بلیک کامیڈی

تم میرے اندر کا سچ سن سکتے ہو تو سنو

مجھے تم سے محبت نہیں ہے

تم میری ٰضرورت ہو

ضرورت

میری ادھوری خواہشات کی تکمیل کی

لفظ ’محبت ‘ تو ہم نے جھوٹ نگری سے مستعار لیا ہے

ایک عرصہ سے ہم محبت نام کی black comedyرچائے جارہے ہیں

ہم ہی کردار ہم ہی تماشائی

ایک دوسرے کا تماشا دیکھتے ہیں

ہم ایک ناطے شدہ ورانیے تک

جذبات میں بہتے ہیں

اور بلآخر ایک دن اپنا اپنا میک اپ اتار دیتے ہیں

انجلا ء ہمیش

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا

2 تبصرے

حسین سید دسمبر 13, 2019 - 3:59 شام
مجھے تم تم سے محبت نہیں ہے - تم میر ی ضرو ر ت ہو - ضر و ر ت - کیا خو ب صو ر ت حقیقت ہے ! جسے بہت کم لو گ جا نتے ہیں - شکریہ
Injila Hamesh جنوری 7, 2020 - 9:44 صبح
جی ، ایسا ہی ہے
Add Comment