آج میرا خیال؟ یا حضرت

آج میرا خیال؟ یا حضرت
واقعی اک کمال یا حضرت

یہ بھی تو آپ کی کرامت ہے
میں نے دیکھا زوال یا حضرت

وار نظروں کا کارگر ہوتا
میں بچا بال بال یا حضرت

گرچہ ہونٹوں پہ مسکراہٹ ہے
آنکھیں لیکن ہیں لال یا حضرت

آپ اونچی ہوا میں اڑتے ہیں
میرا چلنا محال یا حضرت

اور مجھ کو قریب کر دیجے
اور لاتا ہوں مال یا حضرت

آپ کے بعد آپ کی گدی
آل لے گی سنبھال یا حضرت

محمد رضا نقشبندی

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل