غم چھیڑتا ہے ساز رگ جاں

غم چھیڑتا ہے ساز رگ جاں کبھی کبھی

ہوتی ہے کائنات غزل خواں کبھی کبھی

ہم نے دیئے ہیں عشق کو تیور نئے نئے

ان سے بھی ہو گئے ہیں گریزاں کبھی کبھی

اے دولت سکوں کے طلبگار دیکھنا

شبنم سے جل گیا ہے گلستاں کبھی کبھی

ہم بے کسوں کی بزم میں آئے گا اور کون

آ بیٹھتی ہے گردش دوراں کبھی کبھی

کچھ اور بڑھ گئی ہے اندھیروں کی زندگی

یوں بھی ہوا ہے جشن چراغاں کبھی کبھی

قابل اجمیری

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان