یہ تم نے کیا کیا؟

یہ تم نے کیا کیا؟
پتھر کے بُت میں دھڑکنوں کو کھوجنا چاہا
یہ تم نے دل کی دھڑکن میں،
پرایا گیت لکھ ڈالا
خود اپنے ہاتھ سے اپنے ہی ماتھے کو،
سیاہی سے کیا کالا
محبت اس جہاں کی شے نہیں،
میں نے کہا تھا نا ؟
اب اس شے کی تجارت ہو رہی ہے جس طرف دیکھو
مری باتوں پہ اب وشواس تم کو آگیا ہوگا؟
چلو، اشکوں سے سارے خواب دھو ڈالو
تمھارا ہاتھ جو مانگے تو اب تم اس کے ہو جاؤ
محبت بھول جاؤ تم۔۔۔۔ محبت بھول جاؤ تم

فاخرہ بتول

Related posts

زندگی بھر فکر کرتے رہے

خواب تصویر کر رہا ہوں میں

شب ڈھل رہی ہے تھم چکا طوفان