تم کبھی آؤ شام سے پہلے

تم کبھی آؤ شام سے پہلے
مجھ سے مل جاؤ شام سے پہلے

دن کے بازار میں نہیں لگتے
چاند کے بھاؤ شام سے پہلے

تم نہ آئے تو ڈوب جائے گی
صبر کی ناؤ شام سے پہلے

کھو گیا جو ستارہ آنچل سے
ڈھونڈ کر لاؤ شام سے پہلے

نمرہ علی

Related posts

وصل کا شوق نچائے تو خوشی ہوتی ہے

سر اتاروں گا ترا، بیج بھی بویا میں تھا

نہیں خزاں ہی نشان قاتل