خوش آمدید!
  • رازداری کی پالیسی
  • اردو بابا کے لیئے لکھیں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • لاگ ان کریں
UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں
مرکزی صفحہ آپکا اردو بابارمضان اور متزلزل ایمان
آپکا اردو بابااردو تحاریراردو کالمزشیخ خالد زاہد

رمضان اور متزلزل ایمان

از سائیٹ ایڈمن اپریل 23, 2021
از سائیٹ ایڈمن اپریل 23, 2021 0 تبصرے 37 مناظر
38

رمضان اور متزلزل ایمان!

ماہ مبارک رمضان کورونا کی احتیاطی تدابیر کیساتھ رواں دواں ہے اور پچھلے سال کی نسبت کہیں بہتر انتظامات کیساتھ مساجد میں عبادات کا اہتمام جاری ہے۔ تاحال موسم اتنا سخت نہیں کے روزہ داروں کیلئے کسی مشکل کا سبب بن رہا ہو، البتہ ملک کے داخلی حالات تشویشناک دیکھائی دے رہے ہیں۔ پاکستان جمہوری تحریک تو دم توڑتی دیکھائی درے رہی ہے۔دوسری طرف فرانس میں ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں کی گئی گستاخی کے بدلے فرانسسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ زور پکڑتا چلا جا رہا ہے۔ ایسا پہلے بھی کئی بار ہوچکا ہے کہ کسی مغربی ملک نے ہمارے ایمان کی سلامتی کو جھنجھوڑا ہواور اسکے لئے ہمارے پیارے نبیﷺ کی شان میں گستاخی کی گئی ہو۔ ایک مسلمان کیلئے اس سے بڑھ کر اور کوئی تکلیف دہ بات نہیں ہوسکتی اور وہ مسلمان جو نبی پاک ﷺ سے ناصرف سچی محبت رکھنے کا دعویدار ہو بلکہ عملی طور پر بھی آپ ﷺ کی طرز کی ریاست بنانے کا خواہشمند ہو، ایسی خواہش ہمارے موجودہ وزیر اعظم جناب عمران خان صاحب بارہا ساری دنیا کے سامنے دہراتے رہے ہیں اور جہاں تک ممکن ہورہا ہے اسکے لئے عملی اقدامات کرتے بھی دیکھائی دے رہے ہیں۔ فرانس نے تاریخ میں پہلے بھی ایسی گستاخیاں کی ہیں،سلطان عبدالحمید کے نام سے تو تقریباً قارئین واقف ہی ہونگے اور اکثریت کی واقفیت بطور عاشق رسول ﷺ کے ہوگی۔ ہمیں بھی سلطان عبدالحمید سے عقیدت حب رسول ﷺ سے منسوب واقعات جان کر ہوئی۔ سلطان عبدالحمید کے دور میں بھی ایک ایسا ہی واقع رونما ہوا، یہ وہ دور تھا جب عظیم خلافت ِ عثمانیہ کا چراغ گل ہونے سے قبل ٹمٹما رہا تھا لیکن عاشقِ رسول ﷺ کا جذبے کی شدت میں کوئی کمی نہیں تھی فوری طور پر فرانس کے سفیر کو بلواکر اس پر دوٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ وہ اپنے حکمران تک یہ بات پہنچا دے کہ اگر گستاخی کا سلسلہ بند نہیں ہوا تو پھر جنگ کیلئے تیار ہوجائے، یہ سچے عاشق ﷺکی گرج تھی جس نے یقینافرانس کے محلات کی بنیادیں ہلادیں اور فرانس کو اپنے کئے پر معافی مانگنی پڑی۔یو ں سلطان عبدالحمید تاریخ میں ایک سچے عاشق ﷺ سے پہچانے جانے لگے اور ایک روشن ستارے کی طرح تاریخ کے اوراق میں جڑ دیئے گئے۔ دنیا کے مسلمان اس بات کی برملا گواہی دینگے کہ پاکستان وہ واحد مملکت ہے کہ جس کے باشندوں یعنی پاکستانیوں کی اپنے نبی ﷺ سے محبت لازوال ہے۔ اگر مسلمان زمینی حقائق کی بات کریں اور ایک ایسے مسلئے پر جس کی وجہ سے ہمارا ایمان کو ہی خطرہ لاحق ہوجائے تو پھر کیا کرینگے۔

۹۶۹۱ میں ایک اسلامی تنظیم کا قیام عمل میں آیا اور اسکا موجودہ نام اسلامی تعاون کی تنظیم (OIC)ہے، ستاون ۷۵ مسلم ممالک اسکا رکن ہیں اور صدر مقام سعودی عرب میں ہے۔ جس کے وجود کا تذکرہ کتابوں میں تو ملتا ہے لیکن عملی کردار پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان بنا ہوا ہے کہ وہ کس اسلام کے دفاع کی تنظیم ہے اورکہاں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، آج تک اس تنظیم نے مسلمانوں کا کون سا مسلۂ حل کروایا ہے یا کسی مسلئے میں سامنے آکر کھڑی ہوئی ہو، ہمیشہ ہنگامی مذمتی اجلاس منعقد ہوتے ہیں بغیر کسی خاطر خواہ عملی قرارداد کے اختتام پذیر ہوجاتے ہیں۔دیکھا جائے تو دنیا میں آج مسائل صرف مسلم ممالک کو ہی درپیش ہیں اور مسلم ممالک کی آپسی چپکلشیں زیادہ دیکھائی دیتی ہیں۔گستاخی رسول ﷺ کا مسلۂ ہر ایک مسلمان کا ہے چاہے وہ دنیا کے کسی بھی کونے میں رہتا ہے کوئی اس کوتاہی پر مفاہمت نہیں کرسکتا۔ لیکن کیا صرف پاکستان کی عوام اپنی حکومت پر ڈالنے کا ہنر جانتی ہے کیا دوسرے معاشرے جو اپنے آپ کو مہذب کہلوانا چاہتے ہیں اپنے اپنے سربراہوں سے رسول ﷺ کی شان میں کی جانے والی گستاخی کا بدلہ مانگنے کی جسارت نہیں رکھتے۔ اگر یہ ستاون ممالک ایک زبان ہوکر فرانس بلکہ ساری دنیا کو یہ باور کرادیں کہ آئندہ اگر کسی بھی ملک کے باشندے نے ہمارے پیارے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے کی کوشش کی تو ہم اس ملک کی اینٹ سے اینٹ بجادینگے۔

واقعات کا تسلسل جاری تھا کہ حکومت اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا کہ ۰۲ اپریل تک فرانسسی سفیر کو ملک بدرکردیا جائے گا۔ اس حتمی تاریخ دینے کی کیا وجہ تھی اور کیوں دی گئی شائد یہ تاریخ میں رقم کیا جائے گا۔ لیکن اب جبکہ ۰۲ اپریل آنے والی تھی تو تحریک لبیک نے اپنے معاہدے کی یاد دہانی حکومت وقت کو کروائی جس کے جواب میں حکومت وقت نے ایک اور لعل مسجد و جامعہ حفصہ کے سانحہ کی یاد تازہ کرنے کا اندیہ دے دیا، ایک اور ماڈل ٹاون کاحادثہ رقم کرنا شروع کردیا۔ حکومت نے تحریک لبیک کے احتجاجی مظاہروں کو پہلے دن سے ہی آڑے ہاتھوں لیا اور جو کچھ ہوتا رہا سماجی ذرائع ابلاغ جوں کا توں پیش کرتے رہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا وزیر اعظم صاحب اس قسم کے ظلم و بربریت کے اقدام کی حمایت کرسکتے ہیں جو ساری دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں کشمیر کے مسلئے کے حل کیلئے بار بار بھارت کو میز پر بات کرنے کی دعوت دے رہے ہیں یا پھر وزیر داخلہ جناب شیخ رشید احمد صاحب جو ماضی کا وسیع تجربہ اپنے ساتھ لئے گھومتے ہیں کی بنیاد پر اس سارے معاملے کو اپنے طور سے نمٹانے کے خواہش مند دیکھائی دئیے۔شیخ صاحب عملی طور پر یہ واضح کرنے کی کوشش کرتے دیکھائی دے رہے ہیں کہ وہ وزیر اعظم صاحب کی ریاست مدینہ کے خواب کو چکنا چور کرنے نکلے ہیں۔سب سے زیادہ جانوں اور املاک کا نقصان لاہور میں ہوا ہے جسکی وجہ تحریک لبیک کا مرکز بھی وہیں ہے۔ بھلا یہ کسی ریاست مدینہ کی داغ بیل ہے۔

حکومت وقت کا تقریباً رجحان معیشت کی درستگی پر لگا ہوا ہے اور تقریباً توانیاں معیشت کو بہتر سے بہتر بنانے میں لگی ہوئی ہیں اور معیشت دانوں کے تجزئیے کے مطابق فرانس کے سفیر کو بے دخل کرنے کا معاملہ مزید معاشی بحران کا سبب بن سکتا ہے، کیونکہ تعلقات صرف فرانس سے نہیں بلکہ تقریباً یورپ سے ختم کرنے پڑینگے۔ کیا سلطان عبدالحمید کے ذہن میں ایسی کوئی بات آئی ہوگی یا پھر انکی معیشت پر کوئی فرق نہیں پڑتا ہوگا لیکن کیا معیشت کی سوچ عشق رسول ﷺ سے زیادہ اہم ہوسکتی ہے۔ اب فیصلہ سیاسی بنیادوں پر حل کیا جائے گا کیونکہ یہ ایوان میں پیش کیا جارہا ہے۔ بہت ممکن ہے کہ اکثریت ایوان نمائندگان منافقت کی ایک نئی مثال قائم کرنے کیلئے غیر حاضر ہوجائیں اور حکومت وقت کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کیاجاسکے۔

اب جب کہ حالات کو مزید خراب ہونے سے بچانے کی کوششیں رنگ لائی ہیں اور ماہ رمضان کی حرمت کا تقاضا ہے کہ حکومت ہر ممکن جان و مال کی حفاظت کا انتظام کرے۔ حکومت جو پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پربنانے کا عزم لئے میدان عمل میں ہے پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فرانس کیساتھ تعلقات پر نظر ثانی کرے اور علماء و مشائخ سے مشاورت کی جائے پھر فرانس کے سفیر کو بلائے اور شدید الفاظ میں تنبیہ کرے کہ وہ اپنے صدر سے پاکستان کی عوام سے معافی مانگے نامہ لکھ کر دے کہ اس سے جو غلطی سرزد ہوئی ہے اب وہ کبھی نہیں ہوگی اور وہ اپنی اس غلطی پر شرمندہ ہیں اور کسی ایسے فرد کو جو مسلمانوں کے جذبات مجروح کرے گا اسے کسی بھی طرح سے سرکاری مہمان نہیں بنایا جائے گا اور نا ہی کسی قسم کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔ہمیں یقین ہے کہ جناب وزیر اعظم عوام کو ایک ایسا حل دینگے جو صرف تحریک لبیک نہیں بلکہ ناصرف پاکستانیوں بلکہ ہر ایک مسلمان کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کریگا اور سلطان عبدالحمید کی یاد تازہ کرتے ہوئے اپنے آپ کو بھی ایک سچا عاشق ِ رسول ﷺ ثابت کرینگے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جو اللہ کے کاموں میں لگتا ہے اللہ اسکے کاموں کو آسان کردیتے ہیں، ممکن ہے اسطرح سے ہماری معیشت کو کوئی معجزہ مل جائے اور ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ عشق کا جذبہ ستاون ممالک میں سے صرف پاکستانیوں میں کسی خاص مقصد کی نشاندہی ہے۔اللہ سے دعا ہے کہ ایمان کی سلامتی کیساتھ ملک کی سلامتی کو بھی قائم و دائم رکھ اور حاکم وقت کو ایسا فیصلہ کرنے کی توفیق عطاء فرما جو دین کی سربلندی کا باعث بنے، آمین یا رب العالمین۔

شیخ خالد زاہد

آپ کو یہ پسند ہو سکتا ہے۔
  • شعور نوحہ کناں ہوا ہے
  • ہوا کے ساتھ کوئی حرفِ چشمِ تر جائے
  • دولت کا غیر منصفانہ بٹوارہ
  • نئی جہت
شئیر کریں 0 FacebookTwitterPinterest
سائیٹ ایڈمن

اگلی پوسٹ
میرے مالک گواہ رہنا
پچھلی پوسٹ
بغیر آلات مفت آپریشن

متعلقہ پوسٹس

ایلف شفق کا ناول: حوا کی تین بیٹیاں

نومبر 29, 2020

رائٹ برادران

مئی 18, 2025

جھوٹی سسکیاں

اپریل 1, 2023

قہقہوں کے سائے میں

جنوری 14, 2025

گاؤں کی رانی​

دسمبر 12, 2019

خوشی خوشی سے مگر اپنے بن رہا ہوں میں

مئی 28, 2020

مجرم کون

اکتوبر 3, 2024

شعوری جنسیت

جولائی 8, 2020

وہ پچھلے موڑ پر اس راستے

نومبر 11, 2025

دل کے چرخے پہ سُوت سانسوں کا

نومبر 18, 2020

ایک تبصرہ چھوڑیں جواب منسوخ کریں۔

اگلی بار جب میں تبصرہ کروں تو اس براؤزر میں میرا نام، ای میل اور ویب سائٹ محفوظ کریں۔

اردو بابا سرچ انجن

زمرے

  • تازہ ترین
  • مشہور
  • تبصرے
  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • ساجن شاہ on ابوالفضل المعروف حضرت دیوان بابا
  • نعمان علی بھٹی on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • پیر انتظار حسین مصور on مطالعہ کی عادت اور ہماری نئی نسل
  • سردار حمادؔ منیر on بے حجاباں ایک دن اس مہ کو آنا چاہیے
  • سردار حمادؔ منیر on یا رسولِ خدا اشرفِ انبیاء

اسلامی گوشہ

رب تعالیٰ پر بھروسہ

مئی 11, 2026

احتساب اور چھٹائی کا قدرتی عمل

مئی 3, 2026

چشمِ کرم سے مجھ کو بھی سرکارﷺ دیکھیے

مئی 1, 2026

اللہ کی محبت کے رنگ

اپریل 21, 2026

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

اپریل 6, 2026

اردو شاعری

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی...

مئی 15, 2026

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

مئی 11, 2026

میں نے دیکھا جگ میں ایسا

مئی 11, 2026

ماں : رحمتوں کا سائباں

مئی 9, 2026

ہنسایا گر نہیں جاتا ، رلایا بھی نہیں...

مئی 8, 2026

اردو افسانے

کیوں کہ

مئی 3, 2026

عورت کی تعلیم کی اہمیت

اپریل 7, 2026

اب بس کرو ماں

اپریل 4, 2026

باغ علی باغی (قسط اول)

اپریل 3, 2026

سونے کی بالیاں

مارچ 29, 2026

اردو کالمز

انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

مئی 18, 2026

کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

مئی 17, 2026

کیا ہم بے وقوف ہیں؟

مئی 16, 2026

پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

مئی 15, 2026

پاکستان میں انگریزی کا تسلط کیوں برقرار ہے؟

مئی 14, 2026

باورچی خانہ

شنگھائی چکن

مئی 3, 2026

چکن چیز رول

نومبر 5, 2025

ٹماٹر کی چٹنی

فروری 9, 2025

مٹر پلاؤ

جنوری 9, 2025

سویٹ فرنچ ٹوسٹ

جولائی 6, 2024

اردو بابا کے بارے میں

جیسے جیسے پرنٹ میڈیا کی جگہ الیکٹرونک میڈیا نے اور الیکٹرونگ میڈیا کی جگہ سوشل میڈیا نے لی ہے تب سے انٹرنیٹ پہ اردو کی ویب سائیٹس نے اپنی جگہ خوب بنائی ۔ یوں سمجھیے جیسے اردو کے رسائل وجرائد زبان کی خدمات انجا م دیتے رہے ویسے ہی اردو کی یہ ویب سائٹس بھی دے رہی ہیں ۔ ’’ اردو بابا ‘‘،ادب ،معاشرت اور مذہب کے حوالے سے ایک بہترین ویب پیج ہے ،جہاں آپ کو کلاسک سے لے جدیدادب کا اعلیٰ ترین انتخاب پڑھنے کو ملے گا ،ساتھ ہی خصوصی گوشے اور ادبی تقریبات سے لے کر تحقیق وتنقید،تبصرے اور تجزیے کا عمیق مطالعہ ملے گا ۔جہاں معاشرتی مسائل کو لے کر سنجیدہ گفتگو ملے گی ۔ جہاں بِنا کسی مسلکی تعصب اور فرقہ وارنہ کج بحثی کے بجائے علمی سطح پر مذہبی تجزیوں سے بہترین رہنمائی حاصل ہوگی ۔ تو آئیے اپنی تخلیقات سے اردو بابا کے ویب پیج کوسجائیے اور معاشرے میں پھیلی بے چینی اور انتشار کو دورکیجیے کہ معاشرے کو جہالت کی تاریکی سے نکالنا ہی سب سے افضل ترین جہاد ہے ۔

ایڈیٹر کا انتخاب

  • انسان ناشکری کیوں کرتا ہے؟

    مئی 18, 2026
  • کیا پڑھنے کا کوئی فائدہ نہیں؟

    مئی 17, 2026
  • کیا ہم بے وقوف ہیں؟

    مئی 16, 2026
  • موبائل سے بڑھ کر کون

    مئی 16, 2026
  • پاکستانی عوام خوفزدہ کیوں ہے؟

    مئی 15, 2026
  • بیگمات کی پراسرار علالتیں اور ریسٹورنٹ سینڈروم

    مئی 15, 2026

مشہور پوسٹس

  • 1

    کھا کے سوکھی روٹیاں

    اپریل 27, 2020
  • 2

    حروفِ تہجی

    فروری 21, 2019
  • 3

    اکبرؔ الہ آبادی کی طنزیہ ومزاحیہ شاعری

    دسمبر 28, 2019
  • 4
    8.0

    ہم یوسفِ زماں تھے ابھی

    دسمبر 3, 2019
  • 5

    غزل کے عناصر

    نومبر 25, 2018
  • 6

    تعریف اس خدا کی جس نے جہاں بنایا

    اپریل 8, 2020

© 2026 - کاپی رائٹ اردو بابا ڈاٹ کام کے حق میں محفوظ ہے اگر آپ اردو بابا کے لیے لکھنا چاہتے ہیں تو ہم سے رابطہ کریں

UrduBaba
  • سرورق
  • اسلامی گوشہ
    • قرآن پاک پڑھیں
    • حمد و ثنا
    • تفسیر و احادیث
    • نعتیہ کلام ﷺ
    • سلام اہل بیت
    • اسلامی مضامین
  • اردو بابا سپیشل
    • اردو پیڈیا
    • اردو کوئز
    • تشریحات
    • حکایات
    • اردو تقریبات
    • باورچی خانہ
    • ادبی قصے
    • سوانح حیات
  • شعر و شاعری
    • اردو غزلیات
    • اردو نظم
    • ترانے اور ملی نغمے
  • اردو تحاریر
    • اردو افسانے
    • اردو کالمز
    • اختصاریئے
    • اردو تراجم
    • اردو ڈرامے
  • آپکا اردو بابا
  • اردو ڈاؤن لوڈز
    • اردو سافٹ ویئر
    • پی ڈی ایف کتابیں

یہ بھی پڑھیںx

وہ چھپ چھپ کے ملاقاتیں

اپریل 25, 2020

قرب رسول کلام اعلیٰ 

اگست 20, 2020

بُن بست

جون 15, 2020
لاگ ان کریں

جب تک میں لاگ آؤٹ نہ کروں مجھے لاگ ان رکھیں

اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟

پاس ورڈ کی بازیابی

آپ کے ای میل پر ایک نیا پاس ورڈ بھیجا جائے گا۔

کیا آپ کو نیا پاس ورڈ ملا ہے؟ یہاں لاگ ان کریں