کماکے جو بھی لاتا ہے

کماکے جو بھی لاتا ہے وہ گھر پہ وار دیتا ہے
کرائے دار کو گھر کا کرایہ مار دیتا ہے

تجھے معلوم ہے نا ہم کسی سے لڑ نہیں سکتے
ہمارے ہاتھ میں پھر کس لیے تلوار دیتا ہے

کسی کو گالیاں دینا شریفوں کا نہیں شیوہ
جو ہوتا ہے برا گالی وہی بدکار دیتا ہے

مجھے پکا یقیں ہے میں ترقی پاؤں گا اک دن
دعائیں رات دن مجھ کو مرا دلدار دیتا ہے

بہت تکلیف ہوتی ہے بہت روتا ہے دل غضنی
وفاؤں کے عوض دھوکا کوئی جب یار دیتا ہے

غضنفر غضنی

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

5 تبصرے

Wajahat Iqbal جولائی 18, 2021 - 2:29 شام
Bohat khoob❤️♥️
ghazanfar جولائی 20, 2021 - 10:06 شام
Thanks wajahat bhai
یوسف عابدی جولائی 18, 2021 - 8:00 شام
بہت عمدہ کلام
ghazanfar جولائی 20, 2021 - 10:03 شام
Thanks
ghazanfar جولائی 20, 2021 - 11:21 شام
thanks Yousuf bhai
Add Comment