وفا کی لو کبھی مدھم نہ کرنا

وفا کی لو کبھی مدھم نہ کرنا ہم تمہارے ہیں
محبت میں جفا کا غم نہ کرنا ،ہم تمہارے ہیں

ملا کرتے ہیں رنج و غم محبت کے امینوں کو
سنو صاحب یہ آنکھیں نم نہ کرنا ، ہم تمہارے ہیں

تعلق روح کا ہے جس کے دم پر دل دھڑکتا ہے
تعلق ختم یہ ہم دم نہ کرنا ہم تمہارے ہیں

زرا سی بات پر احساس کو رسوا نہیں کرنا
انا کو ذات میں تم ضم نہ کرنا ، ہم تمہارے ہیں

جدائی آ بھی جائے تو محبت کم نہیں کرنا
خدارا غیر کو محرم نہ کرنا ہم تمہارے ہیں

تعلق روح کا ہے جس کے دم پر دل دھڑکتا ہے
تعلق ختم یہ ہم دم نہ کرنا ہم تمہارے ہیں

اگر ہو شاز سے رنجش یا پھر کوئی شکایت بھی
تو کہنا ،بات کو مُبہم نہ کرنا ہم تمہارے ہیں

شاز ملک

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے