شاہین فصیحؔ ربانی

اصل نام شعیب ربانی
قلمی نام شاہین فصیحؔ ربانی
تاریخ پیدائش 13۔ اپریل 1965ء
جائے پیدائش: دینہ
پیشہ: سرکاری ملازمت (ریٹائرڈ)
تعلیم: ایم اے اردو، کراچی یونیورسٹی
پیشہ ورانہ قابلیت: ڈی اے ای
پتہ: لیاقت ٹاؤن، دینہ
شعری مجموعے
کوئی خواب ہمارا ہو (اردو پنجابی ماہیے) 2002ء
اگلے پَل کی طرف (غزلیات) 2006ء

پرائمری تک تعلیم پاکستان کے مختلف شہروں میں حاصل کی کہ والد آرمی میں تھے۔ مڈل سے میٹرک تک تعلیم دینہ کے سکولز میں حاصل کی۔
ایف ایس سی انٹر کالج جہلم سے کی۔
شاعری کی ابتدا اسی دور میں 1982ء میں ہوئی۔
1984ء میں ملازمت کے سلسلے میں کراچی چلا گیا۔
1996ء میں شادی ہوئی۔
اولاد: تین بیٹے اور تین بیٹیاں (ایک بیٹے کا کیسر کی وجہ سے 2023ء میں سترہ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا)۔
ایم اے اردو کراچی یونیورسٹی سے 1999ء میں کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
اکتوبر 2007ء میں ریٹائرمنٹ لی اور جون 2008ء میں بسلسلہئ روزگار عمان چلا گیا۔
2023ء میں پاکستان واپسی ہوئی اور اب ایک چھوٹی سی دوکان چلا رہا ہوں اور وہیں اپنی جمع کتب کو رکھا ہوا ہے جسے شاہین لائبریری کا نام دیا ہے۔

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا