کیوں ہچکچا رہے ہیں

کیوں ہچکچا رہے ہیں مرے یار، کھینچیے
ہاتھوں میں آپ کے ہیں مرے تار کھینچیے

ہاں دب گیا ہوں میں کئی رسموں کے بوجھ میں
اب سر سے میرے آ کے یہ دستار کھینچیے

میرا کبھی جو آکے وہ پوچھے دیار میں
حلیے کو میرے خاکہ ءِلاچار کھینچیے

اس ماہ پارے پر نہ کوئی داغ ڈالیے
یہ عرض ہے کہ اس کے نہ رخسار کھینچیے

جی جائیے رقیب کے ہمراہ جائیے
جو بچ گئی ہیں سانسیں وہ دو چار کھینچیے

قاصد نے میرے آنے کی جو دی خبر انہیں
کاغذ پہ ان کے چہرے کے آثار کھینچیے

خستہ جی اک غزل سے انہیں موہ لیں گے کیا
آپ ایک یہ تصورِ دشوار کھینچیے

ذیشان احمد خستہ

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے