ملنے نہ کبھی آیا جو ایک زمانے سے

ملنے نہ کبھی آیا جو ایک زمانے سے
لے آیا اسے مطلب پھر آج بہانے سے

مصروف ہو کاموں میں آسکتے نہیں مانا
روکا ہے تمہیں کس نے اک کال ملانے سے

کس جرم کی دیتے ہیں یہ آپ سزا مجھ کو
کیا آپ کو ملتا ہے دل میرا دکھانے سے

رونے سے ترے واپس آنے نہیں والا وہ
کچھ بھی تو نہیں حاصل اب سوگ منانے سے

اللہ جسے چاہے رکھتا ہے سدا غضنی
مٹ سکتا نہیں کوئی دنیا کے مٹانے سے

غضنفر غضنی

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے