خَلق کی ابتدا محمدؐﷺ ہیں
خُلق کی انتہا محمدؐﷺ ہیں
از ازل تا ابد خلاٸق میں
ہر صدی کی صدا محمدؐﷺ ہیں
نگہِ التفات میں ہے شِفاء
دردِ دل کی دوا محمدؐ ﷺ ہیں
اُن سے پہلے ہے بس خدا ہی خدا
اور بعد از خدا محمدؐﷺ ہیں
ہیں دعائے خلیلؑ میرے نبیؐﷺ
میرے رب کی رضا محمدؐ ﷺہیں
ؑ
سارا عالم پکارتا ہے انہیںؐ
ہر بشر کی نوا محمدؐ ﷺ ہیں
ہر طبق کے لئے چنیدہ پھول
مرتضیٰؑ، مجتبیؑ، محمدؐ ﷺ ہیں
اُن کا ساری خدائی میں چرچا
مرکزِ تذکرہ محمدؐ ﷺہیں
عیسٰیؑ و موسٰیؑ ہوں کہ ابراہیمؑ
ہر نبیؑ کی دعا محمدؐﷺ ہیں
کیوں ڈراتے ہو حشر سے مجھکو
جب مِرا آسرا محمدؐ ﷺہیں
امتِ مسلمہ تری قسمت!
تیرے تو رہنما محمدؐﷺ ہیں
پار اپنی لگے نہ کیوں کشتی
سیمیں! جب ناخدا محمدؐ ﷺہیں
نسیم شاہانہ سیمیں