چوکھٹ نبی ﷺکی چھوڑ کے

چوکھٹ نبی ﷺکی چھوڑ کے جاتا کہاں کہاں
ان کا فقیر ٹھوکریں کھاتا کہاں کہاں

ہوتی اگر نہ آپ ﷺکی چوکھٹ اسے نصیب
آنسو گنہگار بہاتا کہاں کہاں

جیسے بیاں حضورﷺ کی خدمت میں کر دیا
ایسے میں دل کا حال سناتا کہاں کہاں

اچھا ہوا دیار سخاوت میں پڑ رہا
پھر کر صدا فقیر لگاتا کہاں کہاں

ہوتا احد کی جنگ میں شہزاد گر شریک
خود کو نہ ان کی ڈھال بناتا کہاں کہاں

شہزاد مجددی

Related posts

مرا سخن سخنِ شاہکار ہو جائے

سرکارؐ رازِ حق سے مجھے آشنا کریں

قرآنِ کریم میں تدبر کیسے کریں؟