ہم ہیں سُوکھے ہُوئے شجر آقا ؐ

ہم ہیں سُوکھے ہُوئے شجر آقا ؐ
کیجئے ہم کو با ثمر آقا ؐ

ہاں بجُز آپؐ کے نہیں کوئی
ہم مریضوں کا چارہ گر آقا ؐ

آپؐ ہی غم گُسار ہیں سب کے
آپ ؐ ہیں سب کے راہبر آقا ؐ

چھوڑ کر آپؐ کا درِ اقدس
کوئی جائے بھلا کِدھر آقا ؐ

بڑھ رہی ہیں مُصیبتیں پیہم
کیجئے ہم پہ اِک نظر آقا ؐ

ماجرا کیا کہے بھلا کیفی ~
آپؐ رکھتے ہیں سب خبر آقا ؐ

محمود کیفی

Related posts

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟