آگ دل میں لگی ھے

آگ دل میں لگی ھے بجھا دیجئے
یا اسے اور بھی پھر ہوا دیجئے

کب تلک شاعری میں سوال وجواب
سلسلہ اس سے آگے بڑھادیجئے

مضطرب دل کو جس سے قرار آسکے
کوئی ایسی غزل ہی سنا دیجئے

جیسا غم ھے جھاں سے مرامختلف
ویسا دل بھی جھاں سے جدا دیجئے

بوجھ دل پر نہ بیکار لے جایئے
بات کوئی اگر ھے بتا دیجئے

غنی الرحمٰن انجم

Related posts

مجھے یقیں و گماں کی نظر لگا رہے تھے

وقت بدلا ہے مگر تھوڑا سا

جو اپنے یار سے درخواست کرنا