جو ضروری ہیں سارے کام کرو

جو ضروری ہیں سارے کام کرو
پر محرم کا احترام کرو

نہ اٹھیں ،مت اٹھاو زنجیروں
ہر عزادار کو سلام کرو

ننگ کو ڈھانپو ، واسطے زینب
ایک چادر کا انتظام کرو

تم حفاظت کرو عقیدوں کی
ولولوں کو نہ بے لگام کرو

پہلے سمجھو کہ شام غم کیا ہے
یوں تو ضائع نہ دکھ کی شام کرو

سخت حرمت ہے ، اس مہینے میں
جو بھی جھگڑا کرے ، سلام کرو

خوب پانی پلاؤ پیاسوں کو
راستوں میں سبیل عام کرو

کوئی شیعہ اگر ملے زخمی
طب نبوی کا اہتمام کرو

ان دنوں چپ رہو ، درود پڑھو
آل مرسل کا ذکر عام کرو

جو بھی آل اور صحاب پر بولے
ایسے لوگوں سے مت کلام کرو

فرح گوندل

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے