دن رات بنائیں لفظوں سے

دن رات بنائیں لفظوں سے
ہر بات بنائیں لفظوں سے

پھر رم جھم رم جھم یادوں کی
برسات بنائیں لفظوں سے

تم پیڑ بناؤ کاغذ پر
ہم پات بنائیں لفظوں سے

جو گزرے تیرے ساتھ کبھی
لمحات بنائیں لفظوں سے

احساس ،محبت،پیار ،وفا
جذبات بنائیں لفظوں سے

کچھ مصرعے لے کر غزلوں کی
سوغات بنائیں لفظوں سے

ہم جیتی بازی کو عنبر
کیوں مات بنائیں لفظوں سے

فرحانہ عنبر

Related posts

یہ فکر آنکھوں میں اس کی خنجر اتارتی ہے

ہو کے پارہ لہو میں ڈوب گیا

میں نے دیکھا جگ میں ایسا