روٹھے ہوؤں کو منانا تو چاہیے

روٹھے ہوؤں کو منانا تو چاہیے
پیاروں، محبت کے جذبات کو جگانا تو چاہیے

وہ نہ آئیں، ایک الگ بات ہے
ہمیں انہیں بلانا تو چاہیے

نفرتوں نے یوں گھر کر لیا دلوں میں
اب ان دلوں میں چراغِ محبت جلانا تو چاہیے

انسان، تیرے اندر غرور کے بت پل رہے ہیں
تجھے ان بتوں کو گرانا تو چاہیے

ہر شخص نے الجھنے کی قسم کھا رکھی ہے
ہاں، بے قصور رافی کو ستانا تو چاہیے

حسنین رافی

Related posts

زمیں کی بات کرتے ہیں

ہجومِ شہر میں دل کو کہیں لگا نہ سکا

مرد کے حصے کا ہجر