تمھارے ساتھ میں ہوں

اگر تم کو یہ لگتا ہے
کہ تم بالکل اکیلے ہو
تو پھر ایسا کرو
تم اپنے لان میں جاو
وہاں پھولوں کے پودے ہیں
کھلے ہیں پھول بھی ان میں
وہیں اک خوشمنا گل ہے
وہ میں ہوں

اندھیری رات میں چھت پر
چمکتے چاند کو دیکھو
وہیں پر اک ستارہ ہے
وہ میں ہوں

پرندے صبح جب آکر
ہر اک سو چہچہاتے ہیں
تمھاری چھت پہ آکر اک پرندہ بیٹھ جاتا ہے
مسلسل چہچہاتا ہے
وہ میں ہوں

سفر پہ جب بھی جاو
کڑکتی دھوپ سے بچنے کی خاطر
کسی بھی پیڑ کے سائے میں آکر
بیٹھ جانا…. سکوں تم کو ملے گا
وہ سایہ کچھ نہیں….. میں ہوں

کبھی خود کو اکیلا مت سمجھنا
بزرگوں کی دعا جیسے

تمھارے ساتھ… میں ہوں

حسن فتحپوری

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے