چند لمحوں کے زرد پتے

چند لمحوں کے زرد پتے
سرد شاموں میں جگمگاتے
اداس شاموں کے متقاضی
ہواوں سے اپنا دکھ سناتے
یہ پیلے موتی کہکشاں ہیں
خزاں میں ایسے چمکتے ہیں
جیسے جگنو یا بوند بارش
دھنک کے رنگوں سے رنگ چرا کہ
ایک نیا رنگ بھرتے ہیں
یہ چند لمحوں کی زندگی میں
سرد موسم سے الجھتے ہیں
چند لمحوں کے زرد پتے!
یہ مضمحل ہیں یہ منتشر ہیں
کوئی تو ان کا اضطراب سمجھے
کوئی تو بکھرنےکا درد سمجھے
چند لمحوں کہ زرد پتے۔۔۔!
سرد شاموں میں جگمگاتے

رباب ملک

Related posts

نہیں آنکھوں میں یونہی نم ذیادہ

لحاظ، پیار، وفا، اعتبار کچھ بھی نہیں

کھُل گئی زمانے پر مجرمانہ خاموشی