حرفِ مقدر

جمہوریت جمہوریت جمہوریت

ایک وحشت ناک حقیقت

جہاں آزادی ہوخون چوسنے کی

جہاں بڑی بے باکی سے ایک جھوٹ دوسرے جھوٹ سے مقابلہ کرسکے

جہاں بدی، بدی کے مقابل ہو

جہاں یزید کے سامنے کوئی حسین نہ ہو

جہاں کلیجہ چبانے کی پوری آزادی ہو

جہاں عذابِ الہی کو بھی جمہوریت تصور کیا جاتاہو

ہم ایسی تباہ شدہ بستی کے باسی ہیں

 

انجلاء ہمیش

Related posts

پہلے میں خود میں فرض کی تعمیل دیکھ لوں

لازم نہیں کہ بدلے میں تجھ سے وفا ہی ہو

کلام خاص نوجوانوں کے لیے