کیوں بھیجا مجھے تو نے

کیوں بھیجا مجھے تو نے پیغام محبت کا
معلوم نہیں تجھکو انجام محبت کا

کرنا ہے طواف اس کا مل جائے وہ گر مجھکو
باندھے ہوئے بیٹھا احرام محبت کا

ہوتی ہے مجھے وحشت اب ذکر محبت سے
مت سامنے میرےلو تم نام محبت کا

لازم ہے امام اس کا کوئی عشق کا مارا ہو
صائم یہ جنازہ ہے ناکام محبت کا

افضل شریف صائم

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے