
شعور بہت بڑی نعمت ھے۔ یہ ہمیں زندگی کے بہت سے ایسے حادثات سے بچا لیتا ھے۔جو ہمیں معلوم ہوتا ھے کہ ہم نے انکو دیکھانا ھے۔اور ہر قیمت اسے کے ساتھ لڑنا ھے۔
اللہ پاک ہم سب کو ہر طرح کی آزمائش سے دور رکھیں ۔آمین۔

صنم فاروق حسین

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • احمد عطا اللہ کی غزل گوئی
  • دنیا کے ہر حصار سے آگے
  • یادش بخیریا
  • پرانی شراب نئی بوتل
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
فرمان خداوندی
پچھلی پوسٹ
قومی یکجہتی اور اردو زبان

متعلقہ پوسٹس

جانے کیسا ہوا اثر مجھ پر

اگست 15, 2018

ایک ادنٰی سی استدعا

مارچ 30, 2020

مری خامشی کے سوال سن مرا حال سن

مئی 15, 2020

کیکٹس لینڈ

جنوری 5, 2020

باباجی!

اکتوبر 14, 2020

سنگھار کمرے میں!

مئی 20, 2020

سفرهےاوربارهاسفرمیں یوں بھی هوگیا

فروری 2, 2020

مجاز سے مجاز لکھنوی تک کا سفر

دسمبر 5, 2025

شام کی ڈھلتی ہوئی پرچھائیوں کے تذکرے

مئی 19, 2020

فیصلے ملک کے مفاد میں ہونے چاہئیں!

مارچ 30, 2021

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

اپریل 6, 2026

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟

اپریل 4, 2026

ایک تھپڑ اور کئی سوال

مارچ 26, 2026

کلام نبویؐ کی کرنیں

مارچ 23, 2026

اردو شاعری

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

اپریل 15, 2026

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

اپریل 14, 2026

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

اپریل 14, 2026

دکھی ہے دل مرا لیکن غموں سے

اپریل 7, 2026

تمہیں میری محبت کا جو اندازہ نہیں ہوتا

اپریل 6, 2026

اردو افسانے

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

گل مصلوب

مارچ 25, 2026

اردو کالمز

مودی کا ہندو خطرے میں ہے

اپریل 11, 2026

طاقت کا توازن اور پائیدار امن!

اپریل 10, 2026

ماں بننے کا سفر اور جوائنٹ فیملی کا...

اپریل 8, 2026

سوچ کا انقلاب

اپریل 7, 2026

جنگ کے شعلے اور سسکتی انسانیت

اپریل 5, 2026

باورچی خانہ

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

سادہ مٹن ہانڈی

جولائی 5, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

    اپریل 15, 2026
  • لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

    اپریل 14, 2026
  • کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی

    اپریل 14, 2026
  • خیبر پختو نخواہ کا افسانہ

    اپریل 12, 2026
  • انجمن پنجاب

    اپریل 11, 2026
  • تنقید کیا ہے

    اپریل 11, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

آہ زینب

اگست 6, 2020

سارس کی تارک الوطنی

اپریل 1, 2023

زندگی کے ساتھ سمجھوتہ کِیا

اگست 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں